سیرت النبی ﷺ - سیمینار
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

سیرت النبی ﷺ - سیمینار

جامعہ کراچی میں سیرت النبی ﷺ سیمینار میں ممتاز اسلامی اسکالر مولانا عمران قادری کا خصوصی خطاب

20 اکتوبر 2026ء کو چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم، جامعہ کراچی میں "سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں سماجی و معاشرتی مسائل کا حل" کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیرت النبی ﷺ سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سیمینار میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران، محترم حاجی محمد عمران قادری کو اس اہم موضوع پر خصوصی اظہارِ خیال کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مولانا عمران قادری دورِ حاضر میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں اسلامی فکر و فلسفے کے احیاء کے لیے عملی کوششیں کر رہے ہیں۔ دنیا کی بڑی جامعہ ہائے علم یونیورسٹیز  اور مختلف ادبی و سماجی نشستوں میں آپ کے فکری محاضرات (لیکچرز) منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

اس جدید اور ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں معاشی خوشحالی کے راستے کھلے ہیں، وہیں اخلاقی و سماجی زبوں حالی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دنیا کی تیز رفتار ترقی کے اثرات سے ہماری نوجوان نسل اخلاقی لحاظ سے شدید متاثر ہو رہی ہے۔ فرد، خاندان، معاشرہ اور ملک و ملت کا ہر رکن کسی نہ کسی الجھن کا شکار نظر آتا ہے۔ اس پریشان کن صورتِ حال میں اسلام کے پیروکاروں کے لیے روشنی کی واحد کرن اور امید کا سرچشمہ سیرتِ طیبہ ہی ہے۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم سیرت النبی ﷺ کی عملی تعلیمات سے اپنی زندگیوں میں حقیقی اطمینان اور خوشحالی کیسے لائیں۔

اسی ضرورت کے پیشِ نظر، 20 اکتوبر 2026ء کو صبح 11:45 بجے، جامعہ کراچی میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں موجودہ معاشرتی مسائل کے حل کے موضوع پر محترم حاجی عمران عطاری کا خصوصی لیکچر ہوگا۔ آپ سے گزارش ہے کہ خود بھی اس بیدار مغز نشست میں تشریف لائیں اور دوسروں کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔