30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
این دعاازمن وجملہ جہاں آمین باد
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(443) حضرت مولانا عبدالغفور قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( تلمیذمفتی محمد امین دام ظلہ خطیب جامع مسجد صدر، محلہ اسلام نگر، بہاولنگر، پاکستان)
اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہمیں شیخِ شریعت و طریقت حُضُور قِبلہ امیر اہلسنّت عم فیوضہم کے ذریعے سے دعوتِ اسلامی کا وجود عطا فرمایا اور اس سے بڑھ کر خوشی کی بات یہ ہے کہ میڈیا پر ہمارا کوئی خالصتاً مذہبی چینل نہیں چل رہا تھا یہ بھی قبلہ امیر اہلسنّت کے فیضان اورمُبلِّغین کی اَنتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہمارا ایک خالصتاً اور مذہبی چینل موجود ہے ۔ استاذی قبلہ حضرت علامہ مفتی محمد امین صاحب (بہاولنگر) نے حکم فرمایا کہ مَیں مَدَنی چینل کے بارے میں اپنے تأثرات لکھوں ۔آخر میں یہی دعاہے اللہ ربُّ العزّت دعوت ِ اسلامی کو دن دُونی رات چُوگنی ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(444) حضرت مولانا محمود احمد قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم مالیات سُنّی حنفی علماء کونسل ، خطیب جامع مسجد بابا خاکی شاہ ، راجہ جنگ، قصور ، پاکستان)
دعوتِ اسلامی نے عظیم الشّان سِلسلہ تبلیغ کے لیے مَدَنی چینل کی صورت میں بَہُت عظیم کارنامہ سَر َانجام دیا اس پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُمیدرکھتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی اس عظیم مَدَنی چینل کو ہمیشہ کے لیے جاری رکھے گی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(445) حضرت مولانا قاضی منظور احمد چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب مرکزی جامع مسجد اہلِ سنت وجماعت سیدحامدعلی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کمپنی باغ گلزارطیبہ (سرگودھا) پاکستان)
اِس حقیقت سے انکار نہیں کہ ِاس پُرفِتَن دور میں اِسلام کی تبلیغ، اشاعت ِدین ، مسلمانوں کے دِلوں میں عشق مصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اُجاگر کرنا، مَسلکِ حق کو عالَمِ اِسلام میں روشناس کرانے جیسے اَہم کاموں کا فریضہ جس طرح دعوتِ اسلامی نے ادا کیا ہے موجودہ دور میں اس کی مِثال نہیں ملتی۔ لیکن مذکورہ سارے کام میڈیا کے ذریعے منظر عام پر نہیں آرہے تھے جس کی وجہ بعض باطِل عناصرِ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کو گمراہ کررہے تھے۔ ضرورت اس اَمر کی تھی کہ جو لوگ اِسلام کی حقیقت اور عقائد سے ناواقفیت کی بنا پر اپنی آخرت خراب کررہے ہیں اِن کو راہ راست پر لانے کے لیے کون سا ذر یعہ اختیار کیا جائے۔چُنانچِہعاشقانِ رسُول کی اس ضرورت کو کیبل پر چلنے والے مَدَنی چینل نے پورا کردیا۔
پچھلے دنوں مَدَنی چینل پر جعلی پیروں کے بارے میں ایک معلوماتی پروگرام نشر ہوا جس کو مَیں نے بَہُت پسند کیا۔میری رائے ہے کہ عقائد کے موضوع پر بیانات ، خطابات اور عوام کو عقائد کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل کو زیادہ سے زیادہ جاری کیا جائے تاکہ عوام الناس کو فائدہ ہو۔ آخر میں میر ی دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی جلَّ جلالہٗ اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے تَصدُّق سے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش مَدَنی چینل کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کے لیے نافع بنائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(446) حضرت مولانا قاری محمد امیر عالم مجددی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(ناظم اعلیٰ ادارہ تعلیمات ِ مجددیہ 400، شادمان ، جیل روڈ لاہور)
مَدَنی چینل کے قیام پر اِنتہائی خوشی ہوئی، ’’ دیر آید دُرُست آید ‘‘ مکمل اِسلامی چینل چلانے کے مشورے بَہُت سے مشائخ عظام کو پیش کئے مگر یہ حصہ دعوتِ اسلامی کا تھا۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے اِس مَدَنی چینل کو دِن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(447) حضرت مولانا پروفیسر میرناظر اقبال شہباز مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پروفیسرگورنمنٹ ڈگری کالج چکار ، مظفر آباد کشمیر)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی اجتماع بڑے ہی دِلنشین انداز میں بخیر و عافیت مُنعقِد ہوا۔ اس پر دلی مبارک باد پیشِ خدمت ہے۔ علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع