30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(462) حضرت مولاناحافظ محمد اکبر جتوئی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن فدایان مصطفی پاکستان، پی اے ٹو ایڈ نچیف روزنامہ جنگ لاہور ۱۳ سر آغا خان روڈمرکزالاولیاء لاہور، پاکستان)
اللہ عَزَّوَجَلَّ بہترین جزا دے امیر اہلسنّت بانی ِدعوت ِ اسلامی حضرت مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دام فیوضہم کو جنہوں نے دعوت ِ اسلامی کو چلایا پروان چڑھایا اور صرف 27سال کی مختصر مُدَّت میں دعوتِ اسلامی کو تحریک ہی نہیں تنظیم (نظم و ضبط) سے مزین و آراستہ کیا اور نتیجتاً آج اس شجرہ سایہ و پھلدار کی جڑیں 66سے زائد ملکوں میں پھیل چکی ہیں ۔ جب کہ 36 سے زائد شاخوں (شعبہ جات ) سے مختلف میوے اپنے رنگوں اور ذائقوں سے اُمتِ مُصطَفوی ( علٰی صاحبِھا الصَّلٰوۃ والسَّلام) کو مُستفَید و مُستَفِیض کررہے ہیں اور اب مَدَنی چینل کے نام سے خالِص مذہبی و دینی نشریات کے حامل و علمبردار ٹی وی چینل کا آغاز کرنا مولانا موصوف ( امیر اہلسنّت مد ظلہ) اور دعوتِ اسلامی کا واقعی منظم کارنامہ ہے۔ آج اس وقت اُمتِ محمدیہ (علٰی صاحبھا الصَّلٰوۃ والسَّلام ) بے راہ روی پر لگ چکی ہے اور بے حیائی کا طوفان میڈیا کے ذریعے شِدَّت سے پھیل رہا ہے۔ اِس کے قلع قمع کیلئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہماری تبلیغ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر سُنّتوں بھری تحریک دعوتِ اسلامی کا مَدَنی چینل بَہُت مؤثر ثابت ہوگا۔ اور اِس تحریک دعوتِ اسلامی کے امیر امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار ؔقادری (دامت برکاتہم العالیہ) کے اِصلاحی بیانات سے بَہُت اُمت کی اصلاح ہوگی اور آنے والے وقت میں اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بَہُت کامیابی ہوگی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(463) حضرت مولانا لطیف الرحمن قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد غوثیہ، جامعہ غوثیہ معینیہ، پشاور، پاکستان)
اس میں کوئی شک نہیں کہ دینِ متین کی اِشاعت و تبلیغ بَہُت بڑی سعادت ہے، بانی ٔاسلام رحمتِ عالمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مُبارک دور سے آج تک اہلِ حق اس عظیم فریضے کا شرف درس و تدریس سے لے کر تحریر و تقریر کی صورت میں حاصل کرہے ہیں ۔ موجودہ سائنس و ٹیکنالوجی کی دُنیا میں چونکہ ٹی وی اس فریضہ کی ادائیگی کا بہترین ذریعہ و وسیلہ ہے جس کے ذریعے ایک مُبلِّغ بند کمرے میں بیٹھ کر ایک آن میں پُوری دنیا میں اِسلام کی صحیح ترجمانی کرسکتا ہے۔درس و تدریس اور تحریر و تقریر کے ساتھ ساتھ مَدَنی چینل کی اشاعت پر یقیناً دعوتِ اسلامی صدہا مُبارک باد کی مُستَحق ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(464) حضرت مولانا صاحبزادہ حافظ محمد اظہر منیرسندیلہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(الغوث اسلامک ایجوکیشن سنڑ ، نیو بلال کالونی سبزہ زار، B بلاک مرکزالاولیاء (لاہور) )
ہر دور میں طاغوتی قوتیں اِنسان کو گمراہ کرنے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں ۔ کبھی اِن میں تہذیب کی خرابی پیدا کی اور کبھی ان میں اعمال کی خرابی پیدا کی۔ اور کبھی انبیائے کرام علیہم السلام کی گستاخیاں تو کبھی اولِیاءے کرام رحمہم اللہ السلامکی گستاخیاں پیدا کیں ، ایسے حالات میں اللہ کریم جلَّ جلالہٗ نے اپنے بندوں میں کسی ایک بندے میں یہ قوت وطاعت پیدا فرمادی کہ جس نے آکر انسانیت کی رہنمائی فرمائی اور اِنسانیت کو گمراہی اور بے راہ روی سے بچالیا۔ تو آج کے اس پُرفِتَن دور میں کہ جس میں شیطانی قوتیں مکمل طور پر اپنے پَرپھیلائے ہوئے۔ اِنسانیت کو گمراہ کررہی ہیں کبھی عقائد کی خرابی اور اعمال کی خرابی اور کیبل ٹی وی کے ذریعے فحاشی و عُریانی اور لادِینیت کو فروغ دے رہی ہیں ۔ تواللہکریم عَزَّوَجَلَّ نے امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔقادری طول اللہ حیاتہ کے وُجُودِ مَسْعُود میں یہ طاقت رکھی ہے کہ وہ اِنسانیت کو ان شیطانی افعال سے بچائیں اور آپ اس وقت کے مرد آہن ہیں کہ جن کے زیر سایہ دعوت اسلامی حق کا پرچم تھام کر گلی گلی کوچے کوچے صدائے یارسُول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم لگارہی ہے۔ دعوتِ اسلامی کی تنظیم نے نہ صرف جماعت کی بقا کے لیے کام کیا، بلکہ اِسلام کی آبیاری کے لیے دن رات کام کررہی ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو سلامت رکھے ، جنہوں نے بچّے سے لے کر بوڑھے فرد تک کی تربیت اِس اَنداز میں کی کہ ہر فرد اس وقت دِیوانہ مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نظر آتا ہے اور دِیگر مَدَنی چینل کا اِجرا کرکے ایک بَہُت بڑا کارنامہ انجام دیا جو کہ خالصتاً اہلسنّت وجماعت کی ترجمانی کرتا ہے۔ مسلمانوں کی تہذیب اَخلاق و اقدار کو اُجاگر کررہا ہے اور اس مَدَنی چینل جو کہ اِسلام کا صحیح ترجمان بن کر اُبھر رہا ہے ، کے ذریعے نسلِ اِنسانی کی بہترین تربیت ہورہی ہے۔ اللہ کریم جلَّ جلالہٗ اس چینل اور اس کی تمام تر اِنتظامیہ کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(465) حضرت حکیم حاجی خوشی محمد چاوڑہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(گنداخہ ، ضلع جعفر آباد، بلوچستان، پاکستان)
مَدَنی چینل نے ایسا کام کیا ہے کہ لوگ بے اختیار سُبْحٰنَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کہتے ہیں ۔ جو لوگ حضرت قِبلہ پیر صاحب کی زیارت کوترستے تھے آج گھر بیٹھے اُن کی زیارت کر رہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع