30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تحریک کے خُلُوص اور عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی تاثیر سے ایک جہاں مُستَفِیض ہوگا۔ ؎ ایں کاراز تو آید و مرداں چنیں کنند
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(413) حضرت مولانا خدا بخش مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مہتمم جامعہ محمدیہ فریدیہ انوارالاسلام نزد لاری اڈا شہر لودھراں ، پاکستان)
اَلْحَمْد للّٰہعَزَّوَجَلَّ بَہُت خوشی ہوئی ہے کہ مَدَنی چینل محبت رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا درس دے رہا ہے۔ عالمِ اسلام پرامن کا جھنڈا لہرا رہا ہے اور یہدعوتِ اسلامی کے لیے مُفیدہوگابَہُت بہتر کاوش ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے ذریعے دینِ متین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(414) حضرت مولانا آس محمد سعیدی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( دارالعلوم حسنیہ قادریہ سعیدیہ ، نزد سبزی منڈی ، بیرون ملتان گیٹ، بہاولپور ، پاکستان)
بِلاشُبہدعوتِ اسلامی کی طرف سے مَدَنی چینل اہلِ سُنَّت وجماعت کے لیے بالخصوص ایک عظیم تُحفہ ہے۔جس کے ذریعہ اسلام کے پیغام کو دُنیا کے ہر خِطّے تک باآسانی پہنچایا جاسکتا ہے۔اللہ ربُّ العزّت دعوتِ اسلامی اور اس کے تحت چلنے والے تمام شعبوں کو ترقی عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(415) حضرت مولانا مفتی غلام سرور چشتی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ، اِسلام پورہ روڈ، تحصیل کلورکوٹ ، ضلع بھکر، پاکستان)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ مَدَنی چینل کے اِجرا پر اِنتہائی مُسرَّت ہوئی ہے۔آج کے اس پُرفِتَن ، بدعقیدگی اور بے عملی کی یَلغار کے دور میں دینِ مَتین اور مَسلکِ حقہ اہلسنّت کی صحیح اشاعت و ترویج میں بڑی مدد ملے گی۔ دعوتِ اسلامی کی یہ سعی جمیلہ قابلِ تحسین ہے، اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(416) حضرت پیر خواجہ حافظ محمد جمال مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( سجادہ نشین دربارعالیہ حضرت خواجہ سلیمان تونسوی تونسہ شریف ، ضلع ڈیرہ غازی خان، پاکستان)
مجھے مَدَنی چینل دیکھ کر دِل کو تسکین ملتی ہے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دین کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے اور آپ کے اِدارہ کو مزید ترقی و درجات نصیب کرے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(417) حضرت مولانا محمد مشتاق مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(خطیب جامع مسجد غوثیہ ، بازار والی ، تحصیل چواسیدن شاہ، چکوال ، پاکستان)
مَدَنی چینل کے ذریعے دعوتِ اسلامی نے جس طرح نوجوان نسل کو اپنے پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے اقوال و افعال سے روشناس کرانے کا مبارک کام شروع کیا ہے، وہ لائقِ صد تحسین ہے۔ اللہ تعالٰی دعوتِ اسلامی کو قبول فرمائے اور مزید ترقی عطا فرمائے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی اور امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری مدظلہ کی مساعیٔ جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ دعوتِ اسلامی کو دن دُونی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور امیر اہلسنّت عم فیوضہم کو عمر دراز عطا فرمائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(418) حضرت مولانا حافظ عمر فاروق مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مدیرروزنامہ پریس نیوز، سردارآباد (فیصل آباد) پاکستان)
مَدَنی چینل کامیابی و فلاح کے راستوں میں لوگوں کی زندگی میں عظیم اِنقلاب برپا کررہا ہے ۔ بڑھتی ہوئی بے حیائی، فحاشی، لچر ڈانس گھٹیا اَخلاق سوز پروگراموں میں ٹی وی چینل ز نے کردار ادا کیا ۔ نوجوانوں کے اندر اخلاق و تہذیب کا جنازہ نکال دیا۔ والدین اور دردِ دل رکھنے والے مسلمان اِنتہائی پریشان، ملک و قوم کے مستقبل کے معمار ایسی گھٹیا ڈگر پہ چل نکلے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع