30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(497) حضرت مولانا سعد اللہ خان باروزئی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ جامعہ فیض العلوم نقشبندیہ ، غریب آباد، سبی، بلوچستان، پاکستان)
ملتان شریف میں دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی تین روزہ سُنّتوں بھرے اجتماع کی کامیابی اور مَدَنی چینل کے آغاز پر آپ حضرات کو دِلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ اللہ ربُّ العِزّت مسلک اہلسنّت کو کامیابی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(498) حضرت مولانا مفتی احمد ذہین مگسی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مدرسہ عربیہ دارالقرآن اکبریہ، جامع مسجد مہیڑ ، ضلع دادو، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
مَدَنی چینل یورپ کی طرف سے پھیلائی گئی یلغار کو سیسہ پلائی دِیوار کی طرح روکے گا اورسُنتوں کو فروغ دے گا۔ مَدَنی چینل کے اِجرا سے اہلسنّت و جماعت کے عقائد و نظریات کواللہ تبارک و تعالیٰ نے بڑی تقویت بخشی ہے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(499) حضرت مولانا محمد عبدالقیوم نقشبندی گیلانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(الجامعۃ السعیدیۃ الرضویۃ، متصل جامع مسجد رضویہ ، کھجور والی للیانی ، بھلوال، گلزارطیبہ (سرگودھا) پاکستان)
امیر اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی قائد و وقار اہلسنّت ، پاسبانِ رضویت و ترجمانِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربّ العزّت ، عاشقوں کے سربراہ جناب ابوبلال محمد الیاس عطار ؔقادری رضوی دَامَ ظِلُّکُمُ العَالِی عَلٰی کُلِّ نُفُوسِ اَہلِ السُّنَّۃ کی تمام کاوشیں بَہُت ہی مُفید اور قابلِ فخر ہیں ۔کرم بالائے کرم ! اِن کا دعوتِ اسلامی کی بین الاقوامی تنظیم بنا دینا قیامت تک اہلسنّت کیلئے اِحسانِ ِ عظیم ہے جس کا ہم شکر ادا نہیں کرسکتے ۔ثانیاً ! موجودہ حالات کے پیش نظراللہ تعالٰی کی عطا کردہ فراست اور سبز گنبد کے مکین رحمۃُ للعٰلمین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعلینِ پاک کے تَوسُّل سے اُمَّہ خیرہ! اُمت مُسلِمہ کی نبّاضی فرمائی کہ مَدَنی چینل کا اِنتظام فرمایا۔ یہ نہایت ہی مُفید اورمُستَحْسَن کام شروع فرما کر غلامانِ مصطفٰیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمپر بارِ دیگر اِحسان فرمایا ہے۔
بندئہ ناچیز پُر تقصیر کی یہ دِلی دُعا ہے کہ مولائے کریم جل و علا اپنے محبوب کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تَوسُّل سے حُضُور امیر اہلسنّت دامت فیوضہم کو عمرِ خضر نصیب فرمائے۔ان کا سایۂ شفقت و عاطفت تادیر ہمارے سروں پر قائم فرمائے۔ آپ کے عطا کردہ تمام شعبہ ہائے تعلیم و تربیت اور تبلیغ و اِشاعت و تشہیر کو کامیاب و کامران فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(500) حضرت مولانا حاجی محمد صادق سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرسہ محمدیہ جامعہ غوثیہ ، قادر پور ران ، تحصیل و ضلع ملتان ، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اِنعامات ِ خداوندیعَزَّوَجَلَّ میں سے ہمارے لیے ایک عظیم اِنعام اور کرم نوازیوں میں سے ایک عظیم کرم نوازی دعوتِ اسلامی کا قیام ہے جس سے گم گشتگانِ ر اہِ حق کو نُورِ بصرو بصیرت حاصل ہورہا ہے اور عوام و خواص اہلسنّت کو حِفظِ اِیمان اور اِصلاحِ اعمال کیلئے موزوں مواد مہیّاہورہا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے قائدین ، ماہر نبّاض کی طرح بدلتے ہوئے حالات اور عوامِ اہلسنّت کی ضروریات کے پیشِ نظر اپنے پروگرامز میں ضروری تغیّر و تبدُل کرتے رہتے ہیں ، ان تبدیلیوں میں سے ایک اَہم تبدیلی مَدَنی چینل کا قیام ہے۔ٹی وی پر ظاہر ہونے والے طُوفانِ بدتمیزی کی روک تھام صرف اسی صورت میں ہی ممکن تھا۔
تبلیغِ دین کیلئے مَدَنی چینل کا قیام ایک اَحسَن اِقدام ہے جو کار پرداز ان دعوت ِ اسلامی کی پُرخُلُوص سوچ کی عکاس ہے۔ خدمتِ دین اور فروغ عشق رسُول کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکیلئے دعوتِ اسلامی کی یہ حسین کاوش قابلِ صد تحسین و تبرِیک ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(501) حضرت مولانا رسُول بخش صدیقی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ رسُولیہ فیض العلوم و عائشہ صدیقہ للبنات، موضع تلہڑ، حاصل پور، بہاولپور، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ اب مَدَنی چینل ہمارے لئے سُنَّت کی بہاریں لے کر آیا ہے اور ہمارے سر فخر سے اور بلند ہوگئے ہیں اور اس چینل کے شروع ہونے سے کثیرفوائد ہوں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع