30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(493) حضرت مولانا فضل الرحمن قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ جامعہ انوارلاسلام، منچن آباد شہر، بہاولنگر ، پاکستان)
مَدَنی چینل اس پُرفِتَن دور میں دعوتِ اسلامی کی طر ف سے اُمت مُسلِمہ کیلئے ایک عظیم تُحفہ ہے۔ مَدَنی چینل وہ واحد چینل ہے جس کو دیکھنے والا بدنگاہی اور دیگر غیر شرعی اُمُور سے اپنے دامن کو بچا کر تقویٰ ، عِشق مصطفیٰ، اِطاعت مصطفیٰصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، عشقِ صحابہ و اطاعتِ صحابہ رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین اورحُبِّ اولیاء و اِتِّباع اولیاء رحمہم اللہ تعالٰی کے مہکتے ہوئے پھولوں سے اپنے گُلدستۂ دِل کو مہکا کر اَبدی سَرمدی اُخروی نعمتوں سے سرفراز ہوسکتا ہے، مزید یہ کہ اس چینل کے ذریعے پوری دُنیا میں اِسلامی اِنقلاب بَرپا کیا جاسکتاہے ۔
مَدَنی چینل شروع کرنے پر اہلسنّت وجماعت کا ہرفرد امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس قادری عطارؔ صاحب مُدَّظِلُّہُ العَالِی کا شکر گزار ہے۔اللہ تعالٰی ان کا سایہ اُمت مُسلِمہ کے سر پر تادِیر سلامت رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(494) حضرت مولانا حافظ خِضر حیات مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب صابری مسجد ، روات، ضلع اسلام آباد، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوت ِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے سیٹلائٹ اور کیبل پر آغاز کرکے اِنقلابی قدم اُٹھایا ہے جس پر دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ اور بالخصوص امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ مبارک باد کے مُستحِق ہیں ۔ مجھے اُمید ہے کہ مَدَنی چینل بدتہذیبی اور بدعقیدگی کے طُوفان کو روکنے میں اَہم کردار ادا کرے گا۔عالَمِ اِسلام کی اس بابَرَکت مدنی تحریک کے کام میں مضبوطی آئے گی۔عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم حُبِّ صحابہ و اہلِ بیت علیہم الرضوان اور حُبّ اولیاء رحمہم اللہ تعالٰی و عُلَماء کی شمع سے دینِ اسلام کے کام میں زبردست ترقی آئے گی۔
ایک بندئہ ناچیز ہی نہیں ، بلکہ ہر وہ سُنّی جس کے دِل میں مسلکی دَرْد کی چنگاری موجزن تھی، چاہتاتھا کہ اپنے مسلک کو اُجاگر کرنے کا وسیلہ جلیلہ ہو، وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ آج دعوتِ اسلامی اور مَدَنی چینل کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے اللہ جل جلالہٗ آپ کی اس سعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔
روات ضلع اسلام آباد میں مَدَنی چینل دیکھنے سے لوگوں کی سوچوں میں کافی تبدیلی آچکی ہے ۔ ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ (مُدَّظِلُّہُ العَالِی) کو عمر دراز عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(495) حضرت مولانا حاجی عبدالمجیدمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(بانی و مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن ، ضلع پونچھ آزاد، ریاست جموں کشمیر)
آپ سب کو مَدَنی چینل مبارک ہو۔دعوتِ اسلامی کے عظیم البَرَکت، رُوحانی و علمی و عملی رہنما امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں جو آپ نے مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے ۔ عالمِ اسلام و اہلسنّت وجماعت کو ایک بے مثال اور عظیم ترین تُحفہ پیش کیا۔ اِنتہائی پسندیدہ اور دِلچسپ چینل ہے۔ آپ نے اس چینل کا آغاز کرکے محبتِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، سُنَّتوں کا پرچار اور رُوحانیت کو عملی روشنی دے کر عالَمِ اِسلام کے علاوہ غیر مذاہب کے ماننے والوں کی بھی آنکھیں کھول دی ہیں ، دُنیا کو سمجھا نے کیلئے عظیم کارنامہ ہے۔عالَمِ دُنیا آسانی سے اِسلام کا مقصد سمجھ سکے گی۔ مَدَنی چینل تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ چینل لامحدود تعریفوں کا حامِل ہے۔دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس چینل کو اور اس کے کارکنوں کو مزید کامیابی سے ہمکنار کرے، آمین۔ مَدَنی چینل کے اسٹاف اور دیگر دعوتِ اسلامی کے بھائیوں کوسلام اوراسے خوبصورت انداز میں پیش کرنے والے تمام احباب کو مبارک ہو۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(496) حضرت مولانا پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن بغدادی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ادارہ فیضان القرآن ، شاہدرہ ، مرکزالاولیاء ، لاہور)
آپ کے علم میں ہے کہ موجودہ دور میڈیا کا دور ہے ذرائع ابلاغ کے ذریعے جو طوفان ِ بدتمیزی کا شور مچا ہوا ہے۔ کسی سے پوشیدہ نہیں ، اس بپھری ہوئی طغیانی میں مَدَنی چینل کا آغاز کسی نعمت سے کم نہیں ۔یقینا سرکار دوعالم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہ میں اس کی قَبُولیت ہوچکی ہے، جبھی اس کا آغاز ہوچکا ہے۔ اور قُرب و جوار کے لوگ اس سے مُستَفید ہورہے ہیں ۔ اپنے اور بیگانے اِستِفادہ کررہے ہیں ۔ مَدَنی چینل کی آمد پر امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو تہہ دِل سے مبارکباد دی جاتی ہے اور ان کے ساتھ تمام رُفقائے اہلسنّت مبارک باد کے حقدار ہیں کہ اس پُرفِتَن دور میں اہلسنّت وجماعت کی بالا دستی کے لیے کام کررہے ہیں ۔ ہمارے لائق کوئی خِدمت چینل کے حوالے سے ہوتو ہم ہر طرح سے حاضر ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع