30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(554) حضرت مولانا ابوالحامد محمد اسلم قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب المدینہ مسجد، ڈسٹرکٹ کورٹس ، ضلع کچہری قصور ، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کی طرف سے عالَم اِسلام کے لئے عظیم تُحفہ مَدَنی چینل دیکھنے اور سننے کا اِتِّفاق ہوا، یہ بَہُت ہی اچھا اسلامی چینل ہے۔ اس میں مختلف عنوانات پر گفتگو سُنَّتوں بھرے پروگرام اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْفِ وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَرِیعنی نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کی صدائیں خُصُوصاً نوجوان نسل اور عالمِ اسلام کیلئے اِسلامی تعلیمات کو اُجاگر کرنے کے لیے بَہُت ہی موزوں ہے۔ اِسلامی تعلیمات پر مبنی یہ پروگرام اہل ایمان کے لیے بَہُت اہم کردار ادا کررہا ہے ۔
مجھے اُمید ہے مستقبل قریب میں اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مغربی ممالک بھی اس سے اِستفادہ کرکے اپنے دِلوں کو نورِ ایمان اور سُنَّت ِ مصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی روشنی سے منور فرمائیں گے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(555) حضرت مولانا محمد غلام مصطفیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسہ غوثیہ، تحصیل میاں چنوں ، ضلع خانیوال، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ ہماری دعوت ِ اسلامی نے دورِ جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دینِ اسلام کی خدمت کیلئے مَدَنی چینل چلانے کی سعی سعید فرمائی ہے اور اُمتِ مُسلِمہ میں اِشاعتِ دین کا ایک اہم باب کھول دیا ہے۔ یقیناً یہ ایک صدقہ جاریہ ہے۔ اللہ تعالٰی سے دُعا ہے کہ اُمتِ مُسلِمہ کو اس باب عالم سے فُیُوض و بَرَکات حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(556) حضرت مولانا محمد حافظ عبداللطیف مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام و خطیب جامع مسجد بیت الرحمن، تحصیل کچہری میاں چنوں ، ضلع خانیوال، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّدعوت ِ اسلامی کے جاری کردہ مَدَنی چینل کے ذریعے گھروں کے اندر مدنی ماحول بن رہا ہے۔ مَدَنی چینل پر حج کے مُتعلَّق بیانات ہوتے ہیں اور نگرانِ شوریٰ مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے بیانات برائے اسلامی بہنیں اور ’’ اولاد کی تربیت ‘‘ کے متعلق جس نے مجھے بَہُت متأثر کیا ہے ۔ میری دِلی دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس مَدَنی چینل کو تاقیامت جاری رکھے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(557) حضرت مولانا صاحبزادہ پیرسعید احمد صابری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین منظورالمشائخ آستانہ عالیہ چشتیہ صابریہ ، جوہر ٹاؤن، مرکز الاولِیاء، لاہور)
آج کے اس گئے گزرے دورمیں جب کہ میڈیا اور ٹی وی چینل ز پر عُریانی فحاشی کی یلغار ہے ۔ آپ نے مَدَنی چینل کاآغاز کرکے ایک اِنتہائی اَحسَنومُستحسن قدم اُٹھایا ہے۔ آپ کی اس عظیم کاوش سے نہ صرف عوام کو دِینی رُوحانی آگاہی ہوگی بلکہ عوام کی اِصلاح اور تربیت کی طرف ایک بھرپور قدم ہے۔ بلکہ یہی نہیں ، عاشقانِ رسُول بھی اپنی رُوحانی تسکین حاصل کرسکیں گے۔مَیں امیردعوتِ اسلامی مُکرَّم ومحترم حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔقادری صاحب کو اس اعلیٰ کاوش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مزید دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی اس چینل کو کامیاب فرمائے اور امیرِدعوتِ اسلامی اوران کے ساتھیوں کو اجرِ عظیم عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(558) حضرت سیدپیر حیدر امام گیلانی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین آستانہ عالیہ ، چن پیر ، ضلع پاکپتن شریف ، پاکستان)
امیر اہلسنّت بانیٔ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کے فیض نے لاکھوں نوجوانوں کے دِلوں میں عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، جذبہ اِتّباع سُنَّت اور علم و عمل پیدا فرمادیا ہے۔ اب مَدَنی چینل کے ذریعیاَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ لا تعداد مسلمانوں کی اِصلاح ہورہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ فحاشی اور عُریانی کے خلاف بند بندھنا شروع ہوگیا ہے اور بدعقیدگی کے سیلاب کی روک تھام شروع ہوچکی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع