30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(513) حضرت مولانا محمد احسان اللہ کمالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پنیالہ ، ضلع لکی مروت، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کے زیر ِاِنتظام مَدَنی چینل کو دن میں دو سے تین بار دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ بڑے پیارے پیارے پروگرام نشر ہورہے ہیں ۔خُصُوصاً حضرت صاحب کے بیانات بڑے پُرتاثیر ہیں ، ملتان شریف کے سالانہ اجتماع میں اتوار کی رات قِبلہ امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِیکا بیان و دُعاسُنی، دِل خوش ہوا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(514) حضرت مولانا موسیٰ خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پنیالہ، ضلع لکی مروت ، پاکستان)
مجھے اِنتہائی خوشی ہوئی کہ ہمارے اہلسنّت و جماعت کا ایک اور چینل یعنی مَدَنی چینل کا باقاعد اِفتتاح ہوا، یہ بہترین اور اچھا چینل ہے۔ جسے میرے علاوہ گھر کے دوسرے افرادبھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس میں مزید ترقی اور بہتری لانے کی توفیق عطا فرما ئے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(515) حضرت مولانا محمد احمد خان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد مدرسۃ المدینہ ، پینالہ، ضلع لکی مروت، پاکستان )
مَدَنی چینل کے پروگرام کے ہم مؤید ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(516) حضرت مولانا حافظ بشیر احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ مہریہ رضویہ ، جلوال، تحصیل جنڈ ، ضلع اٹک ، پاکستان)
مَدَنی چینل کا جب سے سُنا ہے بے حد مَسرَّت ہوئی ۔اللہ ربّ العزّت امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی کو عُمرخضری عطا فرمائے کہ ا نہوں نے اہلسنّت وجماعت کے اس خلا کو بھی پُر کردیا ہے۔ ہر خاص و عام کااللہ تعالٰی حامی و ناصر ہو۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(517) حضرت مولانا الحافظ محمد ارتضٰی نورانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ زبیر بن محمود، ڈاکخانہ راجہ جنگ ، تحصیل و ضلع قصور ، پاکستان)
دعوتِ اسلامی کے سالانہ بین الاقوامی تین روزہ سُنتوں بھرے اجتماع کی کامیابی پرمولانا محمد الیاس قادری صاحب کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی جُملہ قیادت کو دِل کی تہہ گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں ۔ بطورِ خاص اس ترقی یافتہ اور الیکٹرانک میڈیا کے دور میں مَدَنی چینل کا آغاز ہر انسان تک اپنا پیغام پَہُنچانا آسان اور قابلِ تعریف ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(518) حضرت مولانا محمد یونس لہڑی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(نُورانی تقاریر سینٹر ، اڈہ ، ضلع قلات، بلوچستان، پاکستان)
سب سے پہلے مَدَنی چینل کے اِجرا پر دعوتِ اسلامی کے شکرگزارہیں جنہوں نے اس اہم ضرورت کو پورا کیا۔ اس جدید دور میں جہاں میڈیا عُریانی، فحاشی اور بے حیائی پھیلا رہا ہے اس کے مقابلے میں مَدَنی چینل اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بہترین ہتھیار ثابت ہوگا۔
اُمید ہے کہ مَدَنی چینل نیکی کی دعوت عام کرنے اور بُرائی سے روکنے کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گا، جس کی ہمیں توقع ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(519) حضرت مولانا الہٰی بخش نورانی پندرانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد بابری گرانی، قلات، بلوچستان، پاکستان)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع