دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ameer e Ahlesunnat Kay Baray Main 1163 Ulama e Ahlesunnat Kay Tasurat | امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

book_icon
امیرِ اہلسنت اور آپ کی علمی و دینی خدمات کے بارے میں ۱۱۶۳ علماء اہلسنت کے تاثرات

(مہتمم مدرسہ غوثیہ جامع العلوم خانیوال،  حال مقیم برطانیہ)

            قرآن و سنت کی عالمگیر تحریک کے بانی امیر دعوتِ اسلامی،  حامی سنت ،  ماحیٔ بدعت،  نمونۂ اسلاف،  فیض غوث و رضا،  عالم با عمل،  عاشقِ رسول مقبول حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری رضوی، مدظلہ العالی کا وجود،  تمام اہل اسلام بالخصوص اہلِ سنت و جماعت کے لیے انعام الہی ہے اور قطبِ مدینہ،  شیخ العرب والعجم کے ذریعے سے  مجسم فیضانِ مدینہ ہیں ،  تعلیم و امارت کے حوالے سے  اللہ  تعالٰی نے انہیں ،  ان گنت صلاحیتوں  کا حامل بنایا ہے،  زہد و تقویٰ، مجاہدہ و ریاضت میں  یادگارِ اسلاف ہیں ،  اتباعِ سنت کی پابندی،  عشقِ صادق کی علامت ہے،  ذکرو اذکار کی کیفیت جنون کی حد تک ہے۔

            اہل سنت و جماعت کو حبِ رسول صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم سے  سرشار کرکے صلوۃ و سنت ،  حقو ق اللہ اور حقوق العباد کی پاسداری کا خوگر بنانے کے لیے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ ،  محبت و الفت کے ماحول میں  ایک مذہبی پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی خدادا د صلاحیت مثالی ہے۔

ہر کَسے   رَا   بَہر کار ے ساخْتَنْد

            اکابرِین اہل سنت کا اس کام کے لیے آپ کی ذات کو منتخب کرنا ،  منشاء ایزدی کا فیصلہ تھا،  اسی لیے اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور رسولِ پاک صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کی رحمت سے  آپ کی شب و روز کی محنت شاقہ نے بہت جلد رنگ دکھایا کہ سالہا سال میں  ہونے والا کام قلیل مدت میں  مکمل ہوا،  تمام بزرگانِ دین سے  محبت،  بالخصوص غوثِ پاک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے  اور امام اہل سنت امام احمد رضا قدس سرہ العزیز سے  والہانہ عقیدت نے آپ کو معاصرین میں  یگانہ اور فرزانہ بنادیا۔

            آپ نے ذمہ داری کا کمال احساس فرماتے ہوئے کثرتِ مطالعہ ،  بحث و تمحیص اور اکابر علمائے کرام سے  تحقیق و تدقیق کے ذریعہ سے  مسائل شرعیہ پر عبور حاصل کرلیا ہے۔ امام اہلِ سنت اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ کی کتب کا مطالعہ،  اعلی حضرت عظیم البرکت کے علمی فیضان کا ذریعہ ہے،  ان کے مسلک پر تصلب ،  شریعت مطہرہ کی پابندی ،  روحانی عروج کا سبب ہے۔

            اس مسائلِ دینیہ کے حل پر آپ کی دسترس اور ملکہ و صلاحیت کو علمِ لدنی کہاجاسکتا ہے۔ حج و عمرہ کے مسائل پر آپ کی تحریر کردہ کتاب  ’’  رفیق الحرمین‘ اور رفیق المعتمرین  ‘‘  فقہ میں  آپ کی تحقیق و تدقیق کی غماز ہیں ،  اصلاح و تربیت کے لیے قولِ حسن اور مثالی صلاحیت پر  ’’  فیضانِ سنت  ‘‘  شاہد عادل ہے،  علمِ دین سے  غایت درجہ کا شغف ،  باعمل علمائے کرام کے احترام اور مدارس دینیہ سے  لگاؤ کا موجب ہے۔

            علمائے کرام کی دست بوسی ہی نہیں ،  قدم بوسی کو فخر سمجھتے ہیں ،  مریدین اور احباب کو علمِ دین کے حصول کی ترغیب دیتے ہیں ،  متعدد مریدین،  جید علماء بن چکے ہیں ،  جگہ جگہ  ’’  فیضانِ مدینہ  ‘‘  کے نام سے  مدارس قائم کروائے ہیں ،  جن میں  نونہالانِ قوم کی تربیت،  فرمانِ رسول صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے مطابق حبِ رسول صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم اور حبِ اہل بیت کرام کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ سرکارِ دوعالم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم سے  والہانہ محبت،  قابلِ تقلید ہے۔ مدینہ شریف میں  زمین پر بچھے ہوئے فولادی ڈھکنوں  پر المدینہ لکھا ہوتا ہے،  میں  نے خود انہیں  جھک کر چومتے ہوئے دیکھا ہے،  سرزمین مدینہ شریف کا دوزانو بیٹھ کر عقیدت و احترام سے  بوسہ لیتے ہوئے دیکھا ہے۔

            تحریر اور گفتگو میں  مکہ و مدینہ کا تکرار،  نقشِ نعلین سے  عقیدت و محبت جشنِ ولادت پر تمام تر مسرتوں  کا اظہار ،  آپ کے عشقِ صادق کے دلائل ہیں ،  روز بروز ترقی قبولیت کی علامت ہے،  سنتوں  پر عمل کرنا اور کرانا آپ کی پہچان بن چکا ہے،  حتی کہ سنت کے مطابق اندازِ گفتگو ،  سرکار ِ دوعالم صلّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلّم کے فیضِ کرم سے  انقلابی تاثیر کا حامل ہے جس کا مشاہدہ دن رات مسلمانوں   میں  بالخصوص نوجوان نسل میں  شریعت ِ مطہرہ کی پابندی سے  ظاہر ہورہا ہے گانوں  کی بجائے زبانوں  پر صلوۃ و سلام اور نعت کے ترانے ہیں ،  چہرہ پر سنتِ مبارکہ اور سرپر عمامہ کا تاج ہے،  خواتین میں  شرم و حیاء اور پردہ کا رجحان ہے،  نعت اور نظم میں  جو کچھ فرماتے ہیں ،  آپ کے عملِ صادق کا عکس ہے۔

            اللہ تعالٰی نظرِ بد اور شرِ حاسد سے  محفوظ فرمائے اور صحت و تندرستی کے ساتھ اہل سنت و جماعت کی بھلائی کے لیے عمرِ خضر عطا فرمائے۔آمین 

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                           صلَّی اللہ تعالٰی علٰی مُحمَّد

 (6)   حضرت فضیلۃ الشیخ رجب مُدَّظِلُّہُ العَالِی

 (ملک شام)

             (ترجمہ)  ابھی مجھ سے  ایک سوال کیا گیا ہے کہ آپ نے مدینۃ الاولیاء ملتان شریف کے اجتماع میں  شرکت فرمائی تو آپ نے اس کو کیسا پایا؟

             میں  یہ کہتا ہوں  اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل سے  میں  نے آج تک اتنے ممالک دیکھے ہیں  ان میں  کسی بھی ملک میں  علم دین،  اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذکر کی اتنی بڑی مجلس ، اتنی بڑی محفل ، اتنا بڑا اجتماع نہیں  دیکھا سوائے میدانِ عرفات کے۔ اس قدر عظیم اجتماع کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے کہ امیر اہلسنّت اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مقرب ترین بندوں میں  سے  ہیں ۔مزیدفرمایا:  اگر کوئی بہت بڑا بادشاہ کسی ملک کا یا کوئی بہت بڑا آدمی بھی یہ کوشش کرے کہ اتنے لوگوں کو جمع کرے اتنے لوگوں  کو جمع کرنا تو بہت بڑی بات ہے اس کا ایک جزو بھی جمع نہیں  کرسکتا۔لیکن دلوں  کے بادشاہ (یعنی امیر اہلسنت)  جو دلوں  پر حکمرانی کرتے ہیں  انہوں  نے اتنا بڑا اجتماع کیا اور اتنے لوگوں کواللہ عَزَّوَجَلَّ کے دین کی باتیں سکھانے کے لیے ایک جگہ پر جمع کرلیا۔مزیدفرمارہے ہیں  کہ میں  جب امیر اہلسنّت کا نام لیتا ہوں  تو میں کوئی میٹھی چیز کھانے سے  زیادہ لذت محسوس کرتا ہوں  ۔ کھانے اور اچھی چیزوں کی لذت تو صرف زبان تک محسوس ہوتی ہے لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب بندوں کی محبت دلوں میں  محسوس ہوتی ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی علمائے اہلسنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن