دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (540) حضرت مولانا حافظ معاذ احمد قادری  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (لیکچرار گورنمنٹ فریدیہ پوسٹ گریجو یٹ کالج ، پاکپتن شریف،  پاکستان)

            سائنسی ترقی کے دور میں  جدید تقاضوں  کے مُطابِق شیطان کے چیلوں  نے میڈیا پر اپنی گرفت مضبوط کرکے اُسے  اپنے شیطانی مقاصد کے حُصُول کا ذریعہ بنایا۔ آج اس کے اَثرات معاشرے میں  نُمایاں  نظر آتے ہیں ۔اِن اَثرات کی وجہ سے  ہی آج کا نوجوان اپنے اَخلاق و کردار اور دین و مذہب سے  بے گانہ و بیزار نظر آتا ہے:  مگر نہیں  ہے نا اُمید اِقبال اپنی کِشتِ ویراں  سے کے مِصداق امیر اہلسنّت ،  حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری سلمہ اللہ القوی  اور آپ کے مُتعلِّقین نے اِس دور کے تقاضوں  کو سمجھتے ہوئے  مَدَنی   چینل    کے قیام کے ذریعے ،  اِصلاحِ معاشرہ کا جو اَہم قدم اُٹھایا ہے وہ لائقِ داد وتحسین ہے اور وقت کی اَہم ضرورت کے مطابق ہے۔ شیطانی  چینل ز کے مقابلے میں  اس کے مُفید اَثرات ظاہر ہورہے ہیں ۔اللہپاک اس پاکیزہ مشن میں   مَدَنی   چینل  کو کامیاب فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیمصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلیہِ واٰلہٖ سَیِّدُنا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَاَصْحٰبِہٖ اَجْمَعِیْن۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (541) حضرت مولانا محمد ضیاء المصطفیٰ قادری اشرفی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم دارالعلوم حنفیہ نظامیہ عظمت الاسلام ، عارفوالا،  ضلع پاکپتن شریف ،  پاکستان)

            حضرت امیر دعوت ِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطار ؔقادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی نے جس ذوق وشوق اور محبت سے  راہ اِستقامت کو اختیار کیا ہے۔ اس میں  آپ نے ہر قسم کی فضول سرگرمیوں  سے  ہٹ کر جام محبت پلائے۔  ’’ میں    ‘‘ اور ’’  بچ بچ  ‘‘  کی زبان پر مدینہ مدینہ کی پُرکیف صداؤں ،  صلوٰۃ و سلام کے باذوق ترانوں  اور یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی محبت بھرے نعروں  نے بدمذہبوں  کی سرگرمیوں  پر پانی پھیر دیا اور مدنی آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سُنَّتوں  کے پاک نام کو زندہ کردیا ۔بِلاشُبہ یہ سب فیضِ رضا کی جھلکیاں  ہیں ۔ جو حضرتِ قطبِ مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی علیہ رحمۃ اللہ القوی  کے ذریعہ سے  حضرت امیر دعوتِ اسلامی کی صورت میں  ظاہر ہیں ۔ اور انہیں  فُیُوضاتِ رضا کی پُرتاثیر جھلکیوں  کو منظر عام پر لانے کے لیے کیبل کے ذریعہ  مَدَنی   چینل   کے نام سے  ظاہر کیا گیا جو کہ ایک اچھی تحریک ہے۔ جس کے سبب گھروں  میں  رہنے والی خواتین اور بچیوں  کے لیے بھی ایک بااَثر صورت واقع ہوئی کہ بے نمازی خواتین نمازوں  کی پابندی میں  اور بچے،  بچیاں  بھی دِینی معاملات کی طرف راغِب ہوئے ہیں ۔ بطورِ مشورہ یہ عرض ہے کہ  مَدَنی   چینل   پر تلاوت ِ قرآن پاک اور نعت خوانی بھی ہو مگر حضرت امیر دعوتِ اسلامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی کے بیانات اور دِینی مسائل پر گفتگو کے حوالے سے  کثرت ہونی چاہیے۔ اگر اس بات پر عمل درآمد ہوسکے تو سامعین و ناظرین کے قُلُوب و اَذہان میں  مزید تازگی بڑھ سکتی ہے۔دُعا ہے کہ ربِّ ذوالجلال عَزَّوَجَلَّ حضرت امیر دعوتِ اسلامی دامت برکاتہم العالیہ کو عمر خضری عطا فرمائے،  آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (542) حضرت مولانا قاری محمد حنیف نقشبندی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 ( ناظم اعلیٰ جماعتِ اہلسنّت پاکستان،  ضلع پاکپتن شریف،  پاکستان)

کتابوں  سے  نہ کالج کے دَر سے  پیدا

دِین ہوتا ہے بُزُرگوں  کی نظر سے  پیدا

            ہمارے اَسلاف نے ہر طرح سے  لوگوں تک اللہ عَزَّوَجَلَّ اور رسُول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اَحکام پہنچانے کی ہر ممکن سعی فرمائی۔دُعاہے کہ اللہ  عَزَّوَجَلّ اپنے حبیب  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے تَوسُّل سے  اس موجودہ دور میں    مَدَنی   چینل   کے ذریعہ سے  ہر گھر،  ہر گھر کے ہر فرد اور ہر فرد کے دِل میں  اللہ عَزَّوَجَلّاپناَ خوف،  حُضُور نبی کریم  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنَّت مُطہَّرہ کا درد ، اہلِ بیت کرام،  صحابہ کرام رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین اور اولیاء عظام وسلف صالحین رحمہم اللہ المبین کا اَدَب اور ان کی اِطاعتِ کامل نصیب فرمائے، آمین۔

            شیطانی قوتوں  کو مات دینے کے لیے  مَدَنی   چینل  کا آغاز کرنے پر دعوتِ اسلامی مبارکباد کی مستحق ہے۔جماعت اہلسنّت کا بھرپور تعاون  مَدَنی   چینل   کے ساتھ ہمیشہ رہے گا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                                                    صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (543) حضرت مولانا محمد موسیٰ مرتضائی  مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (امام و خطیب جامع مسجد بانگے والی،  پاکپتن شریف ،  پاکستان)

            اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ اہلسنّت پر جو اللہ تعالٰی نے کرم فرمایا اُن کرم نوازیوں  اور اِنعامات میں  سے  ایک کرم دعوتِ اسلامی کا قیام ہے اور دعوت ِ اسلامی جو ایک عالمگیر کام کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ اس کی مقبولیت اور لوگوں  کا متوجّہ ہونا اس بات کی غمازی کررہا ہے کہ سرکارِ اَبدقرار  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنی خُصُوصی نگاہِ کرم سے  نواز رہے ہیں ۔

            امیر اہلسنّت،  پاسبانِ مسلک رضا کی ذات ہمارے لیے ایک خُصُوصی نعمت اورخُصُوصی نوازش ہے اور اللہ تعالٰی بطفیل نبی ٔ پاک،  دو عالَم کے مالک و مختار  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن