shab e qadr ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

شب قدر اجتماع

بخشش  ومغفرت کی عظیم   قدرومنزلت والی ستائسویں شب قدر   کی مناسبت سے ایک روح پرور اجتماع کا انعقاد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں  06 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز تراویح  ہوگا۔

اس  شب قدر کے اجتما ع کےشیڈول کے مطابق   ختم قرآن  کی محفل   ، نگران شوری  کا بیان، مدنی مذاکرہ، خصوصی دعا، الوداعی  کلام، صلاۃ التسبیح اور سحری  کا انتظام وقت مناسب پر ہوگا۔

27 رمضان شریف کی اسپیشل ٹرانسمیشن  میں شرکت کرنے والے ہزاروں  اسلامی بھائیوں کے ایمان کو تازہ کرنے کےلئے  شیخ الطریقت ،امیر اہلسنت  ، جانشین امیر اہلسنت اور دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران بھی شرکت کریں گے۔اس  روحانی اجتماع  میں عالم اسلام کی   علمی ورحانی شخصیت جناب مولان محمد الیاس قادری  خصوصی شرکت کے ساتھ اپنے ملفوظات عالیہ سے بھی عاشقان رسول   کو نوازیں  گے۔

27رمضان شریف کی خصوصی ٹرانسمیشن   مدنی چینل کے ذریعے پوری دنیا میں نشر کی جائے گی۔