portugal mein haftawar ijtimah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

پرتگال میں ہفتہ وار اجتماع

اتوار 2 نومبر پرتگال میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خلیفہ امیر اہلسنت کا خصوصی بیان ہوگا

 یورپی ممالک میں تبلیغ دین میں مصروف پرتگال کے دینی دورے کےدوران خلیفہ امیر اہلسنت 2 نومبر کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کریں گے اور شرکائے اجتماع سے خصوصی خطاب بھی فرمائیں گے۔ ماہ نومبر کو دعوت اسلامی ماہ قافلہ کےطور پر مناتی ہے جس میں دنیا کےہر ملک سے جہاں جہاں دعوت اسلامی کے دینی مراکز موجود ہیں وہاں سے علم دین سکھانےا ور سیکھنے کےلئے عاشقان رسول اللہ کی راہ میں سفر کرتے ہیں اور مخلوق خدا کو دین کی باتیں سکھاتے ہیں۔ تعلیمات اسلام  یعنی دین کی بنیادی باتیں سیکھنا ہر مسلمان کےلئے ضروری ہےتاکہ علم دین کےساتھ عبادت کی ادائیگی احسن طریقہ کےساتھ پوری ہوسکے ۔اس مقصد کےلئے دعوت اسلامی فرض علوم کی اشاعت میں سب سے اہم کردار ادار کررہی ہے ۔ ہر ملک میں جہاں جہاں علم دین سکھانے کےلئے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہوتی ہے وہاں دعوت اسلامی اہل ایمان کی دینی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔خلیفہ امیراہلسنت بھی اسی مقصد کےتحت گزشتہ کئی ماہ سے مختلف ممالک میں نیکی کی دعوت عام کررہے ہیں۔2 نومبر 2025 پرتگال میں دعوت اسلامی کے اجتماع میں خلیفہ امیر اہلسنت بیان کریں گے ۔ پرتگال میں دعوت اسلامی کا اجتماع Masjid Ghousia (Darul uloom) R.3 DE ABRIL DE 1964 No.12A 2675-300 ODIVElAS میں تقریبا 7:30pm پر شروع ہوگا اور خلیفہ امیر اہلسنت 7:45pm پر خطاب شروع کریں گے۔