567 حضرت مولاناحکیم محمد اقبال سعیدی مدظلہ العالی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

            اُمتِ محمدیہ علیٰ صاحبھا افضل الصلوٰۃ و اکمل التسلیم کے اَن گنت اِمتیازات میں  یہ اِمتیاز بھی اِنتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اس کا ہر فرد اپنی طاقت و قدرت ، بساط و حیثیت اسباب و وسائل اور تاثیر و تسخیر کے مطابق اِسلام کی تبلیغ کا مُکلَّف و پابند ہے۔ دعوتِ اسلامی قرآن و سُنَّت کی غیر سیاسی عالمی تحریک ہے جس نے اِسلام کا آفاقی پیغام عصری تقاضوں  کو مدّنظر رکھ کر اَطراف و اکنات عالَم میں  پَہُنچانے کے لیے خود کو وقف کررکھا ہے۔ عصر حاضر میں  الیکڑانک میڈیا کی اہمیت سے  انکار و صرفِ نظر نہیں  کیا جاسکتا۔ میڈیا کے اس ذریعے سے  آج بے شُمار باطِل تحریکیں  اپنے باطِل افکار و نظریات کی تبلیغ و ترسیل میں  مصروف ہیں  اور بے شمار سادہ لوح مسلمانوں   کے دین اور اِیمان کو لوٹ چکی ہیں ۔اِن حالات میں  دعوتِ اسلامی نے  مَدَنی   چینل    شروع کرکے وہ عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جس پر تمام عوام و خواص اہلِ ایمان کو بصد انشراح صدر مبارک باد پیش کرنی چاہیے۔ اور ہر ممکن تعاون کے ذریعے اس آلہ دعوت و ترسیل کو تقویت پَہُنچانی چاہیے تاکہ آوازِ حق اپنی پاکیزہ نُورانی،  اِسلامی،  رُوحانی ،  ہمہ گیر اور واضح شکل و صورت میں  ہر فرد وبشرتک پہنچتی رہے۔

             مَدَنی   چینل  کی ترقی کے لیے کوشاں  رہنا ہمارا اعلیٰ فریضہ ہے کیونکہ ہمیں  نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کر نے کا حکم ہے۔ ربِّ کریم عَزَّوَجَلَّ ہم کو احقاقِ حق اور اِبطالِ باطِل کی نعمت سے  سرفراز فرمائے۔ میری نیک خواہشات اور قلبی دُعائیں   مَدَنی   چینل   کے ساتھ ہیں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

  (564) حضرت مولانا محمدابراہیم رضوی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (جامعہ رضویہ مظہرالعلوم ، بیرون دولت گیٹ، مَدِینَۃُ الاَولِیاء ملتان،  پاکستان)

            اَمْرٌبِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرِ یعنی نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے  منع کرنے کیلئے جو تحریک بھی چلائی جائے یا کوئی سلسلہ شروع کیا جائے اُس کی اہم ضرورت ہے۔ جس طرح میڈیا سے  عُریانی اور فحاشی پھیلائی جارہی ہے اس کے رَدْ میں  ضروری ہے کہ لوگوں  تک دِینی اَحکام پَہُنچائیں  جائیں ۔ مدنی  چینل  اس کا بہترین ذریعہ ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (565) حضرت مولانا صاحبزادہ محمد عطاء اللہ چشتی مہروی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب مرکزی مسجدغوثیہ ، گلبرگ کالونی ، بیرون دولت گیٹ ، معصوم شاہ روڈ ، مَدِینَۃُ الاَولِیاءملتان،  پاکستان)

            اِسلام ایک عالمگیر مذہب ہے اور ہر دور کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے ہر فرد کے لیے ہمیشہ نجات اور فلاح کی دعوت ہے۔دورِ حاضر علم و فن اور جدّت کے عُروج کا متقاضی ہے۔ بالخصوص الیکٹرانک میڈیا ترویجِ عُلُوم اور پیغام رِسانی کا مرکز نظر آتا ہے۔ ایک عام آدمی کو حاصل ہونے والی%90فی صد معلومات کا ذریعہ الیکٹرانک میڈیا ہی بنتا ہے۔ دورِ حاضر کے تقاضوں  اور الیکٹرانک میڈیا کے تناظر میں  اگر تَعَصُّب اور منافقت کے پردوں  کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مشاہدہ کیا جائے تو یہ بات اَظْہَر مِنَ الشَّمْس ہے کہ  مَدَنی   چینل  دورِ حاضر میں  تبلیغِ اسلام،  اِصلاح معاشرہ اور فروغ عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا ایک بہترین ذریعہ ہے اور مستقبل قریب میں  ایک عظیم اِسلامی اِنقلاب کا پیش خیمہ ہے۔اللہ کریم ہر مسلمان کو مزید مذہبی جذبہ عطا فرمائے،  آمین ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (566) حضرت صاحبزاد ہ میاں  عبدالخالق قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم مدرسہ مظہر العلوم السلطانی ، سجادہ نشین دربارحضرت سلطان عبدالحکیم علیہ رحمۃ اللہ الحلیم خانیوال،  پاکستان)

             مَدَنی   چینل  کو دیکھا ،  درسِ قرآن،  حدیث اور فیضانِ اولیاء کے حوالے سے  سُن کر بَہُت خوشی ہوئی۔  مَدَنی   چینل  کو دیکھ کر حقیقتاً دوسرے  چینل ز کو بھول گئے ہیں ۔ درسِ حدیث اور درسِ قرآن بَہُت پسند آیا ہے۔ مَدَنی   چینل   وقت کی ضرورت تھی جو دعوتِ اسلامی نے پوری کردی۔ قبلہ حضرت صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی نے جو مسلکِ حقّہ اہلسنّت کے لیے کام کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اُن کا سایہ تا دیر قائم رکھے اور  مَدَنی   چینل   سے  عوام الناس کو بھرپور فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (567) حضرت مولاناحکیم محمد اقبال سعیدی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم مدرسہ غوثیہ سعیدیہ مظہر العلوم ، چوپڑپٹہ ، تحصیل کبیر والا،  ضلع خانیوال،  پاکستان)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّہماری تَمنَّا کے مُطابِق دعوتِ اسلامی نے ہمیں  اس  چینل  سے  آگاہ کیا ہے ،  جس سے  ہم بالکل ناواقف تھے۔  مَدَنی   چینل   سے  پہلے اور بھی کافی  چینل  چل رہے ہیں  لیکن جتنا فائدہ ہمیں    مَدَنی   چینل  سے  ہوا ہے اِتنا کسی دوسرے  چینل  سے  نہیں  ہوا۔ یہ  چینل  ہمیں  زندگی کے تمام طریقے سُنَّت کے عین مطابق سکھا رہا ہے۔ اس  چینل  سے  نہ صرف ہمارے علاقہ کی تربیت ہورہی ہے بلکہ پوری دُنیا اس  چینل  سے  فائدہ حاصل کررہی ہے۔ اس  چینل  سے  ہمیں سُنتیں  سیکھنے کو ملتی ہیں  اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ حضرت صاحب کے بیان ہمیں

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن