جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
رمضان مبارک میں ہر روز نماز عصر اور تراویح کے بعد مدنی مذاکرہ
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ہونے والے رمضان اعتکاف میں ہر دن علم وعمل ،تقوی وطہارت اور روحانیت سے بھر پورتربیتی پروگرام مدنی مذاکرہ ہوگا۔
امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری معتکفین کےسوالات کے جوابات دیں گے۔ رمضان مبارک لمحات کو بامقصد عبادات وریاضت ، ذکر وتسبیح ،تلاوت قرآن کو علم دین حاصل کرتے ہوئے گزاریں گے۔
رمضان 1447 میں بعد نماز عصر دعاؤں کی قبولیت کے پرسوز لمحات میں امیر اہلسنت کے مدنی مذاکرہ کےساتھ معتکفین کو مناجات امیر اہلسنت بھی سننے کو ملیں گے اور علم کی روحانیت سے ظاہر کی اصلاح بھی نصیب ہوگی۔
رمضان کریم میں فیضان مدینہ کا روح پرور منظر نہ صرف معتفکین کےلئے عبادات کے ذوق میں اضافہ کاباعث بنتا ہے بلکہ مدنی چینل کے ناظرین بھی امیر اہلسنت کے ساتھ براہ راست مناجات میں شرکت کرتے ہیں اور مدنی مذاکرہ سے علم کی بہاریں لوٹتے ہیں۔
ہر روز رمضان مبارک میں بعد نماز عصر تقریبا 05:40pmاور بعد نماز تروایح :10:45pm عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امیر اہلسنت کےساتھ مدنی مذاکرہ میں شرکت کریں اور خوب علم کی باتیں سیکھیں۔