30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(396) حضرت مولانا عطاء اللہمُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مہتمم مدرسہ فیض حبیب ، تاگزئی، ضلع وتحصیل خاران، بلوچستان، پاکستان)
مَدَنی چینل کے قیام پر اِنتہائی مُسرَّت ہوئی۔ یہ ایک بَہُت بڑا میدان جو علمی اعتبار سے خالی چلا آرہا تھا ، اس کو پُر کرنے کی عملی کوشش کی گئی ہے۔
کُفرکے ایوان میں مولیٰ ڈال دے یہ زلزلہ
یا الہٰی! از بہرمصطفٰے تااَبد جاری رہے یہ سلسلہ
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(397) حضرت مولانا حافظعبدالصمد غوثویمُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مدرسہ عربیہ غوثیہ فیض العلوم ، جامع مسجد غوثیہ ، محلہ جلالپور، تحصیل کوٹ چھٹہ ضلع ڈیرہ غازی خان، پاکستان)
اس پُرفِتَن دور میں جب کہ اِلحاد اور لادینیت ، بدعقیدگی، بدعملی اپنے زوروں پر ہے مَدَنی چینل کا اِجرا بَہُت ہی بہتر اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ پوری دُنیا میں مسلکِ اہلسنّت کا چرچا ہوگا۔ اور دعوت اسلامی کی دعوت ِسُنَّت گھرگھر پہنچے گی۔ اوردعوتِ اسلامی کی کاوش قابلِ صدتحسین اور مبارکباد کی مُستحِق ہے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ بطفیل نبی المرسلینصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمبانی ٔ دعوتِ اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علامہ ابوبلال محمداِلیاس عطارؔ قادری دامت فیوضہمکی عُمر دراز فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کو اِستحکا م و ترقی عطا فرمائے اور اس کا فیضان جاری و سا ری رہے ، آمین ثم امین ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(398) حضرت مولانا غلام دستگیر افغانی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مہتمم جامعہ ضیاء العلوم ٹرسٹ ، آگرہ تاج کالونی، باب المدینہ کراچی )
مَدَنی چینل مَیں خود دیکھتاہوں ۔ دیگر بے شمار فوائد اور ثواب کے علاوہ جب تک ناظرین اسے دیکھتے رہیں گے، دوسری چینل وں کے فواحش کو دیکھنے سے تو رُکے رہیں گے۔ کسی گناہ سے کسی کو ر وکنا ہی تو بڑا کار نامہ ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو اپنے مِشن میں کامیاب فرما ئے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(399) حضرت مولانا حکیم الحاج غلام مصطفٰے نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(فیضِ روحانی دواخانہ ، مدینہ مارکیٹ کلر کہارضلع چکوال ، پاکستان)
حضرت علامہ محمد الیاس قادری العطارؔ صاحب جنہوں نے دعوتِ اسلامی کی بنیاد رکھی تھی۔ اہلِ عشق کے لیے دعوتِ اسلامی مَدَنی چینل ہی کی طرح تھی، تِشنگانِ عشق جوق درجوق اِس میں وارد ہوئے۔ آج دُنیائے اِسلام میں عاشقانِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمایک عظیم اِسلامی اِیمانی قوت کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
بندئہ ناچیز ملتان شریف میں ہونے والے اِجتماع میں حاضر تھا۔شہرملتان جا کردیکھاکہ مَدَنی چینل کے متعلق شہروالوں کا جوش قابلِ دید تھا ۔ ہر گھر، ہر ہوٹل ، ہر دُکان پر مَدَنی چینل سے صدائے عشقِ رسُول گونج رہی تھی۔
مَدَنی چینل سے عورتوں کی مشکلات کم ہوئیں ۔ گھر میں بیٹھ کر عورتیں ، بوڑھے لوگ اور بچے بے حد محظوظ ہورہے ہیں ۔ مَدَنی چینل ہمارے دِل کی آواز تھی۔جو سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے پوری ہوئی۔اب لاکھوں گھروں میں یہ چینل عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی کرنیں بکھیر رہا ہے۔ اس کے متعلق لکھنے کو تو بَہُت کچھ لکھا جاسکتا ہے۔ آخری بات ڈاکٹر اقبال کے شعر پر ختم کرتا ہوں :
قوتِ عشق سے ہر پَست کو بَالا کردے
دَھر میں عشقِ محمد سے اُجالا کردے
ہمیں یقین ہے کہ مَدَنی چینل سے عشقِ محمدصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی روشنی مَاشَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر مسلمان کے دِل کو تازگی عطا کرے گی۔ قبلہ حضرت علامہ محمد الیاس قادری العطارؔ سمیت صاحبِ اہل عشق کو میرا سلام ہو۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(400) حضرت مولاناقاضی محمد احسان اللہ مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(رکن مجلس عاملہ تنظیم المداراس اہلسنّت پاکستان، دارالعلوم عربیہ پھام گلی اوگی ضلع مدنی صحرائ ( مانسہرہ ) پاکستان )
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع