mobile application fatawa razawiya
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

موبائل ایپلی کیشن فتاوی رضویہ

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نےاعلیحضرت امام اہلسنت مولانا احمد رضا خان رحمتہ اللہ عیلہ کے عظیم علمی شہکار فتاوی رضویہ   کی موبائل ایپلی کیشن   آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  نے لانچ کردی۔

دورحاضرکے علمی وفنی تقاضوں کے مطابق دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے تعلیم وتربیت،علم وعمل اور دینی معاملات کو بآسانی سرانجام دینے کےلئے نے تقریبا چالیس کے قریب موبائل ایپلی ڈیویلپ کی ہے۔ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی پیش کردہ موبائل ایپلی کیشن سے علمی استفادہ کررہے ہیں۔مزید ایک خوش آئند اور قابل تعریف عمل آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے اہل علم ودانش مفتیان کرام،علما وطلبا، اساتذہ، محققین ،، قانون دان، علم فقہ وفتاوی سے شغف رکھنے والے قلمکاراورتاریخ اسلام کے مطالعہ کا شوق رکھنے والے قارئین کے لئے علوم اسلامیہ کے علم ذخائز فتاوی رضویہ کو ایک خوبصورت موبائل ایپلی کیشن کے گلدستہ میں پیش کرکے علمی دنیا میں بہت بڑا کام سرانجام دیا ہے۔ فتاوی رضویہ درحقیقت امام اہلسنت مولانا احمد رضا خان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وہ علمی کارنامہ ہے جس سے مستفید ہوئے بغیر کسی عالم ، مفتی ، محقق ، ریسرچر  کی علمی پیاس بجھ نہیں سکتی اس کی وجہ یہ ہے کہ  فتاوی رضویہ مولانا شاہ احمد رضا خان رضی اللہ عنہ کی وہ گراں قدر تصنیف ہے جو تاریخ اسلام کے تقریبا تمام ادوار کے علمی ورثہ کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔اہل علم فنون اسلامی کے جس فن کو فتاوی رضوی میں تلاش کرنے کی جستجو کریں گے انہیں اپنے من پسند علم کے چکمدار موتی ملیں گے۔فتاوی رضویہ کو علم کے  جس  بھی پہلو سے پرکھا جائے  یہ عظیم علمی خزانہ ان علمیت کے تام پہلوؤں کو محیط ہے۔ کثیر الجہت  علمی سمندر کو دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ڈیجیٹل موبائل ایپلی کیشن میں پیش کرکے ناقابل بیان کارنامہ سرانجام دیا ہے ۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی تاریخی پروڈکٹ  ’’Fatawa e Razvia-Fatwa Book‘‘ کی خصوصیات اورافادیت  دیکھنے اورسمجھنے کےلئے پلے اسٹور یا ایپ اسٹور سے ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔

https://play.google.com/store/search?q=fatawa+rizvia+dawateislami&c=apps&hl=en