30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل نے اس دِلی تڑپ کو پورا کردیا ہے اور مجھے وہ دِن جلد دکھائی دے رہا ہے کہ اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کی مدنی بہار صرف مُلکِ پاکستان میں نہیں بلکہ دُنیا کے ہر ملک میں سبز اِنقلاب کی بہار نظر آئے گی۔اللہ ربّ العزّت مَدَنی چینل کو ہر گھر اور ہر فرد کی تڑپ بنادے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(577) حضرت مولانا قاری خادِم حُسین سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ سعیدیہ عثمانیہ تعلیم القرآن، رشید آباد ، مَدِینَۃُ الاَولِیاء ملتان، پاکستان)
دوستوں کی زبان سے مَدَنی چینل کی نشریات کا علم ہوا، اور ساتھ ہی یہ کہ اس چینل پر کسی قسم کا کوئی ایڈورٹائز منٹ کا پروگرام شامل نہیں ہے۔ خالصتاً فیضان قرآن، فیضانِ حدیث ، فیضانِ اولیاء اور اہلسنّت کے اِفتاء پرمُشتمِل ہے۔ بندہ کے گھر چونکہ کیبل نہیں ہے اس لیے نہ صرف مَدَنی چینل بلکہ کسی بھی چینل کو دیکھنے کا اِتِّفاق نہیں ہوا، اور نہ ہی کسی دوست کے گھر جا کر کوئی چینل دیکھا ہے۔
بَہَرحال طوفانِ بدتہذیبی کا مقابلہ کرکے اسے روکنا ہر مسلمان کا اِنفرادی مذہبی اور اَخلاقی فریضہ ہے۔ اور بِحَمْدِاللہ تَعَالٰی دعوتِ اسلامی کے بانی ، امیر اہلسنّت حضرت علامہ محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ نے اس ضرورت کو محسوس فرمایا اور مَدَنی چینل کے ذریعے میڈیا پر قرآن و حدیث کی روشنی میں جہاں مسلمانوں کی رہنمائی کا فریضہ ادا کیا، وہاں دیگر چینل ز پر بے ہودہ پروگراموں کے سدِّ باب کا کام بھی کیا۔ اللہ کَرِیْم عَزَّوَجَلَّ مزید ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(578) حضرت مولانا مفتی محمد حفیظ اللہ نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ اسلامیہ خیر المعاد ، قلعہ کند قاسم باغ مَدِینَۃُ الاَولِیاءملتان ، پاکستان)
مَدَنی چینل دیکھنے کا بَہُت اِتِّفاق ہوا۔ اس میں دِکھائے اور سُنائے جانے والے تمام پروگرام بِحَمْدِ اللہ تَعَالٰی بَہُت خوب اور عوام المسلمین کے لیے بَہُت ہی مفید ہیں ۔خُصُوصاً علامہ محمد الیاس عطار ؔقادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے پیارے پیارے اِرشادات نہایت قابلِ توجّہ ہوتے ہیں ۔اس دورکی بے حیائی ، فحاشی اور حیا باختہ ، بے ہودہ لغویات کا جواب دینا بَہُت ضروری تھا جو مَدَنی چینل نے حق ادا کردیا ہے ۔اہلِ پاکستان بالخصوص اور دُنیا بھر کے لوگوں کو بالعموم مَدَنی چینل دیکھنا اور سننا چاہیے ۔ بندہ دُعا گو ہے کہ حق کی اس تحریک کو دِن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمادے، آمین ثُمَّ آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(579) حضرت مولانا مفتی اللہ دتہ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم دارالعلوم حبیبیہ ، حبیب ٹاؤن، بہاولپور، بائی پاس چوک، مَدِینَۃُ الاَولِیاءملتان ، پاکستان)
عصرِ جدید کے تقاضوں کو ملحوظ نظرِ رکھتے ہوئے میڈیا سے صرفِ نظر نہیں کیا جاسکتا جبکہ بدمذہبی اور عقائد فاسِدہ کے پر چار کے لیے مدِّ مقابل لوگ سرگرمِ عمل ہوں اور وہ میڈیا سے پورا پورا فائدہ اُٹھاکر اپنے مقاصد میں آگے جارہے ہوں ۔ اس حال میں بَہُت ضروری تھا کہ عشق رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے لبریز جماعت میڈیا کے میدان میں آکرنہ صرف ان لوگوں کا بُطلان کرے بلکہ لوگوں کو سُنَّت ِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سکھانے کے لیے اور قُلُوب کو عشقِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے لبریزکرنے کے لیے ہمہ وقت
برسَرِپیکار رہے۔ لہٰذا اس کمی کو پورا کرنے کے لیے حضرت قبلہ ابوبلال محمد الیاس قادری عطار ؔصاحب نے جو مَدَنی چینل کا اِنتخاب فرما کر گھرگھر فیضانِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمپہنچانے کاجو فیصلہ فرمایا ہے یہ قابلِ تحسین ہے۔
ہم دُعا گو ہیں کہ ربِّ ذُوالجلال عَزَّوَجَلَّ اس مَدَنی چینل کے ذریعے عوام الناس کو عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے بہرہ مند کرے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(580) حضرت مولانامفتی محمد محسن الفیضی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ فیضیہ رضویہ ، جامعہ فیض الاسلام دربار فیضیہ، احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ آج کے پُرفِتَن دور میں دعوتِ اسلامی بَہُت اچھے پیمانے پر سرگرمِ عمل ہے۔ سُنَّتِ نبوی علیٰ صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کی اِشاعت و ترویج کے حوالے سے اس خالصتاً مذہبی تنظیم نے بَہُت ہی اچھا کام شروع کررکھا ہے۔ اللہ ربُّ العزّت جلَّ جلالہٗ و عَمَّ نوالۂ و بُرھانہٗ اپنے حبیب لبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے طُفَیل اور صدقہ میں مزید اس عالمگیر تنظیم دعوتِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع