30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اتباعِ شریعت میں گزار کر اور دلوں کو حبِ سرکار صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم سے سرشار کرکے اپنے سینے کو مدینہ بنائے ہوئے ہیں ۔
ہم شب و روز وعظ کے ذریعہ لوگوں کو اسلامی زندگی اپنانے کی تلقین کرتے ہیں ، ہمارے وعظ سے لوگوں کی معلومات میں اضافہ ضرور ہوتا ہے اور لوگ حسنِ خطابت سے محظوظ ہی ہوتے ہیں ، مگر بہت کم لوگوں کی زندگی میں انقلاب آتا ہے۔ اس کے برعکس حضرت کا اندازِ بیان سادہ مگر ایسا دل نشین اور پُر اثر کہ بات سامعین کے دل میں اترتی چلی جاتی ہے، یہ بیان ہی کا اثر ہے کہ اس دورِ فتن میں کہ جس میں سر پر ٹوپی رکھنا بھی کسی آزمائش سے کم نہیں ، نوجوانوں کے چہروں پر داڑھی اور سروں پر عمامے سجادیئے ہیں اور دین سے دور لوگوں کو دین کا شیدائی اور تاریک دلوں کو عشقِ مصطفی صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے نور سے منور اور قساوت قلب کا شکار ہوجانے والے لوگوں کو سوز و گداز کی لذتوں سے آشنا کردیا۔
میں حضرت امیر اہلسنّت سے کئی بار مل چکا ہوں ، بحمدہ تعالیٰ میں نے انہیں عاجز و منکسر اور علماء کا مؤدب پایا۔ اعلیٰ حضرت سیدی امام احمد رضا بریلوی رضی اللہ عنہ سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں ، ان کی تحقیق پر بہت زیادہ اعتماد فرماتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ معاصر علماء کی تحقیق کو علومِ رضویہ کی کسوٹی پر پرکھ کر اس کے صواب و ناصواب ہونے کا فیصلہ فرماتے ہیں ۔
مسائلِ دینیہ میں نظرِ عمیق رکھتے ہیں اورا س کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اعلیٰ حضرت قدس سرہ العزیز کی تصانیف جو علوم و معارف کا خزینہ اور فقہ کی وادی میں قدم رکھنے والوں کے لیے خضرِ راہ کا کام دیتی ہیں ، کا گہری نظرسے مطالعہ کیا ہے۔دینی علوم کی ترویج و اشاعت میں بہت زیادہ کوشاں رہتے ہیں ، جس کا بین ثبوت فیضانِ مدینہ سبزی منڈی، مدرسۃ المدینہ گلستانِ جوہر اور دعوت اسلامی کی زیر نگرانی چلنے والے چھوٹے بڑے سینکڑوں مدارس ہیں ۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ حضرت امیر اہل سنت کی مساعی دینیہ کو قبول فرما کر انہیں دارین کی بہترین جزا عطا فرمائے اور ان کے فیض کو عام فرمائے ۔آمین یارب العالمین
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(11) حضرت علامہ مولانا عبد الستار سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(رئیس المدرسین و ناظم تعلیمات جامعہ نظامیہ رضویہ مرکز الاولیاء لاہور )
حضرت مولانا الیاس قادری صاحب بہت بڑے عاشقِ رسول اور متبع سنتِ رسول ہیں ۔آپ خصوصاً بدمذہبوں کو پسپا کرنے میں دن رات محنت کررہے ہیں ۔یہ ایسی شخصیت ہیں کہ ان کے علاوہ ایسا کوئی اور آدمی ایسا کام نہیں کررہا۔آپ بڑے خلوص والے اور بڑے شفیق ہیں اور ان کی وجہ سے لوگ جوق در جوق سنتوں کو اپنارہے ہیں اور دنیا بھر میں ان کا فیضان جاری و ساری ہے۔مولانا علمائے کرام سے خصوصی محبت کا اظہار فرماتے ہیں اور ادب و احترام کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنے دیتے اور مریدین کو بھی ادب و احترام کی نصیحت فرماتے رہتے ہیں ۔ اللہ تعالٰی ان کے علم و عمر اور فیض میں برکتیں عطا فرمائے، آمین۔ ۲۵ جولائی ۲۰۰۰ء
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(12) حضرت علامہ مولانا مفتی محمد خان قادریمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ مرکز الاولیاء لاہور)
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری ہمارے دور کی ایک باعمل اور باکردار شخصیت ہیں ، انہوں نے اشاعتِ اسلام اور اشاعتِ دین میں نہایت محنت اور جدوجہد سے کام لیا ہے، اس کا عملی ثبوت ’’ دعوتِ اسلامی ‘‘ کی صورت میں موجود ہے۔انہوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ایک ایسے خلاء کو پُر کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ضرورت کئی سالوں سے محسوس کی جارہی تھی، انہوں نے معاشرے اور نوجوان نسل کو دعوتِ اسلامی کی صورت میں ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا، جو بدعملی اور بدعقیدگی سے محفوظ ہے۔
امیر دعوتِ اسلامی نے جہاں تبلیغِ دین میں نہ صرف تقریر کو ذریعہ بنایا بلکہ تحریر کے ذریعے بھی دینی خدمات سر انجا م دیں ۔ خصوصاً ’’ فیضانِ سنت ‘‘ جیسی کتاب انہوں نے مرتب کی، جو آج گوشے گوشے میں پہنچ چکی ہے اور لوگ اس سے تعلیمات حاصل کررہے ہیں ۔نعتیہ شاعری میں آپ نعت تحریر فرمانے اور کہنے میں ایک اپنا مقام رکھتے ہیں ، مجھے ان کا استغاثہ کہ جو انہوں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کیا کہ لوگ نیکی کی طرف آئیں ، بدعملی سے کنارہ کشی کریں ، عشقِ رسول صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم سے سرشار ہوجائیں ، بہت پسند ہے۔
مولانا کے امتیازات میں سادگی کو نہایت ہی عظمت حاصل ہے، میری ان سے باب المدینہ (کراچی) مرکز میں ملاقات ہوئی تھی میں نے ان کو ہر قسم کے تکلف سے بالاتر محسوس کیا، اہل محبت کے لیے ان کے سینے میں تڑپ اور درد محسوس کیا ، بحمد اللہ تعالٰی ان کے ہاتھوں سے اللہ تعالٰی نے حضور صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کی سنن کے ساتھ ہزاروں ، لاکھوں نوجوانوں کو لگن اور محبت عطا فرمائی ہے اور ان کے دلوں میں اپنی اور اپنے رسول صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم سے محبت کا ر شتہ استوار فرمایا ہے۔
حضرت مولانا کی دینی خدمت میں ، دینی مدارس کا قیام بہت بڑی خدمت ہے، الحمدللّٰہ ! میں ان کے لیے اور ان کی جماعت کے لوگوں کے لیے نہ صرف دعا گو رہتا ہوں بلکہ دیگر اہل علم و دانش حضرات سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں ۔اللہ تعالٰی ! حضرتِ الیاس قادری مدظلہ کے علم و عمل ، خدمتِ دین میں برکات عطا فرمائے اور انہیں قبول فرمائے، آمین بجاہ النبی الامین صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(13) حضرت علامہ مولانا محمد یار مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب آستانہ عالیہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر ، پاک پتن شریف)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع