30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے اُمت مُسلِمہ پر بَہُت بڑا احسان کیا ہے کہ مَدَنی چینل کا آغاز کیا۔ جس کے ذریعہ سے اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت عاشقِ مدینہ ابوبلال قبلہ محمد الیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے خطابات اورنصیحت آموز باتیں سن کر بھٹکے ہوئے نوجوان صراطِ مستقیم پر چلیں گے ۔ ماؤں ، بہنوں کو فیشن کی لعنت سے نجات ملے گی اور مَدَنی چینل ان تمام معاملات میں لوگوں کی صحیح راہنمائی کرے گا۔
میں دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی اپنے حبیب پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے طفیل قبلہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور آپ کی پوری مجلس کو صحت وتندرستی و عافیت عطا فرمائے اور نظرِ بد سے بچائے اور مَدَنی چینل کے ذریعے سے بدمذہبی، بدعقیدگی اور فیشن جیسی لعنت کا خاتمہ فرمائے ۔اور مَدَنی چینل کو خوب خوب تَرقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(586) حضرت مولاناپیر انتظار احمد خان نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ امینیہ توکلیہ، وخطیب مرکزی جامع مسجدامینیہ ، پاکپتن شریف، پنجاب، پاکستان)
عرصۂ درازسے مَن میں آرزو اور تمنّا تھی کہ مَسلکِ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کی ترویج و اِشاعت کیلئے، عملِ صالحہ کی طرف قلبی رُجحان کیلئے ، گناہوں سے نفرت اور حسنات سے محبت اورمسلمانوں میں اِصلاحِ عقائد و اعمال کیلئے میڈیا کو اِستعمال کیا جائے، مگر اس کام کی طرف کم رجحان پایا گیا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے ایک ذِمَّہ دار کی زبانی مژدئہ جانفزا سنا کہ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا آغاز کردیا ہے۔رُوح کو اس طرح فرحت پہنچی کہ دِل باغ باغ ہوگیا۔ مَدَنی چینل کو شروع کرکے دعوتِ اسلامی نے اُمتِ مُسلِمہ پر اِحسانِ عظیم فرمایا ہے ۔ بدمذہبوں کی بدعقیدگی سے توبہ، مجرموں کی جرائم سے توبہ ، فاسقوں کی فسق و فجور اور بداَعمالی سے توبہ کی بہاریں ، محبتِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، عظمتِ صحابہ و اہلِ بیت رضی اللہ تعالٰی عنہم ، شان ِ اولیاء رحمہم اللہ تعالٰی کو جس انداز میں مَدَنی چینل پر پیش کیا جارہا ہے ، یقیناً اِصلاحِ اُمت کیلئے اس کی اَشدّ ضرورت تھی۔ قبلہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اوراُن کے تربیت یافتہ مُبَلِّغِینِ دعوتِ اسلامی کے بیانات مَدَنی چینل پر نشر کئے جاتے ہیں ۔ دہشت گردی کے خاتمے دینِ حق کی حقانیت کو سمجھنے کے لیے عوام میں مَدَنی چینل نے چند دِنوں میں مقبولیت حاصل کی ہے۔
میری دِلی دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی مَدَنی چینل کو مزید تَرقّیاں عطا فرما ئے، مَیں امیر اہلسنّت دَامَ ظِلُّہٗ اور دعوتِ اسلامی کا مشکور ہوں کہ اس میدان کو خالی نہ چھوڑا جائے، اللہ تعالٰی تاقیامت مَدَنی چینل کو تّرقّیاں عطا فرماتا رہے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(587) حضرت مولانا قاری خورشید احمد رضا خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد ضیائے مدینہ ، نزد تھانہ مٹھن کوٹ، ضلع راجن پور، پنجاب ، پاکستان )
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل وقت کی اہم ضرورت ہے اور گھر گھر قرآن و حدیث کا درس پَہُنچانے کا بہترین طریقہ ہے، اور فحاشی بے حیائی جو میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی ہے اس کے توڑ اور بچنے کا واحد ذریعہ ہے۔
میری دُعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مَدَنی چینل اور قرآن وسُنَّت کی عالمگیر تحریک دعوت ِ اسلامی کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطا فرمائے اور تمام مسلمانوں کو مَدَنی چینل سے مُستَفِیْض ہونے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(588) حضرت مولانا ربّ نواز صادقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ فریدیہ، کوٹ مٹھن شریف ، تحصیل و ضلع راجن پور، پنجاب ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل جو کہ اَمیر دعوتِ اسلامی کی خُصُوصی کاوِش سے جاری ہوا ہے، اس کے بے حد فوائد ہیں ۔ خاص طور پر اہلسنّت وجماعت کے عقیدے کا پرچار اور نوجوان نسل میں نیکی کی دعوت اور بُرائی سے بچنے کا رُجحان پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ مرد و خواتین تک اِسلامی تعلیمات پہنچانے کا اچھا ذریعہ ہے ۔
اللہ تبارک و تعالیٰ دعوتِ اسلامی کو کروڑ ہا کامیابیاں عطا فرمائے اور امیر دعوتِ اسلامی کی عمر، عمل اور عشقِ سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّممیں مزید بَرَکت عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(589) حضرت مولانا احمد بخش فریدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ انوارِ مدینہ، مسجد شاخ مدینہ، ڈیرہ روڈ راجن پور، پنجاب، پاکستان )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع