30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور مَدَنی چینل کو دِن گیارھویں رات بارھویں ترقی نصیب فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(559) حضرت مولانا قاری محمد ذوالفقار قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پرنسپل جامعہ محمدیہ قادریہ حنفیہ ، شہاب پورہ ، ضیاء کوٹ ( سیالکوٹ) پاکستان)
اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (پ۱۴ النحل ۱۲۵)
ترجَمۂ کنزالایمان: ’’ اپنے ربّ کی راہ کی طرف بُلاؤ پکی تدبیر اور اچھی نصیحت سے ۔ ‘‘
اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوت ِ اسلامی کا مَدَنی چینل اس کام میں بڑا اہم کردار ادا کر ر ہا ہے۔ ایک دو بار دیکھنے کا موقع مِلا، دیکھ کر طبیعت بڑی خوش ہوئی کہ جہاں ہر طرف بے حیائی نے پنجے گاڑ رکھے وہاں مَدَنی چینل ہمیں اللہ تعالٰی اور رسُولِ مُکرَّم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی طرف بڑے اَحسَن طریقے سے بُلا رہا ہے۔ میرے خیال میں ایسے چینل ضرور ہونے چاہئے کیونکہ بعض حضرات کے پاس ایسی پاکیزہ محافل میں جانے کا وقت نہیں ہوتا وہ رات کو یا دن کو اپنے گھر میں ایسا پاکیزہ چینل دیکھ کر اپنے ایمان کو تازہ کرسکتے ہیں ۔ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی مَدَنی چینل کو دِن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(560) حضرت مولانا حافظ اشفاق احمد مہروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد حیدریہ مہریہ نوریہ غوثیہ، نئی بستی غریب آباد ، کبیر والہ، ضلع خانیوال ، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، اس خالق و مالک عَزَّوَجَلَّ کا کروڑ ہا کروڑشکر کہ جس نے نبی ٔکریم ، روؤف رحیم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے اہلسنّت و جماعت پر اِحسان عظیم فرمایا کہ ہمیں تبلیغ قرآن و سُنَّت کی غیر سیاسی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی جیسی نعمت عطا فرمائی۔جس طریقے سے حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہنے سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَّتوں کا درس عام کیا، مدنی قافلوں کی صورت میں ، صدائے مدینہ کی صورت میں ، ہفتہ وار یا مرکزی اجتماع میں بیانات کی صورت میں ، اور اب مَدَنی چینل کی صورت میں ۔ہماری دِلی دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کو مزید عُروج عطا فرمائے اور اعراج کی منزلیں باآسانی طے فرمائے۔ اور اللہ تعالٰی علامہ الیاس قادری صاحب کو عمر خضری عطا فرمائے اور ان کا سایہ رحمت ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(561) حضرت مولانامحمد شریف سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پرنسپل جامعہ عظمتِ اسلام ، پل راجباہ عبدالحکیم، ملتان روڈ، ضلع خانیوال، پاکستان)
بندۂ ناچیز دعوتِ اسلامی اور امیر دعوتِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطارؔ قادر ی زید شرفہٗ سے بے حد متأثر ہے۔ دعوتِ اسلامی کا ہر فیصلہ قرآن و سُنَّت کی نشرو اِشاعت کے لیے ہوتا ہے۔ مَدَنی چینل بھی دِینی ، قرآنی، محبت خدا عَزَّوَجَلَّ اور محبت مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فروغ کے لیے ایک اہم ذریعہ بن رہا ہے۔ اس سے نہ صرف سُنَّت کی نشرو اشاعت ہوگی بلکہ مسلکِ اہلسنّت کو بھی اِستحکام اور ترقی ملے گی۔اللہ تعالٰی دعوت ِ اسلامی کو نظرِ بد سے محفوظ رکھتے ہوئے مزید ترقی کی منازِل کی طرف گامزن فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(562) حضرت مولانا قاری شان محمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ جامعہ غوثیہ رضویہ شمس القرآن، پل ۱۲ میل، تحصیل کبیر والا، ضلع خانیوال، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کی جانب سے مَدَنی چینل آج کل چلایا جارہا ہے۔ مَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اسلامی پروگرام کا اس چینل کے ذریعہ نشر کرنا، اس پُرفِتَن دور میں نہایت ہی اَحسَن اور بَہُت ہی اچھا اقدام ہے۔دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے حبیب پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے طفیل اِس چینل کو دن دُونی رات چُوگنی ترقی اور کامرانی عطا فرمائے، آمین۔ تاکہ فحاشی کے پروگراموں کا توڑ کیا جاسکے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(563) حضرت مولانا محمد آصف اقبال رضو ی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم ، خطیب جامع مسجد نورانی، مظفر آباد، مَدِینَۃُ الاَولِیاء ، ملتان، پاکستان)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع