دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

صحت و عافیت نصیب فرمائے۔اور اللہ عَزَّوَجَلَّ  حضرت کا سایہ تادیر قائم رکھے،  آمین۔حضرت امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں  مبارکباد پیش فرمادیں ،   مَدَنی   چینل  کا شروع کرنا ایک اچھا اور مُستحَسن فیصلہ ہے اور وقت کی ضرورت ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (430)  حضرت مولانا طاہر سلطانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 ( مدیر ماہنامہ ارمغانِ حمد، مہتمم حضرت علی مدرسۃ القرآن ، اردو بازارباب المدینہ کراچی)

            اِس بے راہ روی کے دور میں  فَحاشی پھیلانے والے  چینل وں  کی بھرمار ہے۔ بُرائی تیزی سے  پھیلائی جارہی ہے۔ ان حالات میں   مَدَنی   چینل   کا قیام باعثِ مُسرَّت ہے۔ راقِم  مَدَنی   چینل  کی اِنتظامیہ اور دعوت ِ اسلامی کی مزید کامیا بی و ترقی کے لیے دُعا گو ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (431)  حضرت مولانا حکیم اکمل حیات مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (پرنسپل غوثیہ کالج،  مٹھہ ٹوانہ ، ضلع خوشاب ، پاکستان)

            کبھی کبھی دوستوں  کے ساتھ کیبل پر  مَدَنی   چینل  دیکھنے کا اِتِّفاق ہوجاتا ہے۔ اِنتہائی رُوح پرور پروگرامز ہوتے ہیں  اور  مَدَنی   چینل   کا اِجرا مَسلک اہلسنّت کی حقانیت کا بین ثبوت ہے اور ایمان روشن ہو جاتا ہے۔اس  چینل  کی تشنگی عرصہ دراز سے  محسوس کی جارہی تھی جو کہ دعوت ِ اسلامی نے پوری کردی ہے۔

            میری دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی کی عمر علم اور عمل میں  برکت عطا فرمائے،  آمین۔جنہوں  نے ایک تو باطل کاتوڑ دعوت ِ اسلامی کے رُوپ میں  ہم ناہنجاروں  کو عطا فرمایا اور میرے کریم آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مُقدّس سُنّتوں  کو ہم گناہ گاروں  کے قُلُوب میں  پیوست کردیا،  اوردنیا میں  حج کے بعد دوسرا بڑا رُوحانی ایمان افروز اجتماع کا رُوپ دھار گیا۔آخر میں  بارگاہِ  الہٰی میں  دست ِ بدعا ہوں  کہ میرے مولا کریم! مسلکِ اعلیٰ حضرت شاہ امام احمد رضا رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کو پوری دنیا میں  عام کردے اور ہمارے قُلُوب اور اَذھان میں  راسِخ کردے،  آمین ثُمَّ آمین ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (432)  حضرت خواجہ الحاج مخدوم محمد جاوید ارشد جمالی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت خواجہ حافظ محمدجمال اللہ چشتی نظامی ، مدینۃ الاولیاء ملتان شریف ، پاکستان)

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی بڑے میٹھے انداز میں  اسلام تیزی سے  پھیلا ر ہی ہے۔بَہُت بڑے جذبے عقیدت و محبت کے سا تھ پاکستان ہی نہیں  بلکہ پُوری دُنیا میں دعوت ِ اسلامی کام کررہی ہے۔ میری دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی بطفیل حُضُور نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمامیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری مُدَّظِلُّہُ العَالِیکو صحت و تندرستی اور دعوت ِ اسلامی پر آپ کا سایہ تا دیر قائم فرمائے،  آمین۔میں  اپنی طرف سے   مدنی  چینل  کو چلانے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ اللہ تعالٰی دعوت ِ اسلامی کو اپنی حفظ وامان میں  رکھے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (433)  حضرت صاحبزادہ پیر فیض مصطفی جمالی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (زیب ِسجادہ دربار عالیہ حضرت خواجہ حافظ محمدجمال اللہ چشتی نظامی،  مدینۃ الاولیاء  (ملتان شریف)  ، پاکستان)

          انہوں  نے حضرت خواجہ الحاج مخدوم محمد جاوید ارشد جمالی  مُدَّظِلُّہُ العَالِیکے  مَدَنی   چینل   کے بارے میں  تأثرات کی تائید فرمائی ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (434)  حضرت علامہ مولانا سید غلام مصطفیٰ خالد مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مہتمم جامعہ مدینۃ العلوم،  بستی رڈان ، فیضان ملوک شاہ بہاولپور ، پاکستان)

            خداوند کریم اپنے محبوبِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے صدقے مُحسنِ اہلسنّت ،  محی المِلۃ والدین،  امیر اہلسنّت ، حکیم الامت ،  عالِمِ باعمل ،  یادگارِ اسلاف،  نبّاضِ وقت ،  غزالیٔ عصر حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دامت برکاتہم القدسیہ کو اپنی حِفظ و امان میں  رکھتے ہوئے درازیٔ عمر بالخیر عطا فرمائے، اور ان کا سایہ عاطفت ہمارے سروں  پر تادیر قائم و دائم رکھے اور ان کا فیض مزید عام فرمائے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن