sadqa e fitar ki maloomat
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

صدقہ فطر کی معلومات

دعوت اسلامی  کے شعبہ دارالافتاء اہلسنت کی طرف سے صدقہ فطر متعلق اہم معلومات جاری کردی گئیں ہیں

رمضان کریم درحقیقت قرب الہی کا مہینہ ہے،  اس میں ظاہر کی اصلاح کے ساتھ باطن کی پاکیزگی بھی نصیب ہوتی ہے، جسمانی بیماریوں سے شفا اور قلبی بیماریوں کو سکون ملتا ہے۔ اس مہینے مسلمان ایک طرف روزہ رکھ کر جسم کی زکاۃ اداکرتے ہیں تو وہیں مال کی زکوۃ بھی ادا کرتے ہیں۔ اور پورے رمضان روزے رکھ کر چاند رات یا پہلے ہی یا عید کی نماز کی ادائیگی سے پہلے پہلے روزوں کی زکات  غریبوں میں تقسیم کرتے ہیں۔رمضان المبارک کے مہینے کی آمد سے پہلے ہی مسلمانوں کی سہولت کےلئے دار الافتاء اہلسنت جوکہ دعوت اسلامی  کا ایک اہم شعبہ ہے جس کے تحت لوگوں کے دینی، اخلاقی، کاروباری، گھریلواور نکاح وطلاق  کےمسائل کا حل پیش کیاجاتا ہے۔اس کےعلاوہ یہ شعبہ  امت کی رہنمائی کےلئے شرعی احکامات  پر مشتمل مسائل کو آسان انداز میں پیش کرنےکےلئے مختلف رسائل اور کتابیں بھی پیش کرتا ہے۔ سال 1445ہجری بمطابق 2024  ماہ رمضان سے پہلے صدقہ فطر سے متعلق ایک اہم معلومات پر مشتمل اشتہارتیار کیا گیا  ہے جس میں جن چیزوں کی مقدار کےمطابق  صدقہ فطر کی ادائیگی  کی جاتی ہے اس کی تفصیلا ت اس اشتہار میں موجود ہے۔اس معلوماتی اشتہار سے صدقہ فطر سے متعلع علم دین خزانہ حاصل کیجئے.