30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(468) حضرت مولاناحافظ غلام قادر اخترمُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجدبیت السلام ، مبارک پو ر، تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور پنجاب، پاکستان)
مَدَنی چینل کے بارے میں میری رائے ہے کہ اِسے برقرار رہنا چاہیے ۔اس چینل سے اُمت کو بَہُت اُمیدیں وابستہ ہیں ۔ یقیناً آئندہ مزید مفید ثابت ہوگا ۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(469) حضرت مولانا حفیظ اللہ حبیبی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامع مسجد کلی ھرو، خاران بلوچستان، پاکستان)
دعوتِ اسلامی نے مَدَنی چینل کے نام سے جس چینل کا آغاز کیا ہے شہر خاران (بلوچستان) میں کیبل آپریٹرز یہ دکھارہے ہیں ۔ یہ دعوتِ اسلامی کی بَہُت ہی اعلیٰ کاوش ہے۔ اس سے دعوت ِ اسلامی کا پیغام گھر گھر پَہُنچانے میں آسانی ہوگی۔امیر اہلسنّت ، پیر طریقت، رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم القدسیہ اس پر خراجِ تحسین کے مُستحِق ہیں آپ کے محبت بھرے خطابات لوگوں کے دِلوں پر یقیناً اثر انداز ہوں گے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(470) حضرت مولانا قاری شکور احمد نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب مر کزی جامع مسجد غوثیہ، ڈھاب خوشحال، چکوال، پاکستان)
مَدَنی چینل کے حوالے سے میں تو یہی کہتا ہوں کہ مَدَنی چینل نے اہلسنّت کے سر کو فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس پُرفِتَن دور میں مَدَنی چینل تمام اہلِ اسلام کے لئے ایک انمول نعمت ہے ۔ربِّ کائنات مَدَنی چینل کو دِن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ ربِّ ذوالجلال عَزَّوَجَلَّدعوت ِ اسلامی کی بہاروں کو سدا شاد و آباد رکھے اور بانی ٔ دعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت مولانا الیاس عطار ؔقادری دامت برکاتہم العالیہ کو عمر دراز عطا فرمائے، اور آپ کا سایہ اہلسنّت وجماعت پر قائم و دائم رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(471) حضرت مولانامصباح الدین سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدرس دارالعلوم کنزالایمان، نصیرہ ، کھاریاں ، گجرات، پاکستان)
مَیں دعوتِ اسلامی کا بالعموم امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا بالخصوص اِنتہائی ممنون ہوں ۔ کہ ِاس فتنہ پرور دور میں دعوتِ اسلامی کے زیر انتظام مَدَنی چینل کا آغاز ہوا۔ اور مَدَنی چینل صرف اور صرف حُضُور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنَّت اور آپ کے دین کی اِشاعت کررہا ہے۔ اور اِس وَقت گمراہ اور بدمذہب لوگوں نے اپنے چینل کھولے ہوئے ہیں ۔ جو کہ لوگوں کے عقائد میں فساد ڈال رہے ہیں اور ویسے بھی لوگ مساجد اور مدارس کی طرف کم توجہ دیتے ہیں اِس وجہ سے ایسے حالات میں لوگوں کی رہنمائی اور تربیت کرنا اِس طرح ممکن تھی کہ لوگوں کی مَدَنی چینل کے ذریعے اِصلاح ہوگی، اور لوگ دِین کی طرف رَاغِب ہوں گے۔ مَدَنی چینل کو دیکھ کر مجھے بڑی خوشی محسوس ہوئی کہ امیرِاہلسنّت کی نگرانی میں یہ چینل کھلا ہے جس سے باطِل عقائد والے لوگوں کی قوتیں منہدم ہوں گی اور اہل حق راہ راست پر لگ جائیں گے۔
میری دِلی دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ امیر اہلسنّت حفظہ اللہ تعالٰی کا سایہ عوام اہلِ سُنَّت پر تادیر قائم رکھے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(472) حضرت مولانا محمد عمرفاروق مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد نوری ، تھابل شریف، تحصیل بھلوال، گلزار طیبہ (سرگودھا) پاکستان)
اکیسویں صدی میں ذرائع ابلاغ کے اَہم ترین ذریعہ الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت وافادیت سے انکار نہیں ہے مگر دورِ حاضر میں ہمارے میڈیا پر فحاشی و عریانی کا طوفانِ بلا خیز اور مردو عورت کا بے جا اِختلاط اہلِ قلب و نظر کے لیے سوہانِ رُوح ہے۔ ہر صاحبِ دل بزبانِ اقبال یوں فریاد کناں ہیں : ؎
ان شورشوں سے گھبرا گیا ہوں یاربّ
دل ڈھونڈتا ہے مرا ایسا سکوت جس پر تقریر بھی فِدا ہو
تو اِن رُوح فرسا حالات میں ایک خالصتہً اسلامی اور ترجمان مسلکِ رضا مَدَنی چینل کا قیام یقیناً اربابِ فکر و دانش اور اَصحابِ دَرْدِ دل کے لئے سامانِ راحت اور نویدِ بہار ہے۔اللہ کَرِیْم عَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل اور دعوتِ اسلامی کے نیٹ ورک کو روز افزوں ترقی عطا فرمائے ، آمین۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع