30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہ خالِص آنسؤوں کا نتیجہ ہے کہ آج دینِ اسلام کا پیغام قرآن و حدیث وفقہ و تصوف کی صورت میں مختلف طریقوں مختلف جہتوں سے اِنفرادی اور اِجتماعی طور پرپَہُنچ رہا ہے۔ تحریر و تقریر نعت و تلاوت کی صورت میں اور کمال یہ کہ بُزُرگانِ دین، عُلَماء ربّانیین آج بنفس نفیس بذریعہ ٹی وی چینل عوام و خواص کو مُتعلِّقین ومُتوسِّلِین، مُریدین وخُلَفاء اپنوں اور بے گانوں سب کو یکساں اپنے فُیُوض و بَرَکات سے نواز رہے ہیں ۔
اس بنا پر میں صد آفرین و مبارکباد پیش کرتا ہوں ، امیرِدعوتِ اسلامی حضرت قبلہ پیر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو اور جماعت کے جُملہ اراکین و ممبران کو کہ عصرِ حاضر میں طاغوتی قُوتوں نے جو قلب و ذِہن اورآنکھ کو یرغمال بنا رکھا تھا مَدَنی چینل نے ان یرغمال دِلوں کو، آنکھوں کو اورذِہنوں کو شیطانی قُوتوں سے آزادی دِلوا کر رسول اللہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سچاغلام بنانے کا اِہتمام کرلیا ہے اور ہر مسلمان کی دِیرینہ خواہش مَدَنی چینل نے پوری کردی ہے ۔ دعوتِ اسلامی نے پہلے بھی تبلیغ دِین میں کوئی کسر باقی نہ رکھی لیکن اب تو ایک مَدَنی چینل نے بیک وقت ہزاروں عُلَماء کی کمی پوری کردی ہے۔ اللہ ربّ العزّت دعوتِ اسلامی کو پَھلتا پُھولتا رکھے اور اس کا مستقبل روشن اور تابناک فرمائے، آمین ثُمَّ آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(530) حضرت مولاناسید ریاض الحسن شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین خلیفہ محدث اعظم پاکستان سیدزبیرشاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ مہتمم جامعہ اسلامیہ غوثیہ ، تلہ گنگ روڈ، چکوال، پاکستان )
بندۂ ناچیز کو مَدَنی چینل کے اِفتتاح سے بے حد خوشی ہوئی کہ مسلک حق اہلسنّت کی تعلیمات کو اب مزید فروغ ملے گا اور عقائد ِ حقہ کی صحیح ترجمانی ہوگی۔ میں نے مَدَنی چینل دیکھا ، اس میں سرکار دوجہاں صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی نعت خوانی جاری تھی۔ مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ اب بِحَمْدِاللہ تَعَالٰی سرکار دوعالَم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نعت خوانی محض مساجد تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ہر گھر میں سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ثناء خوانی ہورہی ہے۔ مَیں دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی اس چینل کو تادیر جار ی رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(531) حضرت مولانا حافظ عبدالغفار خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب امام مسجد ابن چک روات ، ڈاکخانہ ابن چک ، براستہ ساگری ، تحصیل و ضلع راولپنڈی ، پاکستان)
اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا عظیم الشّان مَدَنی چینل تلاوت و نعت ، فیضانِ قرآن و حدیث و فقہ ، مُبلِّغین کے سُنتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات کے سلسلے نشر کررہا ہے۔اہلسنّت وجماعت کی طرف سے نظریاتی سطح پر یہ پہلا چینل ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے ، کم ہے۔ مَیں دعوتِ اسلامی کو اس زبردست کاوِش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مَدَنی چینل آنے سے نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے غلاموں اور عاشِقوں کے دِل و دِماغ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اس چینل کی بدولت اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی میٹھی میٹھی باتیں عوام الناس تک پَہُنچ رہی ہیں اور عوام اور معاشرے کی اِصلاح ہورہی ہے۔ مَدَنی چینل کی بدولت دعوتِ اسلامی کا پیغام گھر گھر پَہُنچ رہا ہے۔
امیر اہلسنّت ، پیر طریقت، رہبر شریعت ، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری دامت برکاتہم العالیہ اس پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں ۔ اللہ تعالٰی اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم رکھے اور آپ کے فُیُوض و بَرَکات سے ہمیں مُستَفِیض فرمائے ، آمین۔
مَیں اپنی طرف سے ، اپنے علاقے کے علمائے کرام کی طرف سے اور اپنے تمام طالب علموں کی طرف سے مَدَنی چینل کے آغاز پر دعوتِ اسلامی کے تمام مرکزی ذِمّے داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(532) حضرت مولانا عبدالحمید ہاشمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب مرکزی جامع مسجد حنفیہ رضویہ، تحصیل سہنہ (غوث آباد) ، ضلع کوٹلی، کشمیر)
مجھے سب سے بڑی خوشی تو یہ حاصل ہوئی کہ دعوتِ اسلامی نے ایک بَہُت بڑا قدم اُٹھایا ہے۔ مرکزی مجلس شوریٰ اور دیگر کابینات اور خُصُوصاً امیر اہلسنّت، فخر اہلسنّت، ناز اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی کاوِشوں کا نتیجہ ہے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کے بارے میں علمائے اہلسنّت کے تأثرات مَیں نے پڑھے ہیں ۔ حقیقتاً جب میں نے مَدَنی چینل کی نشریات دیکھیں تو واقعی یقین کامل ہوگیا کہ یہ ایک بَہُت بڑا قدم دعوتِ اسلامی نے سُنِّیَت کی بقا کیلئے اُٹھایا ہے۔اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کو دن دُونی رات چُوگنی ترقیاں عطا فرمائے اور ہم سب کو مل کر اس کے مقصد کو پھیلانے کی توفیقِ رفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع