rabi ul awwal kay khususi madani muzakaray
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ربیع الاول ۱۴۴۸ ھ کے خصوصی مدنی مذاکرے

جشن مولد النبی  کے پربہار موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں خصوصی مدنی مذاکرے

14 اگست 2026 سے فیضان مدینہ کراچی میں ہر رات بعد نما ز عشا  فروغ علم دین کا سب سے بڑا بین الاقوامی علم وآگہی کا علمی و روحانی  سلسلہ مدنی مذاکرہ  26 اگست 2026تک جاری رہے گا۔

ربیع الاول 1448  کےخصوصی موقع پر امیر اہلسنت مولا نا محمد الیاس  قادری  سیرت رسول  کی سب سے بڑی علمی نشست مدنی مذاکرہ کے ذریعے   عشق رسول  کا پیغام دنیا میں عام کریں گے۔

سیرت محمد عربی  صلی اللہ علیہ وسلم  کے عملی پہلوؤں  اور عشق رسول کے تقاضوں پر عمل کرنے کے جذبہ کو ابھارنے ،دلوں میں محبت رسول کی  شمع فروزاں کرنے ، اخلاق نبوت سے متصف ہونے اور سنت رسول کے سانچے ڈھلنے کےلئے مدنی مذاکرہ  کی خصوصی علمی نشست ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ظاہر کےساتھ باطن کی بھی اصلاح ہوتی ہے۔

جشن ولادت رسول کی بہاروں کے جلوے اور برکتوں سے دلوں کو گرمانے کےلئے عاشقان رسول کاہجوم مولانا محمد الیاس قادری کی زبان سے ترانہ رسالت کے دلفریب نغمات سے محظوظ ہونے اور عشق رسول کے پیکر میں ڈھلنے کےلئے دور دراز علاقوں اور شہروں سے مدنی مذاکرہ میں شرکت کرتا ہے۔

ہر سال یکم ربیع سے 13 ویں شب تک  سیرت مصطفی کی علمی نشست سے متلاشیاں علم   حکمت ودانش کے موتے چنتے ہیں اور سنت رسول پر عمل کے جذبہ کی ترغیت دلوں میں پاتے ہیں۔

قرآن وسنت اور آثار صحابہ کی روشنی میں میلاد النبی منانے  کی اہمیت کے ساتھ نوجوانوں کے دلوں میں محبت رسول کے جام بھی انڈیلے جاتے ہیں۔ امسال بھی عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں  خصوصی مدنی مذاکرہ    کااہتمام کیاگیا ہے جس میں آپ سب علم دین سیکھنے کی نیت اور سنت رسول پر عمل کے جذبہ کےساتھ شرکت کی سعادت حاصل کریں ۔