30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ تعالٰی امیر اہلسنّت مدظلہ العالٰی کا سایۂ عاطفت اہلِ حقّ کے لیے صحت وعافیت کے ساتھ مزیددراز فرمائے ، اور آپ کی جملہ مساعی دِینیہ کو مشکور فرمائے، اور دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات کی طرح ’’ مَدَنی چینل ‘‘ کو بھی ترقی عطا فرمائے اور اس اقدام نو کو مخلوقِ خدا عَزَّوَجَلَّ و اُمّت مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے لیے انتہائی نفع بخش فرمائے ۔مَیں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران واراکین کو یہ نصیحت کروں گا کہ بِلاخوف لومۃ لائمہ ’’ مَدَنی چینل ‘‘ کی بہتری کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بھرپورانداز میں بروئے کار لائیے اور چراغ عشق ِ مصطفوی علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلا م کی روشنی سے ہر ہر سینے کو منور فرمادیجئے ۔اللہ کریم جلَّ جلالہ آپ کو اس کی اچھی جزا دے گا۔ اِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَۙ (۱۲۰) (پ۱۱التوبۃ ۱۲۰) ترجمۂ کنزالایمان: بے شک اللہ نیکوں کا نیگ (انعام) ضائع نہیں کرتا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(391) حضرت مولانا محمد شاہد رفیق مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(رفاہی سنی تنظیم مسلم چیرٹی گلزارطیبہ (سرگودھا) پاکستا ن)
دعوتِ اسلامی کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مَدَنی چینل کے شروع کرنے پر خراجِ تحسین قبول کیجئے۔ میڈیا کے اس مقابلے میں مَدَنی چینل کا اِجرا وقت کی ضرورت تھی۔ لوگ اب جوق در جوق مَدَنی چینل دیکھتے ہیں ۔ حضرت مولانا عمران قادری صاحب کے بیانات بَہُت اچھے ہوتے ہیں ۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(392) حضرت مولانا خلیل احمد رحمانی نقشبندی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(امام و خطیب جامع مسجد غلام اللہ و مہتمم مدرسہ مجددیہ ، فیض ہاشم، ضلع ٹھٹھہ، باب الاسلام سندھ، پاکستان)
مَدَنی چینل مدینے شریف کی نسبت سے بَہُت اچھا چینل ہے۔ مَیں نے جب یہ بات سُنی بے اِنتہا خوش ہوا کہ یہ بانیٔ دعوت ِ اسلامی امیر اہلسنّت حفظہ اللہ تعالٰی کی کاوش کا نتیجہ ہے۔ کافی مرتبہ میں نے بیانات سُنے اور اسٹیکرزپر (دعوت اسلامی کا مدنی مقصد) یہ لکھاہوادیکھا ’’ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس نیت کا پھل ہر شخص کے سامنے ہے۔ہم گزارش کرتے ہیں تمام سُنی عُلَمائ، قاری، حافظ اور نعت خواں دعوتِ اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں اور جمعہ اور عیدین کے خُطبات کرنے والوں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے بیانات میں لوگوں کو بتائیں کہ صرف مَدَنی چینل ہی دیکھیں ۔اِنْ شَآ ءَ اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی برکت سے ہربُرائی ختم ہوگی۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(393) حضرت مولانا محمد احمد گولڑوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(پرنسپل دار العلوم محمدیہ غوثیہ و خطیب جامع مسجد غوثیہ، بلاک نمبر۱۴، جوہر آباد، خوشاب ، پاکستان)
مَدَنی چینل دیکھ کر میرا دِل باغ باغ ہوگیا ۔ مَدَنی چینل عشقِ رسُول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا درس دے رہا ہے۔ اِس سے پوری دُنیا میں مَسلکِ حق اہلسنّت کا پَرچار ہوگا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(394) حضرت مولانا محمد عمران ندیم سیالوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( مہتمم مدرسہ ضیاء الاسلام جامعہ شمسیہ رضویہ ، تحصیل کوٹ مٹھن ، ضلع سرگودھا، پاکستان )
مسلکِ حقّ اہلِ سُنَّت وجماعت کی تبلیغ و تشہیر کے لیے مَدَنی چینل کا اِجرا اِنتہائی اہم قدم ہے۔ اللہ ربُّ الْعِزّۃ اس کو برکتیں ، رحمتیں اور آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
(395) حضرت مولانا عبدالکریم نقشبندی شامی مُدَّظِلُّہُ العَالِی
( محلہ سُلطان پُورہ، گلی نمبر۳، شیخوپورہ شہر، پاکستان )
مَدَنی چینل بڑی اچھی کاوش ہے۔ دینِ اسلام کی نَشرو اِشاعت کی ترویج کا ذریعہ ہے۔ امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری رضوی مُدَّظِلُّہُ العَالِی کی ہر کاوش پُر حِکمت ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّنے آپ کو ایسی حِکمت سے نوازا ہے جو آپ کا ہی حصہ ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع