30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نے ایک اور عظیم قدم اٹھایا جو کہ مَدَنی چینل کی صورت میں اُمت مُسلِمہ کیلئے دین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ بَہُت ہی اچھا چینل ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو تاقیامت قائم رکھے، آمین ۔اور یہ سب کچھ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا فیض ہے۔اس میں جو کچھ بھی ہے وہ سب امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی نگاہِ فیض سے ہے ۔ہم مَدَنی چینل بَہُت شوق سے دیکھتے ہیں اور ہماری دُکان پر صرف مَدَنی چینل ہی چلتا ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی کو سلامت رکھے اور ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(526) حضرت مولانا صاحبزادہ پیر غلام رسُول اُویسیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مرکزی امیر تحریک اُویسہ پاکستان، سجادہ نشین بدرالمشائخ ، دربار اویسیہ، علی پور چٹھہ ، ضلع گوجرانوالہ، پاکستان)
ہم دعوتِ اسلامی کی عالمگیر تحریک کو سُنتوں بھرے اجتماع کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اوراللہ تعالٰی کی بارگاہ میں دُعا کرتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس تحریک کو مزید ترقی عطا فرمائے اور ہم اس تحریک کو مَدَنی چینل کے آغاز پر بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل تلاوت و نعت ، فیضانِ قرآن و حدیث اور فیضانِ فقہ اورمُبلِّغین کے بیانات کو نشر کررہا ہے۔ تو اس سے عوام النّاس کو بَہُت بڑا فائدہ حاصل ہورہا ہے اور عوام الناس پر کافی اچھا اَثر مُرتَّب ہورہا ہے۔ اس چینل کے ذریعے لوگ کافی حد تک مسائل سیکھ چکے ہیں اور سیکھ رہے ہیں ۔ اور مَدَنی چینل کا آغاز عالَمِ اسلام کے لیے ایک اہم اور فائدہ مند قدم ثابت ہوا ہے۔دَورِ حاضر میں جہاں فحاشی کے چینل موجود ہیں تو وہاں پر اسلام کو گھر گھرپَہُنچانے والا ایک اسلامی چینل ( مَدَنی چینل ) بھی موجود ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں پر کافی اِسلام کا اَثر ظاہر ہوچکا ہے۔ تو اس مَدَنی چینل کو تحریکِ اُویسیہ اور پاکستان ماہنامہ تاجدارِیمن کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(527) حضرت مولاناپیر سید مقبول احمد شاہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب و امام جامع مسجد محمدی کانوی، میلسی ، ضلع وہاڑی ، پاکستان)
آج کے اس دور ِ جدید میں یہ نہایت عُمدہ اِقدام ہے اور مَدَنی چینل کے ذریعے بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں اِنقلاب آئے گا۔ ہمارے قریب ایک دُکان الیکٹرونکس کی ہے اورساتھ ہی پٹھانوں کا ٹال ہے وہ اکثر فارغ وقت میں وہیں کیبل پر فلمیں دیکھتے تھے لیکن مَدَنی چینل سے اِستِفادہ کرنے کی وجہ سے انہوں نے کہا ہے اس پروگرام نے ہمیں فلموں سے نفرت دِلادی ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(528) حضرت مولانا ابورافع شاہ نور محمد ہاشمی قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خلیفہ مجاذ درگاہ قادریہ ، پیرکوٹ شریف، آستانہ عالیہ مرشدآباد شریف ، دائرہ دین پناہ، ضلع مظفر گڑھ ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ یہ جان کر بے حد رُوحانی خوشی محسوس ہوئی ہے کہ اِس فحاشی ، عُریانی، بدعقیدگی اور بد اَعمالی کے پُرفِتَن دورمیں جہاں یہود و نصاریٰ اور بدمذہب قوتوں کی جانب اِسلام خُصُوصاً مسلکِ حقّہ اہلسنّت وجماعت کو مٹانے، مسلمانوں کے قُلُوب سے جانِ ایمان محبت رسُول کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ نکالنے کی مذموم و ناپاک و ناکام کوششیں شب و روز کی جارہی ہیں ، وہاں پراَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ عظیم اِنقلابی، رُوحانی ، مذہبی اور غیر سیاسی سُنّی حنفی رضوی تحریک محبت دعوتِ اسلامی جو کہ اہلسنّت وجماعت کی شان اور مان ہے کی طرف سے خالِص مذہبی ، رُوحانی مَسلکی اِصلاحی چینل بنام مَدَنی چینل کا اِجرا یقیناً ایک ایمان افروز، روح پرور، معلوماتی اور اِنقلابی قدم ہے۔
فقیر پُرتقصیر دِل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس کے تمام ذِمّہ داران بالخصوص قِبلہ پیر طریقت رہبر شریعت مخدوم اہلسنّت ، گلشنِ گلزار قادریت، عاشقِ ماہِ نُبوَّت ، حضرت علامہ الحاج پیر ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دا مت برکاتہم العالیہ کی خدمتِ سراپا اقدس میں ہدیہ مبارک باد پیش کرتا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(529) حضرت مولانا صاحبزادہ محمد سلطان صدیقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ محی الاسلام صدیقیہ وجامعہ عائشہ صدیقہ للبنات، ہجیرہ، پونچھ ، جموں کشمیر)
بِحَمْدِاللہ تَعَالٰی مسلکِ حقّہ اہلسنّت و جماعت کی حقانیت روز افزوں روبہ ترقی اور اَظْہَرمِنَ الشَّمْس ہوتی جارہی ہے اور دین اِسلام کی حقانیت اور عالمگیریت کا پیغام گھر گھر ، در در، گلی گلی ، کوچہ کوچہ، شہرشہر، کُوبہ کوبہ، سینہ بہ سینہ اورقلب و ذِہن کی دُنیا تک پہنچانے کیلئے جن نُفُوس قُدسیہ نے گراں قدر خدمات سر اَنجام دی ہیں اور دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، اور صوفیائے کرام ، مشائخ عظام بُزُرگانِ دین رحمہم اللہ المبین نے جو سحر خیزیاں کی ہیں اور کررہے ہیں اور ذِکر ِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ سے اپنے دامنِ قلب کو دھوکر اس دھوون کو آنکھوں کے راستے آنسوؤں کے شبنم سے دامن اورمُصلّٰی کو تر کیا ہے اور کررہے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع