30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(481) حضرت مولانا سید محمدزبیرالہاشمی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین دربارِ عالیہ اللہ ھو والا ڈیرہ ، عقب عزیز فاطمہ ، گلستان کالونی ، سردارآباد (فیصل آباد) پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّایک عزیز کے ہاں مَدَنی چینل پر تبلیغی پروگرام دیکھنے کی سعادت عطا ہوئی اس قدر پُر تاثیر بیان تھا زبان سادہ اور سہل تھی۔ خُدا عَزَّوَجَلَّ کا شکر ادا کیا کہ تبلیغ اِسلام کے لیے اللہ کَرِیْمعَزَّوَجَلَّ نے بہترین بندوبست فرمادیا ہے۔ہمارے ایک بھائی اِس بابَرَکت چینل کو دیکھ کر تجدیدِ تَعلُّقات کے لیے تشریف لائے کہ مَیں نے اس چینل پر حدیثِ نبوی سُنی ہے کہ رشتہ داروں سے تَعلُّقات مُنقَطَع کریں تو رِزق کم ہوجاتا ہے۔ لہٰذا وہ اپنی اِصلاح پر کمر بستہ ہوئے ہیں ۔اللہ کَرِیْم عَزَّوَجَلَّ ہمیں سُن کر عمل کی سعادت نصیب فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو مزید بہار در بہار عطا ہو ساری دُنیا میں دعوتِ اسلامی کی دُھوم ہو۔اللہ عَزَّوَجَلَّ بہترین اَسباب سے اس تحریک کو مزید ترقی نصیب فرمائے۔امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کاسایہ ہمارے سروں پر سلامت رہے۔اللہ کَرِیْم عَزَّوَجَلَّ از طفیل مصطفیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمہمیں ان کی محبت کا صدقہ نصیب فرمائے ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(482) حضرت مولانا قاری فیض المصطفیٰ عتیقیمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم اعلیٰ جامعہ انوارِ رضا وخطیب جامع مسجد عزیزیہ، گلزارطیبہ (سرگودھا) پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل شروع کرکے موجودہ اور آنے والی نسلوں کو گمراہی سے بچانے کے لیے بڑا پیارا طریقہ اِختیار فرمایا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ صدقہ حسنینِ کریمین کے مُقدّس ناناصلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کے مَدَنی چینل کو دن رات ترقی عطا فرمائے اور تاقیامت لوگوں کو گمراہی سے بچانے کا ذریعہ بنائے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ مردِ قلندر قطبِ عالَم قِبلہ محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ کا سایہ تادیر ہم پر قائم فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(483) حضرت مولانا ابوالخیرمحمد شفیق الرحمن جامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد فریدیہ، ڈھکی، پاکپتن شریف، پاکستان)
محافظِ عقائدِ اہلسنّت جناب محترم المقام مولانا ابوبلال مولانا محمد الیاس قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی شبِ و روز کی کاوش اور انتھک محنتوں نے مسلکِ حقّہ مسلکِ اہلسنّت وجماعت میں تازہ روح پھونک دی اور آپ نے مسلک کی روح کو زندگی جاوداں بخش دی، اِس لئے اہلسنّت وجماعت آپ دامت برکاتہم العالیہ پر اور دعوتِ اسلامی پر جتنا بھی فخر کریں کم ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو اِن محنتوں پر اَجرعظیم عطافرمائے۔ مَدَنی چینل کی بہاریں روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں اور یہ دعوتِ اسلامی کا ایک عظیم کارنامہ ہے، جس کا فائدہ نہ صرف ہم بلکہ ہماری آنے والی نسلیں بھی اُٹھائیں گی۔
مَدَنی چینل وہ بے مثال چینل ہے کہ جس نے گھروں ، دُکانوں پر جہاں ہر وقت فحاشی و عُریانی کے پروگرام اور کھیلوں ، ڈراموں کے چینل چلتے تھے اُن سب کا بیڑا غرق کردیا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت کو عمرِ خضری اور مَدَنی چینل کو دن رات ترقیاں عطا فرمائے، آمین ثُمَّ آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(484) حضرت مولانا عبدالحق توگیرویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد فخریہ آستانہ عالیہ، خواجہ فخر الدین رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ پاکپتن شریف، پاکستان)
ناچیز کی طرف سے امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری صاحب و جُملہ احبابِ دعوتِ اسلامی کو سلام۔ ہم بے حد مَمنون و مشکور ہیں دعوتِ اسلامی کے جس کی جانب سے مَدَنی چینل کا آغاز ہوا، اس سے پہلے بھی حضرت قبلہ امیر اہلسنّت دامت فیوضہم کی بے حد خِدمات اور اِحسان عظیم ہے اہلسنّت وجماعت اور عوامِ اہلسنّت پر کہ جنہوں نے اپنا قیمتی وَقت مَدَنی ماحول کے لئے مختص کررکھا ہے۔آپ دامت برکاتہم العالیہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے عوام کے سینوں کو مدینہ بنارہے ہیں ۔اب مَدَنی چینل کے چلائے جانے سے اہلسنّت وجماعت کی خواتین بھی اس سے مُستَفِید ہوسکیں گی، جس کے لئے ہم سب ممنون ہیں ۔
ہم دُعا گو ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی عمر دراز فرمائے اور اِن کی تمام تَر دِینی خِدمات کو شرفِ قبولیت عطا کرے۔دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کو دِن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(485) حضرت مولانا ابوالحسن منیر احمد سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ علویہ غوثیہ ، ہجرت کالونی، سلطان آباد، باب المدینہ کراچی)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع