دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

ہیں ،  جن کے چہرے میں  رونق ہے،  متأثر کرنے والی ہستی ہے۔ خاص کر عورتوں کو زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ اب آپ کے  مَدَنی   چینل  نے کئی لو گوں  کو بدعقیدگی سے  بچالیا ہے۔ اس  چینل  کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃالرحمٰن نے خود روحانی طور پر چلایا ہے اور مَدَنی   چینل   پر  سُبْحٰنَ اللہ آپ کا ترجمہ ہی بیان ہورہا ہے۔ مَیں  مساجد میں  یہ اعلان کراتا ہوں   مَدَنی   چینل  سنو،   مَدَنی   چینل   سنو۔میں  نے45 گوٹھوں  میں  کیبل اور پوسٹرلگوائے ہیں  تاکہ یہ  چینل  سُنا اور دیکھا جاسکے۔جو میرے پاس مریض آتے ہیں  ان کو کتابیں  دیتا ہوں  ، ساتھ ہی  مَدَنی   چینل   دیکھنے کی تاکید بھی کرتاہوں  ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 مَدَنی   چینل   اشاعتِ دین کاایک مؤثر ذریعہ ہے

            آج کے پُرفِتَن دور میں  ایک طرف بے عملی اور بے حیائی کا دور دورہ ہے اور دوسری طرف اس بے عملی اور بے حیائی کے کاموں  کو فروغ دینے کیلئے زیادہ تر الیکٹرانک میڈیا کاسہارا لیا جا رہا ہے ،  کیونکہ آج جبکہ دُشمنانِ دین وملت یہود ونصاریٰ اپنی کفریہ و شرکیہ اور بیہودہ ثقافت کے ذریعے مسلمانوں   کی دِینی حمیت وغیرت کو امتحان میں  ڈال چکے ہیں  ۔ آپ دیکھ لیجئے کہ آج میڈیا کو اپنے مذموم عزائم کی اِشا عت کیلئے پُرکشِش اَنداز میں  مسلمانوں   کے سامنے پیش کرتے ہوئے نجانے کتنے مسلمانوں    کے قُلُوب و اذہان کو شعارِ اسلامی سے  بے بہرہ کر دیا گیا ہے۔ایسے  حالات میں  اس اَمر کی اَشد ضرورت تھی کہ میڈیا کے ذریعے اِحیائے سُنَّت کے فروغ کے لئے کام کیا جائے تا کہ یہودو نصا ریٰ کی فِکری مرعوبیت کا شِکا ر اور گنبد خضراء کے فیضان سے  محروم رہنے والوں  کو رُشدوہدایت کا نُور نصیب ہو جا ئے ۔

          اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ !تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی  مَدَنی  تحریک دعوتِ اسلامی نے عالم ِاِسلام کے مسلمانوں   کے لئے  مَدَنی   چینل   کاآغاز کرکے فراہمیٔ علم قرآن وسُنَّت کا بہترین ذریعہ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تشنگانِ قرآن وسُنَّت کو سیرابی کا بھر پور موقع عطا فرما دیا ہے ۔اور یوں  فیضانِ قرآن وسُنَّت کے مہکتے ہوئے  مَدَنی  گلدستوں  سے  عالَم کا گو شہ گوشہ مُعَطَّراور شرق تا غرب اِسلام کا آفاقی پیغام عام ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اس وقت دُنیا میں  اِسلام کے نام سے  کئی  چینل زکی بھر مار ہے لیکن کسی  چینل  میں  بے پردگی کا دور دورہ ہے تو کہیں  فاسِدعقائد کا اَژدھا منہ کھولے مسلمانوں   سے  اِیمان نگلنے کے لئے تیا ر بیٹھا ہے ۔اِشتہارات کی آڑ میں  انہیں  فروغ دیا جا رہا ہے۔  مَدَنی   چینل  تمام خرابیوں  کو دُور کرنے اور لو گوں  کو قرآن وسُنَّت کے جام پلا کر انہیں  دین سے  قریب کرنے کے لئے مَعْرضِ وُجُود میں  آیا ہے اور درحقیقت  مَدَنی   چینل  اِسلام اور مصطفیٰ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مبارک نور پھیلا کر مسلمانوں   کے عقائد واَعمال کی نہ صرف بھر پور اِصلاحی کو شش کررہا ہے بلکہ ان کے اِیمان وعمل کی حفاظت بھی کر رہا ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّکَثِیرعُلَماء وشخصیّات نے  مَدَنی   چینل  کے اِنقِلابی اقدام پردعوتِ اسلامی کی مجلِسِ رَابِطَۃ بِالْعُلَماء وَالْمَشائِخاوردیگر مُبلِّغین کے ذریعے اپنے تَاثُّرات سے  نوازا ہے جن کے مزید نئے آنے والے اِقتباسات حسبِ ذیل ہیں :

 (466)  حضرت مولانا محمد سراج احمد قادری سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (صدرمدرس وناظم اعلیٰ مدرسہ عزیز العلوم ، اوچشریف ، ضلع بہاولپور، پاکستان)

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی   چینل  کا آغاز مدنی نشریات سے  ہوا،  اسلامی ذِہن رکھنے والوں  میں  خوشی و مَسرَّت کی لہر دوڑ گئی۔حُضُور پُرنور بانیِ دعوتِ اسلامی امیر اہلِ اسلام حضرت علامہ الحاج مولانا محمد الیاس قادری دامت برکاتہم القدسیہ نے جس طرح مختصر عرصے میں  ایک تبلیغی طوفانی یلغار کے سامنے اسلامی نوجوان بھائیوں  نے بندباندھا اور غلامانِ سرور کشور رسالت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکو دُنیا میں  پھیلادیا۔اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس طرح  مَدَنی   چینل   بھی تمام ابلیسی قوتوں  کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا، اور عشق رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پیغام گھر گھر پہنچائے گا۔ ایک دن ایسا ضرور آئے گا کہ ہر بہن ،  بھائی ،   بچہ اور بوڑھا،  رسُولِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سنتوں  کے زیور سے  آراستہ پیراستہ ہوجائے گا۔ اور شریعت پر چلنے والوں  کا چرچا ہوگا۔ امیرِ عالمِ اسلام بانی ٔ دعوتِ اسلامی پیر طریقت ،  رہبر شریعت  (مولانا محمد الیاس عطارؔقادری) حِفْظُہُ اللہ تعالٰی نے عاشقانِ مصطفٰے کو ایک ایسا پلیٹ فارم دیا ہے جودینِ متین کی ترویج و اِشاعت کے تمام شعبوں  پر مشتمل ہے۔ ان میں  سے  ایک  مَدَنی   چینل    کودُنیا میں  اس کی شدید ضرورت تھی کیونکہ جہاں  باطِل اپنے پَر پُرزے نکالتا ہے تو اس کی سرکوبی کے لئے وہاں  حق بھی نمودار ہوجاتا ہے۔    ؎

ستیزہ کار رہا ہے ازل سے  تا امروز

چراغِ مصطفوی سے  شرارِ بولہبی

یہ تو ہونا ہی تھا،  اب ہم پر ذِمّہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس کے تَحفُّظ،  اِستحکام،  حمایت و نصرت اور اسلام کی خدمت میں  اضافہ و اعانت کے لیے آگے بڑھیں  اور اپنے فرض منصبی سے  سَبکدوش ہوں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (467) حضرت مولانا سید محمداقبال شاہ گیلانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (بانی و سرپرست دارالعلوم ضیاء القرآن،  روڈ ہ،  ضلع خوشاب، پاکستان)

            خدائے لم یزل ولایزال جلَّ جلالہٗ اور اس کے پیارے حبیب بے مثل و بے مثال صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فضل و کرم سے  اس پُرفِتَن ترین دور میں   مَدَنی   چینل   اُمتِ مُسلِمہ کے لیے  مشعلِ راہ کا کام دے گا اور عقائد ِ اہلسنّت وجماعت کی ترویج میں  ممدو معاون ثابت ہوگا۔ اللہ کَرِیم عَزَّوَجَلَّ بتوسل مصطفی کریمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم مُفید تر بنائے ، آمین۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن