دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

             مَدَنی   چینل   کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے سالانہ بین الاقوامی سُنّتوں  بھرے اجتماع کے اختتام میں  حضرت علامہ مولانا الیاس عطارؔ مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی دُعا سُنی اس طرح اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ایک وَلی اللہ کی زیارت کا شرف بھی حاصل ہوا۔ارادہ کیا ہے کہ آئندہ سال سرزمینِ اولیاء ملتان شریف حاضر ہوں  گا۔اللہ تعالٰی توفیق دے،  آمین۔

             مَدَنی   چینل   شروع کرنے کے بَہُت سے  فوائد ہیں ۔یہ بَہُت اچھی کاوش ہے۔لوگ اس کے ذریعے بَہُت پیاری پیاری سُنتیں  اور آقائے دوجہاں  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی دُعائیں  یاد کر کے ثواب دارین حاصل کریں  گے ۔

            دُعا گو ہوں  کہ اللہ تعالٰی اپنے محبوب حضرت محمدصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے مولانا محمد الیاس عطارؔمُدَّظِلُّہُ العَالِی اور اُن کی تمام مجالس کے احباب کا خاتِمہ بالایمان اور بالخیر فرمائے اور اسلام کی ترویج و اِشاعت میں  مزید گرانقدر خدمات انجام دینے کی توفیق دے، آمین ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (489) حضرت مولانامحمدعبدالقیوم سکندری قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرس مدرسہ صبغۃ القرآن،  چیئرمین سکندریہ اکیڈمی ، شاہ مردان،  شاہ سنجھورو، باب الاسلام سندھ ، پاکستان)

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّمجھے بَہُت خوشی ہے کہ میں  کسی نہ کسی طرح دعوتِ اسلامی سے  مُلحِق ہوں ۔ تدریسی اور تحریری مصروفیات کے باعث وقت ہی نہیں  ملتا جو ٹی وی دیکھیں ۔اَلبَتَّہ ایک دو بار کسی دوست سے  ملاقات کے بہانے وہاں    مَدَنی   چینل   دیکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ موجودہ گلوبل ولیج میں  میڈیا کا عُروج ہے ، پھر وہ الیکٹرانک میڈیا ہو یا پرنٹ میڈیا ، تفصیلی تشہیر اور تبلیغ کا یہ اہم ذریعہ ہیں ۔ان کے منفی رُجحانات ہونے کے مقابلے میں   مَدَنی   چینل   مثبت رُجحان کا پتادیتا ہے۔ مجھے یہ کام اَحسَن تر لگتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ کافر جس کے گھر اِسلامی لٹریچر شجر ممنوعہ ہو،  ان کے گھر میں  ایک مُبلِّغ اکثر اوقات تبلیغ دین کرے جس کے نتیجے میں  اسے  رہبری مل جائے۔

            موجودہ پُرفِتَن دور میں  وہ برقی آلات جو فحاشی اور عُریانی کا بیج بورہے ہیں  ان پر اگر ہدایت اور صراطِ مستقیم کا کوئی پھل ہو تو یہ خوش آئند بات ہے۔ مَیں  سمجھتا ہوں  کہ دعوتِ اسلامی اپنے منفرد دعوتِ تبلیغ کے ساتھ دُنیا میں  امیج رکھتی ہے۔ اس  چینل  کی معرفت اس میں  مزید نکھار آئے گا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (490) حضرت مولانامحمد رمضان مہرمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرسہ صبغۃ الاسلام سوندر، اسلام کوٹ،  تحصیل ننگر پاکر، ضلع تھرپارکر، باب الاسلام سندھ، پاکستان)

            ہمارے یہاں  الیکٹر ک کا مسئلہ ہے پاور نہیں  ہے۔ بس چراغوں  پر کام چلتا ہے۔ تاہم چند دوستوں  سے  سُناکہ دعوت اسلامی نے  مَدَنی   چینل   کا اِجراء کیاہے۔ سُن کر بڑی خوشی ہو ئی کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تبلیغ کا ایک اور ذریعہ بڑھ گیا،  بڑی مَسرَّت کاباعث ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (491) حضرت مولاناڈاکٹر محمد سلیمان قادری رضویمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (جامعہ نعیمیہ ، گڑھی شاھو، مرکزالاولیاء  (لاہور) )

             مَدَنی   چینل  کو بذاتِ خود دیکھنے کا اِتِّفاق نہیں  ہوا لیکن جن احباب سے  بھی سُنا انہوں  نے ہی خُوب تعریف کی۔اللہ تعالٰی ہم سب کو بُرائیوں  سے  بچائے خوب خوب نیکیاں  کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ امیر اہلسنّت دامت فیوضہم کا سایہ تادیر ہمارے سروں  پر قائم رکھے ، آمین ثُمَّ آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (492) حضرت مولانا محمد نذیر احمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ڈاکخانہ سرائے نورنگ مسجد،  گلزار مدینہ،  ضلع لکی مروت، پاکستان)

            مَیں  تو  مَدَنی   چینل   کے بارے میں  یہ کہہ سکتا ہوں  کہ  مَدَنی   چینل   جیسی نعمت بَہُت ہی کم ملتی ہے۔  مَدَنی   چینل   یقینا سُنّی لوگوں  کے لئے ایک عظیم عطیہ ہے۔ خاص کر خیبر پختونخواہ کے عوام جو کہ اپنے عقیدہ سے  ناواقف ہیں ۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس  چینل  کے ذریعے عقیدہ بھی دُرُست ہوجائے گا۔ سُنَّتوں  کے عامِل بھی بن جائیں  گے،  بلکہ مدنی انعامات کے عامِل بھی بن جائیں  گے۔مَیں  خُدا عَزَّوَجَلَّ کے دربار میں  دُعائیں  کرتا ہوں  کہ مولانا محمد الیاس قادری صاحب نے اہلسنّت وجماعت کے لیے بَہُت کام سر انجام دیئے۔اللہ تعالٰی اُن کو عمر بخیر اور علم میں  ترقی نصیب فرمائے ، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن