دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

            برصغیر پاک و ہند میں  سیدنا امام ربانی مجدد الف ثانی اور اعلیٰ حضرت امام شاہ احمد رضا بریلوی  رضی اللہ عنہما کے تجدیدی کارناموں  نے شجر اسلام کے لیے جس بہترین آبیاری کا کام کیا،  اس کے اثرات عرصہ دراز تک قائم رہے،  پھر وہ وقت آیا کہ فرنگی تہذیبوں  کے بادل منڈلانے لگے اور بدعقیدگی کی تاریکیاں  چھانے لگیں ۔ فرزندانِ توحید کا رشتہ ان کے خالقِ حقیقی اور ہادیٔ برحق علیہ السلام سے  توڑنے کی مذموم جسارتیں  ہونے لگیں ۔

            ایسے  حالات میں  ملتِ اسلامیہ کو ایسے  مرد مجاہد کی ضرورت تھی جو جرأتِ امام ربانی سے  بھی سر شار ہوتا اور جذبۂ اعلیٰ حضرت سے  بھی معمور نیز اسلاف کی مجسم عملی تصویر بھی ہو۔خدائے لایزال  جل وعلا کا لاکھ شکر کہ وہ مجاہد حضرت مولانا محمد الیاس قادری  زید مجدہ کی شکل میں  میدانِ عمل میں  آیا۔ احیائے سنت اور تحفظ عقائد اہل اسلام کی تحریک لے کر بڑی تھوڑی مدت میں  بدر منیر کی طرح آسمانِ رشد و ہدایت پر تاباں نظر آنے لگا اور انکی تحریک کی برکت سے  ملت کے نوجوان جو راہِ راست سے  بھٹک رہے تھے اور اپنے عظیم محسن کو بھولے جارہے تھے ،  صراطِ مستقیم پر آنے لگے،  داڑھی ،  عمامہ جیسی سنتِ مبارکہ سے  نفرت کرنے والے انہیں  کی زینت و بہار میں  دل شاد نظر آنے لگے۔لِلّٰہِ الْحَمْدُ حَمْداً کَثِیْراً ۔دعا ہے کہ مولیٰ تعالیٰ اپنے محبوب کے وسیلہ جلیلہ سے  حضرت ِ موصوف کے علم و عمل اور مزید جذبۂ خدمت ِ دین میں  برکت فرمائے اور احیائے سنت کی تحریک  ’’  دعوتِ اسلامی  ‘‘  کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے۔آمین بحرمۃ طٰہٰ ویٰس

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

(18)   حضرت علامہ مولانا عظمت علی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (اشرف المدارس اوکاڑہ)

            امیر اہل سنت عاشقِ رسول عالمِ باعمل،  پیکرِ سنت،  نائبِ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالی عنہ ،  نائب غوثِ اعظم رضی اللہ عنہ،  عاشقِ مدینہ،  مبلغ عصر،  عالم نبیل ،  فاضلِ جلیل حضرت علامہ امیر دعوتِ اسلامی ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیۃ کی شخصیت کو اللہ تعالٰی نے وہ عروج عطا فرمایا کہ اس پرفتن دور میں  بغیر کسی ڈرو خوف کے حضور نبی کریم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے مشن کی اشاعت کا فریضہ بہت ہی اچھے انداز اور بڑے ہی پیارے طریقے سے  انجام دے رہے ہیں ۔

            اللہ تعالٰی نے آپ کی زبان میں  وہ تاثیر عطا فرمائی کہ جو کوئی آپ کے تحریری بیانات ،  نعتیں اور تصانیف پڑھتا ہے وہ اپنے ماضی کی طرف ضرور دیکھتا ہے۔ آپ کے بیان سے  لاکھوں لوگ راہِ راست پر آکر دینِ مصطفی صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے اہم فریضہ تبلیغ کا کام بہت ہی خلوص سے  اور حضور اکرم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کی محبت لوگوں کے قلوب میں  ڈال کر انہیں  عاشقِ مدینہ اور عاشقِ رسول بنارہے ہیں ۔

            آپ موجودہ دور میں  وہ کام کررہے ہیں  مثلاً فیضانِ سنت جیسی ضخیم تصنیف کو مدنی فیض براہ ر است بھی پہنچ رہا ہے،  اور بارگاہِ مصطفی صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم اور بارگاہِ غوث اعظم رضی اللہ عنہ اور بارگاہِ اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ کا فیض پہنچ رہا ہے اور یہ کتاب فیضانِ سنت بارگاہِ حضور اکرم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم میں  مقبول ہے۔اگر میں  بندئہ ناچیز عرض کروں  توا میر اہلسنّت کی شخصیت سے  متاثر ہو کر اور بزرگوں  کی دعاؤں  سے  میں  اس وقت اس مقام پر پہنچا ہوں ،  امیر اہلسنّت کا فیض آج بھی اس بندہ کو پہنچ رہا ہے۔

            اللہ تعالٰی آپ کو عمرِ خضری عطا فرمائے او رآپ کے فیض سے  ہر سنی بریلوی قادری ،  نقشبندی ،  سہروردی،  چشتی،  صابری کو مستفیض فرمائے۔ آمین ثم آمین۔بندئہ ناچیز کو تو آپ کے جینے کا مقصد یہی نظر آتا ہے۔

کیے جا مدینے کی باتیں             یہی ہیں  میرے جینے کی باتیں

زمانے کی باتوں  سے  کیا مطلب            یہ باتیں  ہیں  میرے جینے کی باتیں

اللہ تعالٰی امیر اہل سنت کے فیض کو امتِ مصطفی صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کو لوٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔فجزاہ اللہ خیرا … یعنی اللہ تعالٰی ان کو اچھی جزا عطا فرمائے۔آمین

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (19)   حضرت مولاناحافظ محمد رمضان مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خلیفہ مجاز محدث علی پوری پیر سید جماعت علی شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ،  ضیاء کوٹ)

             حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری سے  کبھی ملاقات تو نہ ہوئی مگر مجھ کو ان سے  ملنے کا اشتیاق بے حد ہے،  میں  نے ان کی سیالکوٹ میں  تقریر سنی تھی،  اندازِ بیان بے حد پیارا ہے،  حضرت علامہ کا تقویٰ ،  پرہیزگاری قابلِ تقلید ہے،  آپ نے مسلکِ اہل سنت کی تبلیغ و ترویج کے لیے جو کام کیا ہے وہ بے مثالی ہے۔ ہر طرف دعوتِ اسلامی کا پیغام پہنچانے میں  آپ نے انتہائی محنت و مشقت سے  کام لیا ہے،  آپ کی خلوص بھری محنت اور کوشش ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ہر طرف ملک اور ملک سے  باہر دعوتِ اسلامی ہی دعوتِ اسلامی ہے،  اور اس کے کارکن اس قدر پیارے ہیں  کہ ان میں  سے  جب بھی کسی کو دیکھتا ہوں  تو دل پر نور ہوجاتا ہے۔

            حضرت مولانا محمد الیاس قادری صاحب جیسی شخصیات حقیقتاً عوام اہلِ سنت کے لیے اللہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہیں ،  جو اللہ تعالٰی نے اس امت پر نازل فرمائی۔ اللہ تعالٰی نے حضرتِ مولانا کو نہ صرف تبلیغ دین کرنے کی توفیق عطا فرمائی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تبلیغِ دین عام کرنے کے بہترین طریقے بھی سکھائے،  اللہ تعالٰی نے آپ کو بے شمار خصوصی نوازشوں  سے  نوازا ہے،  جس میں  خصوصاً عشقِ رسول صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم ،  خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ،  امت محمدیہ کی آخرت کے بارے میں  درد اور احساس۔آپ کی شخصیت ایسی ہمہ گیر شخصیت ہے کہ جس کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن