30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امیر اہلسنّت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری رضو ی کو عمرِ خضر عطا فرمائے۔ اس کے ساتھ مَدَنی چینل کا اِجرا ایک بَہُت بڑی کاوش ہے۔خاص کر ایک ایسا چینل جو کہ خالِصتاً دِینی ہو اس کا جاری رہنا اہلِ حق پر ایک بَہُت بڑا احسان ہے۔
مَیں ان احباب کو اَربابِ اقتدار کو اور دیگر احباب گرامی جن کا تعلق مَدَنی چینل کے اِجرا کے سلسلہ میں شامل ہے ، ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(544) حضرت مولانا حافظ محمد یونس نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد تحصیلدار والی، پاکپتن ، پاکستان)
اللہ تعالٰی کی حمد و ثنا ء اور اس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمپر دُرُود و سلام کے بعد عرض ہے کہ مَدَنی چینل کے نام سے خالِص مذہبی و دِینی نشریات کے حامِل ٹی وی چینل کا اِجرا کرنا دعوتِ اسلامی کے عظیم امیر اور ان کے مُخلِص معاونین اور انتھک کارکنان کا ہی کارنامہ ہوسکتا ہے۔بِلاشُبہ یہ چینل ہمارے لیے نہ صرف معلوماتی بلکہ باعثِ خیر و بَرَکت اور موجبِ رحمت ہے، اس کے آغاز سے نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے عاشقوں اور سچّے غلاموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اللہ تعالٰی ہمیں اس مَدَنی چینل اور دعوتِ اسلامی کی بَرَکات سے کما حقّہ مُستَفِیض فرمائے، آمین۔ اللہ تعالٰی محبوب علیہ الصلوٰۃ والسَّلام کی سُنتَّوں کے اِحیاء کی اس تحریک کو مزید ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(545) حضرت مولانا مفتی عابد حسین بٹ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ غوثیہ رضویہ تجوید القرآن، میاں چنوں ، ضلع خانیوال، پاکستان)
بِحَمْدِاللہ تَعَالٰی مَدَنی چینل دعوتِ اسلامی نے چلا کر لوگوں کی توجّہ الیکٹرانک میڈیا سے اپنی طرف مبذول کروارکھی ہے۔ یہ ایک ایسا چینل ہے کہ یہاں سے لو گوں کو بَہُت کچھ سیکھنے کو ملے گااور مَدَ نی چینل شروع کر کے دعوتِ اسلامی نے یہ سیکھنے سکھانے کا ایک نیا باب کھول دیا ہے ۔
اللہ تبارک و تعالیٰ دعوت ِ اسلامی پر رحمتوں کا نُزُول فرمائے اور امیر دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا الیاس قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کوصحت و تَندُرستی عطا فرمائے اور دن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے اور اُن کے نام کو دوبالا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(546) حضرت مولانا قاری محمود احمد نوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ جامعہ نوریہ صادق العلوم، غلہ منڈی ، میاں چنوں ، ضلع خانیوال، پاکستان)
شکر اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل پر بَہُت خوشی ہوئی ہے اور ہماری دُعا ہے کہ مولا کریم عَزَّوَجَلَّ اس چینل کو ہمیشہ قائم رکھے ۔دِلی دُعا ہے کہ مولا کریم عَزَّوَجَلَّ مزید کامیابیوں سے نوازے ۔سب سے بڑھ کر خوشی کی بات یہ ہے کہ پہلے ہم امیر اہلسنّت دامت فیوضہم کی زیارت سے محروم تھے اب اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ ہمیں روز اس چینل کے ذریعے زِیارت نصیب ہوجاتی ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(547) حضرت مولانا ملازم حُسین سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ انوار حبیب ، قطعہ حبیب شاہ ، کبیر والا، ضلع خانیوال ، پاکستان)
اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی دن رات ترقی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں (حضرت قبلہ محمدالیاس قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے جو تبلیغی مشن پر کام کیا ان کا یہ کام قابلِ صد ستائش ہے ۔ اللہ تعالٰی نے مہربانی فرمائی ، اس مرد قلندر کو جرأ ت عطا فرمائی۔
اب اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّہماری نوجوان نسل کا عقیدہ بچ گیا اور دوسرا کام مدرسوں کا شروع کیا یہ بھی اہلسنّت وجماعت پر احسان فرمایا اور جو مَدَنی چینل شروع کیا اس سے مسلک کی ترویج ہوگی ۔ اللہ تعالٰی آپ کا حامی و ناصر ہے، آمین ثُمَّ آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(548) حضرت مولانا عبدالمجید سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع