دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

یوم تلاوت قرآن

دعوت اسلامی کے تحت عالمی سطح پر یوم تلاوت قرآن   منایا گیا

عالمی سطح پر عظمت قرآن اور حرمت قرآن   کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلئے 14 جولائی 2023    کوامیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ  نے قرآن کی بحرمتی کرنے والوں کو عملی طور پر جواب دینے اور قرآن سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کرنے کےلئے  قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی  کے تحت یوم تلاوت قرآن منانا اعلان کیا ۔اس عظیم الشان موقع پر دنیا بھر  میں10 لاکھ سے زائد  عاشقان قرآن  نے قرآن  کی تلاوت  کرنے کی سعادت حاصل کی ۔دعوت اسلامی  کے دنیا بھر میں قائم مدارس  المدینہ ، جامعات المدینہ ، دار المدینہ اور 80 سے زائد شعبہ جات   میں کام کرنے والے تمام ذمہ داروں نے بھی عملی طور پر حصہ لیا ۔یوم تلاوت قرآن کا سلسلہ صرف ایک دن کےلئے نا تھا  بلکہ یہ زندگی بھر جاری رہے گا۔  ان شاء اللہ فیضان قرآن جاری رہے گا۔