دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(صدر جماعت اہلسنّت ، شعبہ تبلیغ واشاعت،  ڈیرہ غازی خان،  پاکستان)

            اَلْحَمْد للّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی،  پاسبانِ مسلک امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن ہیں اور دعوتِ اسلامی ایک غیر سیاسی اِصلاحی اور عشقِ مصطفی  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا درس دے رہی ہے۔جو گلی گلی،  چوک چوک ، کوچے کوچے

 اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ

 صدائے مدینہ لگوارہی ہے۔یہ اہلسنّت پر حضرت صاحب کا اِحسانِ عظیم ہے۔ اس کے علاوہ  مَدَنی   چینل   کی کیا بات ہے۔ دِینی ، اَخلاقی اور اِصلاحی پروگراموں  کے علاوہ حمد و نعت کی برسات رہتی ہے۔ خاص طور پر چھوٹے چھوٹے بچے جو قرآن پاک پڑھتے ہیں ،  نعت خوانی کرتے ہیں  اور امیر اہلسنّت زید مجدہٗ  ودیگر علمائے کرام کے بیانات کا تو جواب ہی نہیں  ۔خدا تعالیٰ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کوعمرِ خضری عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (573) حضرت پیرسید مقبول محی الدین گیلانی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سجادہ نشین دربارِ عالیہ قادریہ،  ڈیرہ غازی خان ،  پاکستان)

            الیکٹرانک میڈیا پر مَدَنی   چینل  کا آغاز ایک خوشی کی خبر ہے۔ دعوتِ اسلامی نے یہ ایک اِنقلابی اور نہایت مؤثر قدم اُٹھایا ہے۔ اس کے اَثرات ہماری نئی نسل پر بَہُت ہی اچھے ہوں  گے۔ اس کے ذریعے لوگوں  میں  دِینی معلومات کا اِضافہ ہوگا۔

راہِ حیات میں  چاروں  طرف اندھیرا ہے

چلو تو مَشعلِ عشقِ رسُول ساتھ لے کر چلو

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                      صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (574) حضرت مولانا غلام محمد سعیدی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (صدر مدرس مدرسہ جامعہ فیضیہ فیض الاسلام ، احمد پور شرقیہ،  ضلع بہاول پور،  پاکستان)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ  مَدَنی   چینل   دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ خالِصتاً مذہبی غیر سیاسی پیارا پیارا میٹھا میٹھا مدنی پروگرام ہے۔ نیز ذاتی طور پر خوش ہوں  کہ اس پر وگرام سے  کئی لوگوں  کو ہدایت ملے گی اور یہ پروگرام ہمیشہ ترقی کرے گا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (575) حضرت مولانا ابوزاہد محمد قاسم سعیدی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 ( مہتمم مدرسہ جامعہ سعیدیہ تعلیم القرآن،  فیروزہ ، غریب آباد،  گراس منڈی،  ملتان ،  پاکستان)

            دورِ حاضرمیں  دور دراز تک اپنے پیغام پہنچانے کا ذریعہ میڈیا ہے۔ میڈیا کے ذریعے کافی عرصہ سے  باطِل اپنے عقائد کو فروغ دے رہاتھا جس سے  لوگوں  کے عقائد بگڑتے چلے جارہے تھے۔ دعوت ِ اسلامی کے  مَدَنی   چینل   کے ذریعے باطِل کی تردید اور مسلمانوں   کے عقائد کی تصحیح بھی ہوگی۔ گویا کہ  مَدَنی   چینل   کے ذریعے مسلمانوں   کے عقائد کی حفاظت کی جارہی ہے۔امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے  مَدَنی   چینل   کا ا ِجرا کرکے اہلسنّت وجماعت مسلک بریلوی پر احسانِ عظیم کیا ہے۔اس کے فائدے پر ایک نمونہ پیش نظر ہے ۔ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے وُضُو کا طریقہ سمجھاتے ہوئے جوپہلے اعضائے وُضُو کو تر کیا پھر اعضاء کو دھویا تو اس پریکٹیکل طریقے کو کتاب پڑھ کر وُضُو کرنے سے  بھی زیادہ بہتر پایا۔ اَلْحَمْد للّٰہعَزَّوَجَلَّ  مَدَنی   چینل   سے  بَہُت سے  مسلمانوں   کے ایمان کی حفاظت ہوگی۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (576) حضرت مولاناقاری محمد رمضان چشتی کریمی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (صدرتنظیم علماء اوقاف، خطیب مرکزی جامع مسجدقالے منڈی،  مَدِینَۃ الاَولِیاء ملتان،  پاکستان)

            دعوتِ اسلامی کے رُوحِ رَواں  حضرت امیر اہلسنّت علامہ محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ دورِ حاضر کے ولی ٔکامِل ہیں ۔ ان کی وِلایت کا یہ کمال ہے کہ دعوت ِ اسلامی کا مدنی کام اِس وقت دُنیا کے 66سے  زائد ممالک میں  ہورہا ہے۔ اِس پُرفِتَن دور میں  جہاں  ملّتِ کا ہر فرد ٹی وی کا دِلدادہ ہوچکا ہے اور دِیگر غیر مہذب  چینل ز نے جس طرح فحاشی اور عُریانی کا دروازہ کھولاہوا ہے۔ اس کے سدِّ باب کے کیلئے ضروری تھا کہ ایسا  چینل  لایا جائے جو کہ اِن غلیظ آلائشوں  سے  پاک ہو اور اس کے ذریعے قرآن و سُنَّت کا عالمگیر پیغام بھی گھر گھر پَہُنچ سکے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن