30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(533) حضرت مولانا کمال الدین زہری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خادم اہلسنّت وجماعت ، خضدار بلوچستان ، پاکستان)
پوری دُنیا میں عالمی تنظیم دعوتِ اسلامی کی ترقی و ترویج کے لیے اللہ تعالٰی کے حُضُور دُعا گوہوں اور دعوتِ اسلامی کی مختلف قسم کی خِدمات سے بے حد متأثر ہوں ۔ مَدَنی چینل ان خدمات میں سے ایک عظیم خدمت ہے جو آپ نے شروع کیا ہے۔ جہاں تک میرا خیال ہے بلوچستان میں مَدَنی چینل کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملکِ پاکستان کے دیگر شہروں کے مقابلہ میں بلوچستان میں بے عملی زیادہ ہے۔ اگر مَدَنی چینل کو بلوچستان میں عام کیا جائے تو اس کا بڑا اچھا نتیجہ برآمد ہوگا۔مزید یہ کہ بندئہ ناچیز عالمی تنظیم دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کی ترقی کے لیے اللہ تعالٰی کے حُضُور دُعا گو ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے مَدَنی چینل کو دن دُونی اور رات چُوگنی ترقی عطا فرما ئے اور دینِ حق کی خدمت کی توفیق دے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(534) حضرت مولانا ابوالحامد محمد جاویداکرم رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(گلزار پور P / O ، سردار پور جھنڈیر، تحصیل دینا پو ر، ضلع لودھراں ، پاکستان)
اغیار کے چینل ز کے بارے میں لوگوں سے تبصرے سُن کر دِل کڑھتا تھا۔ قلب و دِماغ حیران و پریشان تھے، جگر خون کے آنسو روتا تھا، ایسے حال میں ایک شخصیت نے زخموں پر مرہم لگائی دِماغ کو سُکون بخشا، قلب کو اِطمینان دیا اور لحن داؤدی (سُریلی آواز) سے پُکارا کہ پریشان نہ ہوں ۔وہ کون ہیں جومقبول ِ عرب و عجم ہیں ؟ ، وہ کون ہیں جو دُکھی دِلوں کے طبیب ہیں ؟ وہ امیر اہلسنّت ، مُفَکِّراُمّت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی ذات ستُودہ صِفات ہیں جنہوں نے اس کائناتِ ارضی میں پیارے مصطفیٰ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی میٹھی میٹھی سُنَّتوں کی دُھوم ہر طرف مچادی اور اب مَدَنی چینل پر کبھی صورتِ مصطفیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی ، کبھی سیرتِ مصطفیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی ، کبھی رفتارِ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی اور کبھی گفتارِ مصطفٰے کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی گونج مچارہے ہیں ۔
مَدَنی چینل کیا آیا ، سُنَّتوں کی بہار آگئی۔ مَدَنی چینل نے آکر ایک عجیب سماں پیدا کردیا ہے، غیرمُسلِموں کیلئے راہِ ہدایت ، مسلمانوں کیلئے شمعِ نُور، مظلوم کیلئے خوشخبری ، ظالِم کیلئے عبرت کا نشان، غریبوں کیلئے ہمدردی کا علمبردار، امیروں کیلئے عاجزی و انکساری کا سبق، گنہگاروں کیلئے بخشش کا پیغام ، توبہ کرنے والوں کو جنت کا اِنعام سُنانے کے لیے، منتشراورپارہ پارہ اُمت کو یکجا کرنے کے لیے ، قرآن و حدیث کی حقیقی تعلیمات کو اُجاگر کرنے کے لیے ، تَلاطُم خیز اُمّت کے بکھرے ہوئے شیرازے کو اکٹھا کرنے کے لیے ، اُجڑے ہوئے قُلُوب کی کھیتیوں کو آب ِ عشقِ مصطفٰے کریمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے سیراب کرنے کے لیے ، عشقِ مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا لازوال تُحفہ عطا کرنے کے لیے اور عُشّاق کے دِلوں کو مدینے کی میٹھی میٹھی ہوا کے پُرنُور جلوؤں سے مُعَطَّر کرنے کے لیے مَدَنی چینل معرضِ وُجُود میں آیا ہے جو کہ پیرطریقت ، مردِ حق شناس ، نشانیٔ اَسلاف، رہبر شریعت، عارف باللہ، عاشقِ مدینہ ، مسلک اَسلاف کے حقیقی علمبردار، امیر اہلسنّت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس قادری رضوی صاحب زید مجدہٗ کی شب و روز، حقیقت اَفروز ، روح پرور نگاہ اور دور اندیش حکمتوں کا نتیجہ ہے کہ آج پوری دُنیا پر سُنَّتِ مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بہاریں ہیں ، اور قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِیمان پرور صدائیں ہیں ، اور دُرُود وسلام کی پُرکیف آواز نے دُنیائے اِسلام کے کانوں میں رس گھول دیا ہے۔
اگر عالَم علم ودانش فِکر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین کا بغور مُطالَعَہ کیا جائے تو یقینا یہ آواز آئے گی کہ مَدَنی چینل کی اس اُمت کو اشد ضرورت تھی۔ مَدَنی چینل نے آکر اُمتِ مُسلِمہ کو وہ فائدہ پَہُنچایا ہے جو ماورائے دید و شُنید (جوکبھی دیکھنے اور سننے میں نہیں آیا) ہے۔ جو کام بڑی طاقت نہ کرسکی آج وہ کام مَدَنی چینل نے کر دِکھایا ہے، اُمت مُسلمہ کیلئے راحتِ قلب و سُکونِ جاں ہے ۔
ہر وہ چیزجو اُمت کی بھلائی اور بہتری کیلئے ہو وہ خُدائے لَمْ یَزل عَزَّوَجَلَّ کو بھی پسند ہے اور مَدَنی چینل یقینا مسلمانوں کی بھلائی اور فلاح کیلئے ہے جو کہ تصنع اور بناوٹ سے پاک ہے اور امامِ عشق و محبت اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربّ العزّت کے نظریات کا اَمین ہے اور شریعت کے اُصول و ضوابِط کا حامِل ہے ۔ مَدَنی چینل نشیب و فراز کی گھاٹیوں کو طے کرتا ہوا اپنی منزل ترقی کی طرف رَواں دَواں ہے اور مخلوق خدا کو ذخیرہ آخرت مہیا کررہا ہے ۔جہاں کُفّار وبدمذہب عقائدِ کفر کی تَرویج کیلئے شب و روز برسَرِپیکار ہیں ، اس طرح مسلمانوں کو بھی مَدَنی چینل کی اشد ضرورت تھی جوکہ اِسلام، شَریعتِ مصطفی، نظام مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّماور عقائدِ اسلام کی صحیح ترجمانی کرسکے ۔وہ کمی مَدَنی چینل نے آکر بِحَمْدِہٖ تَعَالٰیپوری کردی ہے، اور مَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بخیر و خوبی اَحسَن اور بَہُت اچھے انداز اور بَہُت ہی اعلیٰ طریقے سے مَدَنی چینل اسلام کے چہرے کو غیروں کے سامنے پیش کررہا ہے اور کروڑوں لوگوں سے دادِ تحسین وُصُول کررہا ہے۔
ہر دِل سے یہی دُعا نکلتی ہے کہ اللہ پاک اپنے پیارے میٹھے میٹھے مصطفٰے کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا صدقہ ہماری عمریں بھی حضرت امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی کو لگادے۔ ۳۱ اکتوبر یکم ۲ نومبر ۲۰۰۸ ء کے بین الاقوامی سُنَّتوں بھرے اجتماع مَدِیْنَۃُ الْاَوْلِیَاء ملتان شریف میں جو مناظر دیکھے گئے قلم و زبان بیان کرنے سے قاصر ہے۔اللہ پاک اپنے پیارے محبوب مُکَّرم کے تَوسُّل سے دعوتِ اسلامی کو ترقیاں عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع