30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گے۔ہم اپنے جامعہ کی طرف سے اس چینل کے شروع کرنے پر قائدین دعوتِ اسلامی کو بَہُت مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(502) حضرت مولانا محمد نعیم احمدمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(آستانہ عالیہ بارویہ ، فتح پور ، تحصیل جوبارہ، ضلع لیّہ، پاکستان)
مَدَنی چینل کے بارے میں سُنا۔ اِنتہائی خوشی ہوئی اس وقت ایسے پروگراموں کی اشد ضرورت ہے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی اپنے میٹھے محبوبِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے تصدّق سے اور پیرانِ کبار کے وسیلے سے آپ کو اس مِشن میں دن دُونی اور رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے اوراللہ تعالٰی اپنے میٹھے محبوب کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے طفیل جناب پیر طریقت رہبر شریعت علامہ محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ کو عمر خضری عطا فرمائے ، اپنی حِفظ وامان بخشے اور ترقی درجات عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(503) حضرت مولانا مفتی ابوالسراج محمد طفیل احمد ٹھٹھوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(شیخ الحدیث جامعہ درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ صحابی رحمۃ اللہ علیہ ، مکلی شریف، ٹھٹھہ ، با ب الاسلام سندھ ، پاکستان)
حضرت امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔقادری دامت برکاتہم العالیہ کے لیے تائیدِایزدی جل جلالہٗ اور حُضُور اَکرم، نُورمُجَسَّمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سُنتوں کے اِحیاء کا فیضان مَدَنی چینل عقائد، عبادات ، اخلاق اورتمام پہلوؤں کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ حضرت امیر اہلسنّت دامت فیوضہم اور آنجناب تمام ذِمّے دار وں کو ہدیۂ تبرِیک پیش کرتا ہوں اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس ذریعہ سے پوری دُنیا کا ماحول اسلامی زِیور سے پیراستہ ہوجائے گا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(504) حضرت مولانا محمد مبین بھٹی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(زبیدہ سلیمان میموریل اکیڈمی ، خیبر کالونی ، اورنگی ٹاؤن، باب المدینہ کراچی)
مَدَنی چینل کا اِجرا خوش آئند ہے۔ کثیر علمائے حق نے اِس امر پر اِطمینان کا اِظہار کیا ہے۔بُلاشُبہ یہ وقت کی ضرورت تھی اور مَسلکِ حق کی ترویج و اِشاعت کیلئے مؤثر کن ذریعہ بھی ہے۔دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی اسے مزید ترقیاں عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(505) حضرت مولانا مفتی محمد عبدالعلیم سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(شیخ الحدیث ومفتی جامعہ نعیمیہ، گڑھی شاہو، مرکزالاولیاء لاہور)
دین کی تبلیغ، رُشد و ہدایت کے فریضہ کی انجام دہی کا بیڑہ جو دعوتِ اسلامی نے اپنے ذِمّے لے رکھا ہے جہاں پرنٹ میڈیا سے بَہُت سے سُنہری کام انجام دیئے۔ سینکڑوں کتابچے اور کتابیں مختلف مسائل پر شائع فرما کر عوام وعُلَماء کو پہنچائیں ۔ مَدَنی چینل (الیکٹرانک میڈیا) کا اِجرا فرما کر مسلمانوں کیلئے دین سے آگاہی کا ایک اور سامان فراہم فرما دیا۔
اللہ تعالٰی اپنے حبیب ِ لبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے سے دعوتِ اسلامی کے جُملہ احباب کو جزائے خیر سے نوازے۔ مختلف چینل وں سے اِلحاد اور بے دِینی کی اِشاعت کی خبریں موصول ہورہی تھیں پھر خوشخبری کی ایک نوید مَدَنی چینل کراچی سے ملی اور بِحَمْدِ اللہ اپنے مسلک حقّہ کی اشاعت کا ایک اور سبباللہ تعالٰی نے آپ کے ہاتھوں سے مہیا کروا دیا۔اللہ تعالٰی ادارہ کو ایسے نیک کاموں کی توفیق عطا فرماتا رہے اور قیامت تک مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عظمت کے ڈنکے بجتے رہیں ، آمین ثُمَّ آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(506) حضرت مولانا غلام مصطفیٰ رضا ء القادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانیٔ وناظم اعلیٰ جامعہ قادریہ تعلیم القرآن ، ماڈل کالونی نمبر ۲، والٹن روڈ، لاہور کینٹ ، پاکستان)
سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل بَہُت اچھا اور عظیم کام ہے ۔ اس میں دین اسلام اور دعوتِ اسلامی کا عظیم کا م ہوگا۔اللہ کَرِیْمعَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا سایہ تمام اُمت مُسلِمہ پر قائم ودائم رکھے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع