30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(473) حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد صاحبداد خانمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(دارالعلوم بزم یارسُول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، پُرانا مچھلی ہٹ شاہی بازار، حیدرآباد، پاکستان)
جو کام ہمیں بیس سال پہلے کرنا تھا وہ ہم نے ابھی کیا۔ بہرحال ’’ دیر آید دُرُست آید۔ ‘‘ مَدَنی چینل کی بَرَکت کی وجہ سے ملک پاکستان کے مکین کے علاوہ دُنیا کے مکینوں کے دِل اِسلام کی طرف راغِب ہوں گے۔ مَدَنی چینل کے اِجرا پر مجھے خاص طور پر بڑی خوشی محسوس ہوئی کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے اوراس کے ذریعے مسلمان ہر وقت سُنَّت کی بہاروں سے اپنے دِل کو مُعَطَّر کرتے رہیں گے۔ دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس مشن کو جاری و سار ی فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(474) حضرت مولانا سید کبیر حسین شاہ ہمدانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب مرکزی جامع مسجد اہلسنّت ، خان پور محلہ میلاد نگر، ہزارہ، سرحد، پاکستان)
اَخلاقی انحطاط کے اِس دور میں جب دِینی اقدار مٹ رہی ہیں اور میڈیا بے حیائی کو فروغ دینے میں مصروفِ عمل ہے۔ مَدَنی چینل کا آغاز اندھیری رات میں گویا چودھویں کے چاند کا چمکنا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ چاند بدلیوں کی اَوٹ سے نکل آیا ہے۔امیرِدعوتِ اسلامی مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی یہ تگ و تاز عُریانی وفحاشی کے سیلاب بلا خیز کے آگے بند باندھنے کی طرف عملی قدم ہے۔اللہ کَرِیم عَزَّوَجَلَّ ان پر راہِ عمل سہل فرمائے۔ مَدَنی چینل ظلمات میں روشنی کا چراغ دکھائی دے رہا ہے۔خدا طلبی کے وَلْوَلے اور حُبِّ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے سرشار جذبے مَدَنی چینل کا خاصہ ہے۔ اب سُنَّت کی بہاریں گھر گھر پہنچانی کچھ اس قدر دشوار دکھائی نہیں دے رہیں ۔ وہ وقت دور نہیں جب مَدَنی چینل کردار سازی کو تحریک کی شکل دینے میں کامیاب ہوگا۔
امیر اہلسنّت مُدَّظِلُّہُ العَالِی کا میٹھا لہجہ اور دعوتی اَنداز قُلُوب میں اِنقلاب برپا کردیتاہے ہماری شب و روز کی دعائیں مَدَنی چینل کی کامیابی کے لیے فریاد کناں ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(475) حضرت مولانا اصغر علی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام ومدرس جامع مسجد انوار مدینہ، مدرسہ فیض الامین، گلی نمبر6، سردار کالونی، ملک پور، سردار آباد ( فیصل آباد) پاکستان)
مَدَنی چینل اِس دور کی بَہُت ہی اَہم ضرورت ہے جہاں کیبل پر بے حیائی ، فحاشی ، بے پردگی کے چینل چل رہے ہیں اور ہمارے اکثر نوجوان طبقہ کے لوگ اس کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں ، اگر اس موقع پر اُن کو اِن چینل ز کی بجائے مَدَنی چینل دیکھنے کو ملے تو اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کی زندگی میں ضرور ضرور مَدَنی اِنقلاب آئے گا۔ اگر آج بھی ہم نے اپنے آپ کو نہ سنبھالا اور بُرائی کو نیکی میں بدلنے کی کوشش نہ کی تو یہ کام اگر ہم مسلمانوں نے نہیں کیا تو کیا کوئی اور آکر یہ کام کرے گا؟ نہیں ، بلکہ ہم مسلمانوں نے مَدَنی چینل کے ذریعے سے بھی بُرائی کا خاتمہ کرنا ہے۔میری دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس مَدَنی چینل کو دن دُونی اور رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(476) حضرت مولانا قاری فیض الرسُول قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامع مسجد غوثیہ رضویہ، قائد اعظم پارک، سردارآباد ( فیصل آباد) پاکستان)
مَدَنی چینل کا اِجرا بَہُت بہتر ہے۔ اہلسنّت کے مسلک کی تبلیغ آسان ہوگی اور سُنِّیَت کا چرچا ہوگا، اللہ عَزَّوَجَلَّ مسلک اہلسنّت کی عظیم تحریک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(477) حضرت مولانا عابد حسین مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس جامعہ امینیہ رضویہ ، شیخ کالونی ، سردارآباد (فیصل آباد) پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جس نے ملک بھر میں دین کا ڈنکا بجا دیا ، کئی بے نمازیوں کو نمازی اور فیشن پرستوں کو پابندِ سُنَّت بنادیا۔جہاں دعوتِ اسلامی کی کئی مجالس دین اسلام کی خدمت میں مشغول ہیں ، وہیں یہ تحریک منفرد اندازاور نئے ذریعے سے قرآن و سُنَّت کا کام گھر گھر تک پَہُنچا رہی ہے، اور وہ ذریعہ ہے مَدَنی چینل ۔مجھے بَہُت خوشی ہوئی کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ سُنِّیَت کی اس عظیم تحریک نے میڈیا میں اپنا قدم آگے بڑھایا، اور دیکھتے ہی دیکھتیاَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّکئی گھرانے سُنّتوں کا گہوارہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع