jamia tul madina uk mein graduation ceremony
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب

جامعۃ المدینہ یوکے   سے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی اسکالرز    کی گریجویشن  تقریب میں نگران شوری جنا ب مولانا حاجی عمران عطاری نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں  میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات  جب علم دین   کا کورس مکمل کرتے ہیں تو طلبا کے سروں پر دستار فضیلت سجائی جاتی ہے اور طلبا کو ردائے فضیلت دی جاتی ہے۔ان جامعۃ المدینہ  کے نام سے تعلیمی اداروں کا جال  دنیابھر میں پھیلاہواہے۔سال 2023 کے اختتام  پر   انگلینڈ کے شہر برمنگھم  میں قائم جامعۃ المدینہ  سے عالم دین  کا کورس مکمل کرنے والوں کی  گریجویشن تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سے دعوت  اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران   جناب حاجی عمران عطاری نے  مہمان خصوصی کے طور پر شرکت    کی اور ا س تقریب کے اختتام پر  جناب مولانا محمد عمران عطاری نے مدنی اسکالز کے سروں پر عمامے سجائے  اور دعاؤں سے نوازا۔اس تقریب میں نگران شوری کے ساتھ دعوت اسلامی کے کئی ممبران نے بھی شرکت کی ۔