جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
بدلتے وقت کےساتھ واٹس ایب کےذریعے قرآن, ترجمہ اور تفسیرکے ساتھ سیکھیں ۔شعبہ تعلیم دعوت اسلامی ،جرمنی
ہر ممکنہ ذرائع سے دین کےابدی اور سرمدی پیغام کو دنیا کے ہر خطہ میں بسنے والوں مسلمانوں اور غیر مسلموں کو پہنچانے میں دعوت اسلامی کے جملہ شعبہ جات کی انتھک محنت اور لگتار کوششوں سے علم دین سیکھنانہ صرف آسان بلکہ کام کاج کےساتھ بھی ممکن ہوگیا ہے ۔دین کا علم، شریعت کی باتیں ، قرآن فہمی، ترجمہ قرآن اور مسند تفسیر کےساتھ دین کو سمجھے اور دوسروں تک دین کی تعلیمات پہنچانے کےلئے دعوت اسلامی کےشعبہ تعلیم کے تحت ایک نئے انداز کے ذریعے آپ کو علم دین سیکھنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے،آپ کا شوق ، آپ کی لگن دین کےساتھ کتنی ہے اور وقت آپ کو دین سیکھنے کےلئے کتنی گنجائش دیتا ہے ان تمام مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے دعوت اسلامی شعبہ تعلیم جرمنی کی طرف سےواٹس ایپ کےذریعے فہم قرآن کا نیا انداز متعارف کیاگیا جس میں آپ کو نہ صرف تلاوت قرآن کا موقع ملے گابلکہ ترجمہ قرآن اور تفسیر قرآن پڑھانے کےلئے باقاعدہ کلاسسز بھی ہوں گی اور وہ بھی واٹس ایپ کےذریعے۔ٹیچرزاور طلبا کےلئے خصوصی طور پر کلاسسز کا آغاز کیا جارہاہے تاکہ سردیوں کی چھٹیوں کو دین سیکھنے میں گزارسکیں تو عمومی طور تمام ہی مسلمان اور خصوصی طور اساتذہ اور طلبا آن لائن بذریعہ واٹس ایپ قرآن ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پڑھنے کے لئے شعبہ تعلیم دعوت اسلامی جرمنی کے ذمہ داران سے +01 634373777 پر رابطہ کیجئے یاد رہے روزانہ قرآن کلاسسز جرمنی کے وقت کےمطابق AT 21H00 CET پر ہوگی ۔
تعلیم قرآن عام کرنے اور دوسروں میں جذبہ تلاوت قرآن پیدا کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے پلیٹ فارم سے بدلتے وقت کےساتھ واٹس ایب کےذریعے قرآن ترجمہ اور تفسیرکے ساتھ سیکھئے اور شعبہ تعلیم دعوت اسلامی جرمنی کے ساتھ تعلیم قرآن کا پیغام دیگر واٹس ایپ گروپ میں تشہیر کریں۔