30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(458) حضرت مولاناابوالبرہان محمد امان اللہ فریدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مرکزی دارالعلوم حنفیہ ضیاء القرآن، راجہ جنگ، قصور، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّتبلیغ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی، قرآن و سُنَّت کی تبلیغ ہو، مساجد و مدارس دینیہ کی تعمیر ہو۔ اسلامی علوم و فنون کی تدریس ہو، درسی کُتُب پر حواشی اور کتبِ اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃ ربّ العزّت کی تخریج ہو، راہِ ہدایت سے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کے کردار و افعال کی تعمیر ہو۔ مساجد و مدارس میں بالغان کی تعلیم ہو۔غلامانِ مصطفی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کے قُلُوب و اَذہان میں شمعِ عشقِ مصطفوی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم فروزاں کرنے کی ترغیب ہو ، ہر میدان میں اپنی پوری آب و تاب سے ہمہ تن گامزن نظر آرہی ہے۔ اِتنے قلیل عرصہ میں اِتنا کثیر اور عظیم کام حضرت امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کی زندہ جاوید کرامت ہے ۔پرنٹ میڈیا پر تو دعوتِ اسلامی اپنی پوری آب و تاب سے جگمگارہی تھی لیکن الیکٹرانک میڈیا کا میدان ابھی خالی تھا ۔چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے پلیٹ فارم سے جاری ہونے والے مَدَنی چینل نے الیکٹرانک میڈیا کے میدان میں اپنے پاکیزہ کارہائے نمایاں سر انجام دینے شروع کردیئے ہیں ۔ مَدَنی چینل کے آغاز پر میں دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس کو صَمِیمِ قلب سے مُبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مَدَنی چینل فحاشی و عُریانی کی اندھیر نگری میں راہ ہدایت کا روشن چراغ ہے۔ تبلیغ قرآن وسُنَّت کا عظیم ترجمان ہے، موجودہ نفسانی دور میں وقت کی اَہم ضرورت ہے۔ گھر گھر میں قرآن وسُنَّت کا نُور پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ بگڑی ہوئی نوجوان نسل کے قُلُوب و اَذھان میں شمعِ عشقِ مصطفیصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم فروزاں کرنے کا سامان ہے، مَدَنی چینل سے قرآن و سُنَّت کے نُور سے مَعمور ہونا حضرت قبلہ امیر اہلسنّت مدظلہ العالی کا فیضان ہے ، جن کے اشارہ اَبرو پر دعوتِ اسلامی کا بچہ بچہ قربان ہے، دعوتِ اسلامی پر مکینِ گنبدِ خضراء صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فیضان ہر آن ہے ، اِسی فیضان سے اہلسنّت و جماعت کی شان ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّحضور نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعلینِ اَقدس کے صدقے حضرت قبلہ امیر اہلسنّت ، بانیِ د عوتِ اسلامی، سالار قافلہ عشق و محبت ، پیر طریقت، راہبر شریعت ، علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہکو صحت و عافیت کے ساتھ ساتھ عمر خضر عطا فرمائے اور آپ کے فیض لاثانی سے ہر مسلمان کو مُستَفِید و مُستَفِیض فرمائے۔اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صَلَّی اللہ تعالٰی عَلَیہِ وَاٰلہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَاَزْوَاجِہٖ وَبَناتِہٖ وَذُرِّیَّاتِہٖ اَجَْمَعِیْن بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(459) حضرت مولانا قاری محمد قاسم چشتی گولڑوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام وخطیب جامع مسجد چھنی شہربراستہ روات، ضلع و تحصیل راولپنڈی، پاکستان )
بڑی خوشی و مُسرَّت کی بات ہے کہ مَدَنی چینل کا آغاز ہوچکاہے اس سے پوری دُنیا میں دِین اسلام کی اِشاعت ہوگی۔ اس اِشاعت سے اہلسنّت وجماعت کا پرچم بلند ہوگا ، بدعقیدگی کا خاتمہ ہو گا۔ چونکہ دعوتِ اسلامی بہترین انداز میں تبلیغی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔اِس دور میں آج ہم جس چیز کا شکار ہیں وہ بے حیائی کا عُروج ہے۔ مَدَنی چینل سے بے حیائی پر کافی حد تک کنٹرول ہوجائے گا۔ جس سے ایک مدنی ماحول پیدا ہوجائے گا۔ مَدَنی چینل پر اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے عشق و محبت کی باتیں ہوں گی۔ جس سے ہر مرد و زن کی توجہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی طرف ہوجائے گی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(460) حضرت مولانا ابوطاہر علی اصغر شاہ سہروردی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم مدرسہ عربیہ حنفیہ رضویہ فیض العلوم ، حویلی لانگ ، جلال پور پیروالا ضلع ملتان، پاکستان)
ہماری اہلسنّت کی غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جوکہ ہر شعبہ میں کامیابی حاصل کررہی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دُعا ہے کہ ہماری اس تحریک دعوتِ اسلامی کو ہر میدان میں ترقی عطا فرمائے۔ آپ (امیرِ اہلسنّت مد ظلہ) نے اور آپ کے تمام رُفقاء نے جو مَدَنی چینل کا آغاز کیا ہے یہ بَہُت ہی اچھا قدم ہے کیونکہ آج کل نوجوان نسل دوسرے چینل دیکھ کر بَہُت خراب ہورہی تھی لیکن مَدَنی چینل نے اِن کو راہِ راست پر لانے کے لیے بَہُت ہی بہتر اقدام کیا ہے۔ یہ وقت کی اَہم ضرورت ہے ۔ دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کارِ خیر میں مزید تقویت عطا فرمائے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ قبلہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کو خضری حیاتی عطا فرمائے، آمین ثُمَّ آمین۔ملتان شریف کا اجتماع اور تمام دنیا میں خُصُوصاً پاکستان میں سُنّتوں کی بہار آپ ہی کے طفیل سے ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اہلسنّت کے تمام علمائے کرام اور تمام عوام اہلسنّت کی خیر فرمائے، آمین۔ اور ہمارے اہلسنّت کے تمام مدارِس کو ترقی عطا فرمائے ، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(461) حضرت مولانامفتی مشتاق احمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مفتی و شیخ الحدیث جامع غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف ، اسلام آباد، پاکستان)
یہ معلوم کرکے خوشی ہوئی کہ آپ نے ٹی وی پر مَدَنی چینل کا پروگرام شروع کیا ہے۔ یہ پروگرام ا ِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَِّ اہل سُنّت وجماعت کا بہترین ترجمان ثابت ہوگا۔ اور اہلِ اسلام کے دِلوں میں حضور سرکارِ مدینہصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت کو اُجاگر کرنے کا وسیلہ ثابت ہوگا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع