30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ تعالٰی کا کرم بالا ئے کرم کہ اس نے ہمیں دعوتِ اسلامی جیسی تحریک اور امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ جیسا رہنما عطا فرمایا۔ مجلس شوریٰ جیسی مجلس عطا فرمائی اور دعوتِ اسلامی کا میڈیا پر آنا وقت کی ضرورت ہے، جیسے دعوتِ اسلامی کی مجلس نے پوراکیا۔مَیں اللہ تعالٰی سے دُعا گو ہوں کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کو دن دُونی اور رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے ، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(520) حضرت مولانا مفتی خلیل احمد سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( دارالعلوم غوثیہ سعیدیہ کاظمیہ ، پناہ کوٹ ادو، ضلع مظفرگڑھ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّدعوتِ اسلامی کی محبت اور معیار ِ تبلیغ و ترویج دین پر ہرسُنّی یارسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکہنے والا مَسْرور ہے کیونکہ غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سُنتوں بھرے مدنی ماحول کی وجہ سے پوری دُنیا کے لوگ مُستَفِیض ہورہے ہیں ۔ اس فیض بیکراں کو جب پیارے مَدَنی چینل میں آپ نے سجایا تو دِلانِ عُشّاق پر ہریالی چھائی اور وقت کی اَشد ترین ضرورتوں میں سے بَہُت بڑی ضرورت پوری ہوئی اور گھر گھر میں صلوٰۃ و سلام کی گونجیں بلند ہوئیں اور ایک بہترین وخوبصورت دِل آویز منظر مَدَنی چینل سے نُمایاں ہوا اور اَبرِ رحمت کی صدائیں آنے لگیں اور دِل مَسْرور ہوا ، زبان و مکان و زمان مَعْمُور ہوئے اور ہم یوں گویا ہوئے :
نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا
ساتھ ہی منشئی رحمت کا قلم دان گیا
آخر میں دُعا ہے اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کو اور تمام مُبلِّغین معاوِنین مُحِبِّینکواپنے حِفظ و امان میں رکھے اور یہ چمن چمکتا دمکتا رہے۔ خُصُوصاً بانیٔ دعوتِ اسلامی مُرشِد کامل حضرت امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی کواللہ تعالٰی صحت ِ کامِلہ کے ساتھ زندگی دراز عطا فرمائے، آمین ثُمَّ آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(521) حضرت مولانا محمد ادریس حسنی سواگی نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامع سواگیہ افضل العلوم، لودھراں ، پاکستان)
آپ کا مکتوب ملا ، پڑھ کر مَدَنی چینل کی بہاریں سامنے آئیں ، بندہ نے کئی مقامات پر تقریر میں یہ کہا ہے کہ مَدَنی چینل کے ذریعے عالَمِ اسلام نے دعوتِ اسلامی کے سالانہ اجتماع کو دیکھا اور سنا ہوگا۔ بندہ جب اِجتماع سے واپس گھر پہنچا تو میرے قِبلہ گاہ جانشین حافظ مثنوی حضرت علامہ حاجی عبدالکریم صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے بَہُت ہی خوشی کا اظہا ر فرمایا کہ ہم نے اجتما ع کا منظر یہیں گھر بیٹھ کر دیکھا ۔اللہ تعالٰی مزید ترقی عطا فرمائے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(522) حضرت مولانا محمد مشتاق مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، فتح جنگ روڈ ، نوگزی ، اسلام آباد، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْنَ اہلسنّت وجماعت کی معروف تحریک دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے جو نشریات شروع کی ہیں ۔ اَحسَن ترین اِقدام ہے۔ دُنیائے اہلسنّت پر امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اور آپ کی مجلس شوریٰ کا عظیم اِحسان ہے۔یہ اللہ کَرِیْمعَزَّوَجَلَّ کی طرف سے نبیٔ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے تَوسُّل سے دعوتِ اسلامی کو منفرد اعزاز ملا ہے۔ اُٹھتے ہوئے ہاتھ، بولنے والی زبان اوردھڑکنے والا دِل یہ صدائیں دیتا ہے اللہ کَرِیْمعَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت دامت فیوضہم کو عمر خضر سے نوازے اور خلقِ خُدا کو آپ کے فُیُوض و بَرَکات سے مالا مال کرے اور اُمت کیلئے آپ کواللہ کَرِیْم عَزَّوَجَلَّ نے جس دَرْدْ سے نوازا ہے اس کا درماں ہو، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(523) حضرت مولانا پیر محمود حسین قادری چشتیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پرنسپل دارالعلوم محمدیہ غوثیہ، سید آباد شریف، متصل موہڑہ بگو، گوجر خان، ضلع راولپنڈی، پاکستان)
آج کے اِنتہائی پُرفِتَن دور میں جب کہ میڈیا ہر قسم کی بے حیائی ، عُریانی اور فحاشی کے سیلاب اُمنڈ رہا ہے اور دُنیا کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کردیا ہے ۔اِن اِنتہائی نازک حالات میں مَدَنی چینل کا آغاز قابلِ صد آفرین ہے۔
اللہپاک سے دُعا ہے کہ وہ دعوتِ اسلامی کو دن دُونی اور رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے اور امیرِ قافلہ کاروانِ عشق و محبت جناب پیر محمد الیاس قادری صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی کا سایہ اہلسنّت پہ تادیر قائم فرمائے، آمین۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع