shab e baraat ijtima newzealand mein
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

شب براءت اجتماع نیوزی لینڈ میں

نیوزی لینڈ  میں دعوت اسلامی  کے زیر انتظام  شب براءت  اجتماع 24 فروری کو بعد نماز عصرمسجد بلال میں ہوگا

مسلمانوں میں جذبہ عبادت اور نیکی کی راہ پر گامزن کرنےکےلئے دعوت اسلامی  کی دینی کاوشوں سے دنیا بھر  کےلوگ مستفید ہورہے ہیں۔یورپ ہو یا افریقی ممالک ،وسط ایشیا ہو یا ساؤتھ ایشیا ہر ملک میں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جس میں مسلمان اپنی دینی و اخلاقی اصلاح کا سامان پاتے ہیں  اور غیر مسلم دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے متاثر ہوکر اسلام کی تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنے  کی شروعات کرتے ہیں۔دعوت اسلامی کے تحت ایک ایسا ہی  روح پرور ماحول شب براءت کی رات نیوزی لینڈ دیکھا جائے گا۔نیوزی لینڈ  کی  شہرWHANGANUI  کی مسجد بلال میں  شب براءت     اجتماع    میں  تلاوت قرآن، حمد الہی و نعت رسول، خصوصی بیان، رقت انگیز دعا اور صلاۃ وسلام پر اختتا م ہوگا۔

نیوزی لینڈ  میں ہونے والےشب براءت اجتماع میں چھ خصوصی نوافل  مغرب کی نماز کےبعد پڑھائے جائیں گے۔

ایڈریس  نوٹ کرلیجئے  Masjid e Bilal 68 TalBot Street Whanganui