511 حضرت مولانا محمدامیر پینالوی مدظلہ العالی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(507) حضرت مولانا محمد ابرار حنیف مغل مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ایڈیٹرماہانہ کاروانِ نعت لاہور،  یوسف مارکیٹ،  غزنی اسٹریٹ،  اردو بازار، مرکزالاولِیاء ( لاہور) )

            آج کے پُرفِتَن دور میں  جہاں  اِنسان روشنی کو ترس رہا ہے۔ فحاشی اِنسانیت کو نگلنے کو ہے۔ شیطان اِنسانی ذِہن کو اپنی لپیٹ میں  لئے ہوئے ہے ۔ خود غرضی نے اجسامِ اِنسانی کو مُقید کردیا ہے۔ جاہ طلبی کی چاہ سے  اِنسان اٹا پڑا ہے۔ ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کی رَوِش ِ ناروا نے اُمت کی وحد ت کو پارہ پارہ کردیا ہے۔ ہر کوئی دُنیا پرستی کے گرد سروں  پر ڈالے خاک چھانتا پھررہا ہے ۔ میڈیا صرف اور صرف کمائی کا ذریعہ بن کے رہ گیا ہے۔ جس میں  اِسلامی و اِنسانی اِقتدار کی پستی کی جھلک بڑی نُمایاں  نظر آتی ہے۔

            ان حالات میں  دعوتِ اسلامی کی طرف سے   مَدَنی   چینل   کا قیام کسی بھی صورت کسی  ’’  عملِ خیر  ‘‘  سے  کم نہیں ،  چونکہ ایک ایسا  چینل  جس سے  ہمہ وقت اللہ عَزَّوَجَلَّ ورسول  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے عطا فرما ئے ہو ئے دین اسلام کی صدائے دِل بہار سُنی جاسکے۔ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت تھی ہے اور رہے گی۔اللہ کَرِیمجل شانہٗ  حُضُور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی نعلین پاک کا صدقہ ہمیں  ذِہنی و فکری کشادگی سے  نوازے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (508) حضرت مولانا پروفیسر سید اسد محمود کاظمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (انسٹی ٹیوٹ آف ہائی اسلامک سٹیڈیز،  کھڑی شریف ، میرپور،  آزاد کشمیر )

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی   چینل   ایک مکمل اسلامی  چینل  ہے۔ جس میں  اہل اسلام کیلئے بہترین رہنمائی موجود ہے۔ دانشورانِ دعوت ِ اسلامی کا یہ عظیم فیصلہ ہے جس میں  میڈیا کے ذریعہ تبلیغ دین کا سلسلہ صُبح و شام جاری ہے۔ اور یہ بات حقیقت ہے کہ یہ دور میڈیا کا ہے۔ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کے پیش نظر ایک معیاری اسلامی  چینل  کی اشدَ ضرورت تھی جس کو  مَدَنی   چینل   نے پورا کیا۔اللہ تعالٰی قبلہ امیر اہلسنّت عمّ فیوضہم کو صحت و سلامتی کے ساتھ درازیٔ عمربالخیر عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (509) حضرت مولانا نذیر احمد شرقپوری نقشبندی مجددی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 ( خادم حضرت میاں  صاحب آستانہ عالیہ ، شیر ربانی شرقپور شریف ، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   اہلسنّت و جماعت کی اہم ترین کامیابی ہے۔  مَدَنی   چینل   فحاشی و عُریانی کے خلاف ایک عظیم قدم ہے۔الیکٹرانک میڈیا میں  ابھی مزید ترقی کی ضرورت ہے، اللہ تعالٰی ہمیں  حق کہنے سننے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (510) حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالحمید مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 ( دارالشفاء ، پنیالہ،  ضلع لکی مروت ، پاکستان)

             مَدَنی   چینل    عوامِ اہلسنّت کیلئے مدنی تُحفہ ہے۔صحتِ عقائد کے لیے اچھا ذریعہ ہے۔ عُلُومِ دِینیہ کی اِفہام و تفہیم کیلئے عُمدہ  چینل  ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ مزید ترقی اور بہتر خدمتِ دین کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (511) حضرت مولانا محمدامیر پینالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سابقہ خطیب مرکزی مسجد پنیالہ ، ضلع لکی مروت، پاکستان)

          جدید دَور کے تقاضوں  کے مُطابِق  مَدَنی   چینل    کو وُسْعَت دی جائے تاکہ جمیع مسلمین ومسلمات مُستَفید ہوں  اور گریجویٹ طبقہ کی معلومات میں  اِسلامی نظریات کا اضافہ ہو۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 

 (512) حضرت مولانا غلام احمدمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 ( خطیب جامع مسجد سراج خیل ، پنیالہ،  ضلع لکی مروت، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   ہمہ جہت خدمتِ اسلام میں  مصروفِ عمل ہے۔ مَیں  اس کی بھرپور تائید کرتا ہوں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن