30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(524) حضرت مولانا محمد عبدالقیوم طارق سلطان پوری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(محلہ حطاراں ، حسن ابدال، ضلع اٹک، پنجاب، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کے امیر با توقیر اور اُن کے جان نثار ساتھی کیلئے ہر وقت دُعا گو ہوں ۔اللہ تعالٰی اس تحریک کو مزید عظمتوں سے ہمکنار فرمائے۔ اس تحریک نے معاشرے پر نہایت مضبوط اور مثبت اَثرات ڈالے ہیں ۔خُصُوصاً نوجوان نسل کا رُخ منکرات و فواحش سے ہٹا کر خیر و فلاح کے کاموں کی طرف موڑ دیا ہے۔ خدائے عَزَّوَجَلَّ اور محبوبِ خدائے کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت و عقیدت کے لازوال چراغ روشن کردیئے ہیں ۔ مَدَنی چینل کاقیام ان چراغوں کی روشنی کو مزید وُسْعَت و اَثر انگیزی عطا کرے گا۔ یہ ایک بَروَقت اورمُستَحسَن اِقدام ہے۔ جس کی ہر مُحبِّ اِسلام تحسین کررہا ہے۔
مَیں اس مبارک اِقدام کی تحسین کے ساتھ حضرت امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں دِلی تہنیت پیش کرتا ہوں ۔یہ ایک اِنقلابی قدم ہے جس کے وقت کے ساتھ ساتھ اِنقلابی نتائج سامنے آئیں گے۔ مَدَنی چینل کے متعلق اپنا منظوم خراجِ تحسین پیش خدمت ہے۔ مَیں اس بے مثال دِینی تحریک کی ہر ممکن خدمت کے لیے اِنْ شَاءَ اللہعَزَّوَجَلَّتیار ہوں اور رہوں گا۔
(1) ۹ ۲ ۴ ۱ھ
کرتا ہے محمد سے محبت کا یہ پرچار پھیلاتا ہے روشنی نامِ مدینہ
یہ ساقی کوثر سے ولا کا ہے مدرس تقسیم کنندئہ مَیِ جام مدینہ
اس نشرگئہ نُور کے آغاز کی تاریخ طارق نے کہی ’’ مرکز پیغام مدینہ ‘‘
(2) ۳۰+۱۳۹۹ = ۱۴۲۹ھ
عشاقِ نبی شاد ہیں کردار اس کے خوش اس کے عمل سے ہیں مُحبانِ مدینہ
کرتا ہے شب و روز محبت سے یہ چینل اسلام کی تبلیغ بہ عنوان مدینہ
آغاز کی تاریخ ہے ازروئے ’’ لطافت ‘‘ ’’ مدنی جلوہ قاسمِ فیضان مدینہ ‘‘
(3) ۸ ۰ ۰ ۲ ء
زمانے پر مبرہَن کررہا ہے یہ چینل عظمتِ شان مدینہ
ہے مقصد اِس کا دُنیا کو دکھائے حسین کردار سُلطانِ مدینہ
کہی تاریخ طارق نے خوشی سے ’’ خوشا امواجِ فیضانِ مدینہ ‘‘
(4) ۸ ۰ ۰ ۲ ء
کررہا ہے لمحہ لمحہ اُس کی تعلیمات نشر جانِ رحمت جو خدائے پاک کا محبوب ہے
مُحسنِ انسانیت جس کا سُخن جس کا عمل حشر تک اہلِ جہاں کا اُسوئہ مرغوب ہے
نُور افشاں میں نے اِس چینل کی تاریخ قیام یوں رقم کی ’’ فیض عرفانِ مدینہ خوب ‘‘ ہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مؤقر دینی تنظیم ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کا قائم کردہ ٹی وی چینل موسوم بہ مَدَنی چینل فیض بار ہوگیا۔ اِس مبارک موقع کی مُناسبت سے ۔برنگ اشعار درج ذیل امیر اہلسنّت شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ اور اُن کے پرجوش و اُولوالعزم رُفقائے کار کی خدمت میں نَذْرانہ تحسین و آفرین پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں ۔ ؎
گر قبول افتدز ہے عزّوشرف
مَدَنی چینل اعداد بحساب ابجد ۱۹۷
بہ الفاظ دیگر بحساب ابجد آوازئہ حُسنِ حبیبِ اوّل ۱۹۷
صدائے محمد ۱۹۷
چمنِ اَدَب حبیب لازوال ۱۹۷
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(525) حضرت مولانا محمد ارشد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(تلونڈی ، بھنڈراں ، نارروال ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تبلیغ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی ایک بَہُت اچھی اور منفرد جماعت ہے جو کہ اس دور میں قرآن و سُنَّت کا کام کررہی ہے اور اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع