30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بن گئے۔اللہ عَزَّوَجَلَّاس عظیم تحریک کو تادمِ زیست شاد آباد رکھے اور اس کو اسی طرح قرآن و سُنَّت کا کام کرتے رہنے کی سعادت عظمیٰ عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(478) حضرت مولانا محمدمبارک اظہر ضیاء مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام و خطیب جامعہ مسجد فرزندِ علی، ملک پور 203، سردار آباد ( فیصل آباد) پاکستان)
آج کے اس پُرفِتَن دور میں جب کہ ہر طرف سے فحاشی اور عُریانی کا سیلاب تباہی پھیلا رہا ہے مَدَنی چینل کا آغاز نجات کی وہ کِرن ہے جو اہلِ ایمان کے لئے کسی بھی طرح آبِ حیات سے کم نہیں ہے، بلکہ ایک عظیم نعمت ہے۔ایک زمانہ تھا جب تیروں اور تلواروں سے جنگ کی جاتی تھی لیکن آج کا دور ایسا نہیں ہے۔ آج اپنے نظریات اور ثقافت کو فریق مخالِف تک پَہُنچانے کا بہترین ذریعہ میڈیا ہے۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران ہٹلر کے پروپیگنڈہ ماسٹر گوئبلز نے کہا تھا: ’’ ہمیں اتحادیوں کی فوج سے اِتنا نقصان نہیں پَہُنچا جتنا نقصان ہمیں اُن کے ادارے کی نشریاتی لہروں سے پَہُنچ رہا ہے۔ ‘‘ اِس نازک ترین دور میں مَدَنی چینل کا آغاز ایک نعمتِ عظمٰی ہے۔اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّوہ وقت دُور نہیں جب اسی مَدَنی چینل کے ذریعے اور امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِیکے فیض کے ذریعے ہم پوری دُنیا کو مدنی رنگ میں رنگ لیں گے۔
اِرادے جن کے پُختہ ہوں نظر جن کی خُدا پر ہو
تَلاطُم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(479) حضرت مولانا محمد سلطان رضا مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام ومدرس جامع مسجد انوار مدینہ مدرسہ فیض الامین ، گلی نمبر6، سردار کالونی، ملک پور، سرداآباد ( فیصل آباد) پاکستان)
مَدَنی چینل عالمِ اسلام کے لئے بَہُت بڑی نعمت اور فتح یابی ہے۔ فتح یابی اس لحاظ سے ہے کہ اس پُرفِتَن دور میں ایک ایسا بَہُت ہی اچھا کام جو کہ اہلسنّت کے لیے باعثِ بَرَکت اور حُضُور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنّتوں کو گھر گھر پَہُنچانے کا اَہم ذریعہ ہے۔
دُعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ دعوتِ اسلامی اور اس کے نیک کام کو تاقیامت قائم رکھے ۔ہم دُعا کرتے ہیں اُن کے لئے جن کی بدولت یہ سب کچھ ملا، میری مُراد حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار ؔقادری ضیائی رضوی دامت برکاتہم العالیہ ہیں ، اللہ تعالٰی اِن کی کاوشوں کو حُضُور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقہ و وسیلہ سے قبول و منظور فرمائے اور حضرت کے علم و حِلم میں بَرَکتیں اور وسعتیں اور صحت و تَندُرستی وعمر دراز بالخیر عطا فرمائے ۔اٰمین بجاہ النبی الامینصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(480) حضرت مولانا پیر آصف بشیر چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(سجادہ نشین چشتیہ دربار شریف ، اسلامیہ پارک چبّاں ، گلی نمبر8، سرداآباد (فیصل آباد) پاکستان)
مَطلعِ خیر کا اِظہار ہے مَدَنی چینل حاصلِ جادئہ اَنوار ہے مَدَنی چینل
قابعِ عشرتِ پیکار ہے مَدَنی چینل قاطِع حُجّتِ کفّار ہے مَدَنی چینل
بالِ جبریل ہوا پاش کا ہم پلّہ ہے بڑھ کے شہکار سے شہکار ہے مَدَنی چینل
ابرہہ مدِّمُقابِل ہو پھر بھی ڈر کیا کہ ابابیل کا کردار ہے مَدَنی چینل
اِس کی نَس نَس پہ کھلیں اُسوئہ حسنہ کے گلاب تابعِ سُنَن سرکار ہے مَدَنی چینل
دشتِ بے نُور میں بھٹکوں کا مثالِ جگنو طرفہ ہمدرد ہے، غمخوار ہے مَدَنی چینل
دین کی تبلیغ میں سُورج کی شعاعوں جیسا ایک مانا ہوا کردار ہے مَدَنی چینل
عشقِ سرکار کے فیضان سے اس عہد میں بھی مئے توحید سے سرشار ہے مَدَنی چینل
ہم بھی آمادئہ تقلید ہیں اس کی کیونکہ رہبر لشکر جرّار ہے مَدَنی چینل
ہیں جہاں سُنَّت و قرآن کے باغی اس جا برملا برسَرِ پیکار ہے مَدَنی چینل
خدمتِ دیں کے لئے حال سے کیا جاں سے بھی کل بھی تھا آج بھی تیار ہے مَدَنی چینل
باغِ طیبہ سے کشیدہ ہوا خشک نایاب ثمر کا محنت عطارؔ ہے مَدَنی چینل
جتنے آصف ہیں مرے دور کے چینل اِن میں مَیں سمجھتا ہوں کہ سالار ہے مَدَنی چینل
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع