دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

            فی زمانہ جہاں  ہر طرف بے حیائی ، عُریانی اور فحاشی کی یَلغار ہے وہاں  دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والا  مَدَنی   چینل   اِن کا سدِّباب کرنے میں  مصروفِ عمل ہے دِلی دُعا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس عظیم تحریک دعوتِ اسلامی اور اِس کے تحت کام کرنے والے  مَدَنی   چینل   کو مزید ترقی عطا فرمائے ۔ یقینا   مَدَنی   چینل   اہلِ اسلام کے لییاللہ عَزَّوَجَلَّ کا ایک عطیہ ہے۔اَللّٰھُمَّ زِدْفَزِدْ ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (486)  حضرت مولانا محمد ارشاد الرسُول قادری رضویمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (تلمیذ خلیفہ مفتی اعظم ہندومحدث اعظم پاکستان ، شارح بخاری غلام رسُول رضوی علیہ رحمۃ اللہ الغنی ، مدرس جامعہ فریدیہ عربیہ تعلیم القرآن،  درباربابا شاہ فرید،  سبزہ زار اسکیم ، مرکز الاولیاء لاہور)

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّتبلیغ و قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی اجتماع مَدِیْنَۃَُ الاَولِیاء ملتان شریف میں  پہلی مرتبہ حاضری کی سعادت حاصل ہوئی ۔تین روزہ بین الاقوامی سُنّتوں  بھرے اِجتماع میں  شرکت کرکے دِل باغ باغ ہوگیا،  ایسا پیارا مَنْظَر و نظم و ضبط،  اِنتظام و اِنصرام دیکھ کر یادِ حرمین شریفین تازہ ہوگئی ، ہر طرف سبز عماموں  کی بہاریں  ،  عاشقانِ مصطفٰے کی قطار دیکھ کر سبز گنبد کی بہاریں  اور وہاں  کے لیل و نہار بَہُت یاد آئے۔اس پُر فِتَن دور میں  جب کہ مسلمانوں   کی اکثریت قرآن و سُنَّت کی تعلیمات کو چھوڑ کر اغیار  (یہود و ہنود،  نصاریٰ)  کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے اور اُن اغیار کے حال،  قال پر چلنا اپنے لیے باعثِ فخر سمجھتے ہیں  تو ایسے  کٹھن ماحول میں  قبلہ امیر اہلسنّت شیخِ طریقت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری رضوی ضیائی دامت فیوضہم کی ذاتِ بابرکات باد باراں  بن کر اس خزاں  رسیدہ گلشن پر برسی جو قرآن و سُنَّت کی تعلیمات کو چھوڑ کر مُرجھا چکا تھا۔ آپ کی ذاتِ بابَرَکات یقینا معجزاتِ نبوی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں  ایک معجزہ ہے کیونکہ حُضُورپُرنور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم آج بھی قبرِ انور میں  زندہ ہیں  اور آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے معجزات قیامت تک ظہور پذیر ہوتے رہیں  گے۔

            ایسے  پُرفتن دور اور کٹھن ماحول میں  لاکھوں  مسلمان مردوں  اور عورتوں  بالخصوص نوجوانوں  کا جوانی میں  توبہ کرکے قرآن و سُنَّت کا پابند ہوجانا اور سچا پکا عاشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم بن جانا قبلہ امیرِ اہلسنّت شیخ طریقت کی زندہ کرامت بااِستقامت ہے وَلِلّٰہِ الْحَمْد۔ رمضان المبارک ۱۴۲۹ھ کو زیارت حرمین شریفین سے  واپسی پر معلوم ہوا کہ دعوتِ اسلامی نے  مَدَنی   چینل   کا اِجرا فرمایا ہے جو کہ آج کے دور میں  دین و دُنیا میں  کامیابی کا ایک بَہُت اَحسَن اِقدام ہے کہ آج کے پُرفِتَن دور میں  جب کہ کئی ٹی وی  چینل زکُفر وشرک،  بدمذہبی ،  بدعقیدگی،  عُریانی ،  فحاشی اوربے حیائی کا زہر اُگل رہے ہیں  ، میڈیا کی اس دوڑ میں  ایک ایسے  اسلامی  چینل  کی اشد ضرورت تھی جو کہ مکمل طور پرقرآن و سُنَّت کے مطابق ہو تاکہ کوئی میڈیا کے ذریعے مسلمانوں   کے عقائد و ایمان کو برباد نہ کرسکے۔

            شیخ طریقت امیر اہلسنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ نے اعلیٰ حضرت عظیم البرکت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کے فتاویٰ رضویہ شریف میں  مذکور دس نِکاتی پروگرام پر پُورا پُورا عمل کرکے دِکھایا ہے۔ مولیٰ تعالیٰ جل جلالہٗ  اِستقامت بخشے ۔            مَیں  عاجز عاصی دعوتِ اسلامی کی ترقی و عُروج کے لیے دن رات دُعا گو رہتا ہوں  اور بالخصوص امیر اہلسنّت  مُدَّظِلُّہُ العَالِی کیلئے دن ،  رات دُعا گو ہوں  مولیٰ تعالیٰ جل جلالہٗ آپ کو عمر خضری عطا فرمائے اور حاسدین کے حسد ،  منافقین کے نِفاق اور شریروں  کے شر سے  محفوظ فرمائے ۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (487) حضرت مولانا قاری محمد انعام اللہ خالد نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد قادری ، گلی نمبر4، مہاجر کالونی،  چشتیاں  شریف ، بہاولپور، پاکستان)

ہزاروں  سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے  ہوتا ہے چمن میں  دیدہ ور پیدا

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّعالمگیرخالصتاً دِینی و مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی کی اِسلام کے لئے بے شُمار خدمات کا اعتراف تو ہر ذِی شُعُورسُنّی مسلمان کررہا ہے۔ اور یقینا قابلِ تعریف ہے لیکن امیر اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی محنت شاقّہ سے   مَدَنی   چینل   کے ذریعہ کروڑوں ،  اَربوں  اِنسانوں  کی اِصلاح کا بیڑا اُٹھانا اپنی نوعیت کا منفرد اور جدید قابلِ ستائش عمل ہے۔بفضلہ تعالیٰ  مَدَنی   چینل    کے آغاز سے  یہ سلسلہ رُشد و ہدایت مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور میڈیا کے ذریعے غیر شرعی اُمور کی روک تھام کے سلسلہ میں  ممدو معاون ثابت ہوگا۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (488) حضرت مولانامحمدعبدالرء وفمُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (موضع برسانی ، تحصیل و ضلع بھمبر ، آزاد کشمیر)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن