دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

آنے والے وقت میں  وطنِ عزیز کا مستقبل ڈراؤنا خواب محسوس ہورہا تھا۔ ایسے  میں  اللہ ربُّ العزّت نے قوم پر احسان فرماتے ہوئے مولانا الیاس قادری مدظلہ کے وسیلہ سے   مَدَنی   چینل   جیسی نعمت عطا فرمائی۔اِصلاحی،  خشوع و خضوع والے بیانات ،  دُعائیہ عبادتیں  ،  اِصلاحی عملی زندگی کا چارٹر،  کامیابی و فلاح کے راستوں  میں  لوگوں  کی زندگی میں  عظیم اِنقلاب برپا کررہا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی   چینل   کو مزید ترقی عطا فرمائے ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (419) حضرت مولانا پیرحبیب اللہ قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (دارالعلوم قادریہ رضویہ ، اسبنڑ بازار،  تحصیل ادینزئی ، ضلع دیر لوئر ، خیبر پختونخواہ ، پاکستان )

            اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ سُن کر بڑی خوشی ہوئی کہ دعوت ِاسلامی والوں  نے نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی سُنّتوں  کو عام کرنے کے لیے  مَدَنی   چینل  لگایا ۔یہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حالات بدلتے جارہے ہیں  ایک زمانہ ایسا تھا کہ تلوار تیروغیرہ سے  کام لیا جاتا تھا ،  اس جدید دور میں  اب اگر انسان وہی پُرانے ہتھیار اِستعمال کرنا چاہے تو کچھ فائدہ نہیں  بلکہ اب ایٹمی دور ہے۔ بالکل اسی طرح کا معاملہ ہے آج کل ہر گھر میں  ٹی وی وغیرہ لگا ہے اس پر فحاشی کی جو تعلیم دی جارہی ہے اس کا توڑ یہی  مَدَنی   چینل  ہے۔ اللہ جلَّ شانہ اپنے حبیب علیہ الصلوٰۃ والسلام کے صدقے دعوتِ اسلامی والوں  کو ہرجائز فیلڈ میں  دن دُونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (420)  حضرت مولانا حافظ سُلطان محمود علوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (خطیب جامع مسجد بلال ، کلر کہار،  ضلع چکوال، پاکستان)

            یہ سُن کر اِنتہائی مُسرَّت و اِطمینان ملا کہدعوتِ اسلامی نے موجودہ دور کی ضرورت کا احساس کرتے ہوئے   مَدَنی   چینل   شروع کیا ہے۔ موجودہ دور ابلاغ و میڈیا کا دور ہے۔ ٹی وی کے ذریعے ہر گھر تک پیغام پہنچانا وقت کی ضروت ہے۔ میرے خیال میں  یہ کام پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔بَہَرحال  ’’  دیر آید دُرُست آید  ‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ حضرت امیر اہلسنّت مدظلہ  کا سایہ تادیر قائم رکھے اور آپ کا فیض عام فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (421)  حضرت مولانا مفتی محمدشفیع باروی مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مرکز اہلسنّت وجماعت،  جامع مدنی ، عیدگاہ کلورکوٹ،  بھکر، پاکستان)

            اِس پُرفِتَن دور میں   مَدَنی   چینل   عوام النّاس کے لئے بَہُت ہی مُفید ہے اور اسلامی بھائیوں  کا مدنی حُلیہ میں  بیانات کرنا عالَمِ اِسلام کے لیے احیائے سُنَّت ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ  امیر اہلسنّت کی زندگی میں  برکت عطا فرمائے، آمین۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (422)  حضرت مولانا محمدطاہر الحسن مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (مدرسہ جامعہ انوارلاسلام،  محلہ بشیر آباد،  وارڈ نمبر14 / C، کوٹ ادو،  مظفرگڑھ، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   خواص اہلسنّت کے لیے بالخصوص اور عوام کے لیے بالعموم بَہُت بڑی خوشخبری ہے۔ امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری جس طرح دینِ اسلام اور مَسلک اہلسنّت کے لیے جو کام کررہے ہیں  قابلِ صد افتخار ہے اور ہمیں  دعوتِ اسلامی نے نظریاتی طور پر مضبوط کردیا ہے۔ اب لوگ  مَدَنی   چینل   کو بڑی دِلچسپی کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ یہ ضلالت کے خلاف جہاد ہے اور آج میڈیا کا دور ہے۔ دعوتِ اسلامینے وقت کے تقاضوں  کو پورا کیا۔ اِس طرح دین کا پیغام پوری دُنیا تک پہنچانے میں  مدد ملے گی،  آخر میں  صرف اِتنا کہوں  گا کہ اے دعوت ِ اسلامی والو!آپ سلامت رہیں ،  تاقیامت رہیں ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (423)  حضرت پیرصاحبزادہ بشیر احمد مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 ( آستانہ عالیہ ٹبہ شریف P / Oتر گ شریف،  تحصیل عیسٰی خیل ،  ضلع میانوالی ، پاکستان)

             مَدَنی   چینل   وقت کے تقاضوں  کو مدِّنظر رکھتے ہوئے اچھی کوشش ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن