30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امیر دعوتِ اسلامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی فرماتے ہیں : میر ی ذات کے لئے کچھ نہیں کہنا یہاں تک کہا: اگر مجھے (خدانخواستہ) شہید بھی کردیا جائے تو کوئی ہنگامے، ہڑتالیں اورتوڑ پھوڑ وغیرہ نہ کی جائے جو ذِمّہ داری آپ کو دینِ متین کی اشاعت کی سونپی گئی ہے اس کی طرف مکمل یکسوئی سے دھیان دینا ہے تاکہ بَلِّغُوْا عَنِّی وَلَوْ اٰیَۃً (کَنْزالعُمَّال ج۱۰ ص ۹۷ حدیث ۲۹۱۶۱دار الکتب العلمیۃ بیروت) یعنی میری طرف سے پُہَنچادو اگر چہ ایک ہی آیت ہو ۔ کی ذِمّہ داری سے عہدہ برا ہوا جاسکے۔ جس کو حضرت کے خُدّام باحسن طریقے سے نبھارہے ہیں ۔
کبھی صدائے مدینہ سے ، کبھی رَابِطَہ بِالعُلَماءِ وَالْمَشائِخ سے ، کبھی سالانہ اجتماع، کبھی ہفتہ وار جتماع اور بالخصوص جو دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل کیبل پر شروع کیا گیا ہے اس سے بھی پیغام رِسانی کا کام لیا جارہا ہے جو کہ اس دفعہ براہِ راست اجتماع کے پروگرام کو دیکھا گیا ہے۔ گھر بیٹھے خواتین اور افرادنے اس کو ملاحظہ فرمایا اور تسکین قلبی کو حاصل کیا کیونکہ کچھ لوگ اپنی مجبوریوں کی وجہ سے اِجتماع گاہ میں نہ پَہُنچ سکے لیکن انہوں نے اپنے گھر کو ہی اجتماع گاہ بنالیا اور پورے پروگرام سے لُطف اندوز ہوئے۔
بالخصوص امیر دعوتِ اسلامی کا بیان موجودہ دور کے عین مطابق تھا ۔یہی طریقہ ہوتا ہے امیرکارواں کا کہ اُس کی نظر اِتنی گہری ہو کہ ہر بُرائی سے بچنے کیلئے پوری طرح قوم کی رہنمائی کی جائے۔ بالخصوص جو ہمارا پیارا ملک دھماکوں کی لپیٹ میں ہے اور قوم بے راہ روی کا شکار ہے۔ نااُمید اور بے یقینی کی کیفیت کی چادر تَلے ہمارے پیارے پیارے ملک پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ کہیں اپنے والدین ، اساتذہ ، مشائخ اوربڑوں کی نافرمانی کی جارہی ہے۔ کہیں بدعملی یعنی ترکِ نماز کاسلسلہ ہے ۔
تو اس دور میں اِنتہائی ضرورت تھی ایسے بیان کی جس میں ایسے افراد کی بیخ کنی کی جائے اور قوم کی درست راہنمائی کی جائے اور بداعمالیوں کی آندھیوں میں چراغ ہدایت جلانا یہ دعوت ِاسلامی کے امیر محترم کے حصہ میں آیا ہے، جنہوں نے نوجوانانِ اسلام کو عمامے اور داڑھی مبارک سے زینت بخشی ہے۔ اُمید ہے کہ اس چراغِ ہدایت سے دُنیا پُر نور اور منوّر ہو کر رہے گی۔ آخر میں دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی اسے نظرِ بد اور افکارِ بد سے محفوظ رکھے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
مَدَنی چینل اِصلاح کا بہترین ذریعہ ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس پُرفِتَن دور میں ہر طرف گناہوں کا بازار گرم ہے ، بے عملی کا دَوردورہ ہے، مسلمان دِن بدن گناہوں کے دَلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں ، اَولاد والدین کی نافرمانی اور دوستوں کے ساتھ وفا کرتی ہے، بھائی اپنے بھائی کو ہی لوٹنے میں مصروف نظر آتا ہے ، مصیبت بالائے مصیبت یہ ہے کہ میڈیا کے ذریعے دین اِسلام پر بے جا اعتراضات کر کے اِسلام کی حقیقی تصویر کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ، نام نہاد مسلمان اِسلام کا لبادہ اوڑھ کر دینِ اِسلام کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں ۔ایسے نا سازگارماحول میں ضرورت اس اَمر کی ہے کہ غور کیا جائے آخرکس طرح دُنیا کے سامنے دین اِسلام کی حقیقی تصویر پیش کی جائے، مسلمانوں کو جھوٹ، غیبت، چغلی، حسد ، تکبر، وعدۂ خلافی، نماز میں سُستی ، والدین کی نافرمانی سے بچنے اورسُنَّتوں پر عمل پیرا ہوکر دین ودُنیا کی بھلائیاں حاصل کرنے کا ذِہن دیا جائے تاکہ اُمتِ محمدیہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔ شیخ طریقت ، امیر اہلسنّت بانیِ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ جوبِلامُبالَغہ شب و روز اِصلاحِ اُمت کی کوششوں میں مصروف ہیں ، کافی غورو فکر کرنے پر اس نتیجے پر پَہُنچے کہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ہمیں اپنے مَدَنی مَقصَد ’’ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ‘‘ میں بہتر طریقے سے کامیاب ہونے کی اُمید ہے ۔
اَلْحَمْدُ اللہ عَزَّوَجَلَّ مرکزی مجلس شوریٰ نے خوب جِدّ وجَہد کر کے رمضان المبارک ۱۴۲۹ ھ سے مَدَنی چینل کے ذریعے گھرگھر سُنَّتوں کا پیغام عام کرنا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت اَنگیز مَدَنی نتائج آنے لگے۔بے نمازی، نمازی بن گئے ، والدین کے نافرمان ، فرمان بردار بن گئے، گناہوں میں شب و روز گزارنے والے اپنی زندگی کو سُنَّتوں کے سانچے میں ڈھالنے والے بن گئے، بلکہ آئے دِن کفّار مُشرَّف باسلام ہونے لگے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کے ذریعے خوب سُنَّتوں کو پھیلایا جارہا ہے اور جہالت کے تاریک اَندھیروں کو نورِ اِسلام سے دُور کیا جارہا ہے۔اس اِنقلابی اِقدام پر عوام توعوام ، خواص (علمائے کرام ومشائخ عظام اورشخصیات ) نے بھی خوشی کا اِظہار کیااورانہوں نے دعوت اسلامی کی مَجلِس رَابِطَہ بِالعُلَمَاء وَالمَشَائِخ کو اپنے مزید تأثرات سے نوازا ہے۔اُن تأثرات کے اِقتباسات پیشِ خدمت ہیں :
(585) حضرت مولانا محمد حسین نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(شیخ الحدیث وصدرمدرس دارالعلوم جامعہ نقشبندیہ حنفیہ چک بیدی پاکپتن شریف، پنجاب، پاکستان)
مجھے دعوتِ اسلامی کے ایک ذِمَّہ دار سلامی بھائی کے ذریعے اِطلاع پَہُنچی ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل کاآغاز ہوچکا ہے یہ سن کر دِل کی دُنیا روشن ہوگئی کہ دعوتِ اسلامی نے رَسائل کے ذریعے سے ، مُبَلِّغِین کے ذریعے سے ، اِجتماعات کے ذریعے سے قرآن و سُنَّت کی تعلیمات کو لوگوں تک پَہُنچایا۔ مدنی قافلوں کی ترکیب بنا کر بدمذہبوں کا راستہ روکا، جیل خانہ جات میں تربیتی مراکز قائم کئے ۔
گونگے بہرے لاکھوں افراد جو سننے اور بولنے سے قاصر ہیں ان کیلئے تعلیمی مراکز قائم کئے اور عوامِ اہلسنّت کو علم و معرفت اور عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی دولت سے سرفراز کیا، یہ ایک باب جو الیکٹرانک میڈیا کا بند تھا جس کی شدّت سے معاشرے میں ضرورت محسوس ہورہی تھی کہ کوئی ایسا سلسلہ میڈیا پر شروع ہو جو لوگوں کے دِلوں میں عشق رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا رس گھولے، بناوٹی کہانیوں اور دیگر باتوں کی بجائے حقیقت پر مبنی عشقِ رسُول اور صحابہ کرام علیہم الرضوان اور اولِیاءے اُمت اور عُلَمائے ملت کی باتیں حق و صداقت کے ساتھ عوام تک پہنچیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع