ramazan workshop
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

رمضان ورکشاپ

دعوت اسلامی یوتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یو کے کے زہر اہتمام  رمضان تیاری ورکشاپ

11 فروری 2026 بروز بدھ  تقریبا 9:00pm پر دعوت اسلامی یوکے   کی جانب سے مختلف تعلیمی شعبہ جات میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹس کےلئے ایک آن لائن سیشن رکھا گیا ہے ۔اس آن لائن سیشن میں یوکے سے تعلق رکھنے والے  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب حاجی خالد عطاری اور محترم رکن شوری جناب عبد الوھاب عطاری  ماہ رمضان  مبارک 1447 کی آمد سے پہلے رمضان کریم کی تیاری کےسلسلہ میں طلبہ سے رمضان کیسے گزاریں کہ موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔ یوکے کےتعلیمی اداروں میں پڑھنے والے اور دیگر نوجوان جو ماہ صیام کو بامقصد اور اسوۂ رسول کے مطابق گزارنے چاہتے ہیں تو ان کےلئے دعوت اسلامی یوکے کی طر ف آن لائن سیشن میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں رمضان تیاری کے سلسلہ میں   کئی سلسلہ جاری ہیں ۔اور ان پروگرامز کا مقصد رمضا ن کریم کے مہینے کو عبادت  میں گزار کر تزکیہ حاصل کرنا ہے ۔