30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(خطیب جامع مسجد نورانی ، گھڑ بٹہ روڈ، کبیر والا، ضلع خانیوال، پاکستان)
مَدَنی چینل دیکھا ، بَہُت پسند آیا۔ دوستوں کو دعوت دیکر مَدَنی چینل دکھایااوریہ چینل اِصلاح کے لئے مؤثر ثابت ہوگا۔ اپنے بیانات میں اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل دیکھنے کی تر غیب دلاتے رہتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(549) حضرت مولانا فقیر محمد جمال قادر ی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(چیٔرمین قمرالاسلام ٹرسٹ ، عارف والا، امیر سُنّی علماء کونسل ، ضلع پاکپتن ، پاکستان)
ہمارے گھروں میں اِسلام کی دعوت کا پروگرام کیسے شروع ہوسکتا ہے؟ دعوت ِ اسلامی نے مَدَنی چینل کا آغاز کرکے یہ بازی جیت لی۔ اللہ تعالٰی سے دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں مدنی ماحول سے خُلُوص کے ساتھ وابستگی عطا فرمائے ، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(550) حضرت مولاناقاری محمد فاروق مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام و خطیب جامع مسجد امام شاہ بخاری، نیا بازار ، قصور شہر ، پاکستان)
مَدَنی چینل حالات ِ حاضرہ میں ایسا جہاد کررہا ہے جو کسی دوسرے چینل کے حصے میں نہیں آیا۔حُضُور نبی رحمت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خاص نظر عنایت کے شامل حال ہونے کی جھلک نظر آتی ہے۔اللہ تبارک و تعالیٰ مَدَنی چینل کو شادو آباد رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(551) حضرت مولاناحافظ محمد انعام قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ حیاۃ الاسلام ، شہباز خان رو ڈ، و خطیب جامع مسجد برکت کوٹ، ضلع قصور، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ مَدَنی چینل آج کے دور میں عالَمِ اسلام کیلئے ایک عظیم تُحفہ ہے جس میں اللہ تعالٰی اور اس کے حبیب مُکرَّم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی محبت کا درس دیا جاتا ہے۔اس چینل میں فیضانِ قرآن، فیضان حدیث، فیضان انبیاء ، فیضان صحابہ ، فیضان اولیاء اور کمسن مُبلِّغ جیسے پروگرامز عوام الناس کے لیے اِنتہائی دِلچسپی کے باعث ہیں ۔یہ سارے سلسلے ہمارے مسلکِ حق اہل سُنَّت کی حقیقی ترجمانی فرماتے ہیں ۔
امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے حج اور وُضُو کے بیان کردہ طریقے کو دیکھ کر اُمتِ مُسلِمہ بَہُت مُستَفِیض ہوئی۔ حتّٰی کہ راقم نے مَدَنی چینل کے سبب ہی ٹی وی کو گھر میں آنے دیا۔ اللہ تعالٰی اس چینل کو مزید ترقی عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(552) حضرت مولانا غلام یسیٰن قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(شیخ الحدیث جامعہ حنفیہ ، ضلع قصور ، پاکستان)
مَدَنی چینل سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوت ِ اسلامی کا بہترین کارنامہ ہے۔ مَدَنی چینل کو دیکھنے سے اللہ تعالٰی اور اس کے رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی محبت زیادہ ہوجاتی ہے۔ مَدَنی چینل کو دیکھنے سے نیکیوں سے رغبت اور بُرائیوں سے نفرت پیدا ہوجاتی ہے۔اللہ تعالٰی مَدَنی چینل کو ہمیشہ قائم رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(553) حضرت مولانا مفتی محمد احمد نقشبندی رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب مرکزی جامع مسجد کوٹ اندون، ضلع قصور، پاکستان ) (اصل تحریر عربی میں ہے اس کا اُردو ترجمہ پیش کیا جاتاہے )
حمدوصلوٰۃ کے بعد! مَدَنی چینل کی ہر طرف دُھوم مچی ہو ئی ہے ۔ مَدَنی چینل میں متعدد سلسلے ہیں ، جیسے فیضانِ قرآن ، فیضانِ حدیث ، فیضانِ صحابہ ، فیضانَ اولیاء اورہفتہ وار (سُنّتوں بھرے) اجتماع کا فیضان۔ اِس میں امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکے اَہم مدنی مذاکرے ہو تے ہیں ، جن میں آپ دامت برکاتہم العالیہ (اسلامی بھا ئیوں کے) کثیر سُوالات کے جوابات عطافرماتے ہیں ۔یہ ہر طالب علم اور عالِمِ دین کے لئے علمی خزانہ ہے ۔اللہ تعالٰی
اس ( مَدَنی چینل ) کومزید ترقی عطا فرما ئے ، آمین۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع